مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے لیے امریکی امداد میں دھوکا دہی کا انکشاف

آئی پی آر آئی کے مطابق 33 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کے بعد امریکا نے پاکستان کو 17.1 بلین ڈالر دیئے

اسلام آباد پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) نے انکشاف کیا ہے

کہ 2001 سے امریکا کی پاکستان کو دی جانے والی امداد اور حقائق میں بڑا فرق ہے۔

آئی پی آر آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکا نے متعدد بار دعویٰ کیا کہ

پاکستان کو 2001 کے بعد سے 33 ارب ڈالر کی رقم بطور امداد فراہم کی گئی۔

جس پر انسٹی ٹیوٹ نے دعوؤں کی جانچ کا فیصلہ کیا۔

نتائج ظاہر کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں اور پاکستان کو

دی جانے والی اصل امداد میں واضح فرق پایا ہے۔

آئی پی آر آئی کے مطابق 33 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کے بعد امریکا نے پاکستان کو 17.1 بلین ڈالر دیئے۔

اس رقم میں کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) بھی شامل ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی ایس ایف ایک ایسا پروگرام ہے

جس میں امریکا پاکستان کے فوجی اڈے استعمال کرنے کے لیے اسے معاوضہ ادا کرتا ہے۔

اگر 17.1 بلین ڈالر کی رقم سے دیگر پروگرامز کے تحت دی جانے

والی رقم نکال لیں تو حیران کن طور پر اصل امداد صرف 8.5 بلین ڈالر بنتی ہے۔

%d bloggers like this: