مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میری پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں، شاہد آفریدی

یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا یومِ آزادی کی

مناسبت سے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر

کو پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں سے سجاتے، پرچم ہاتھ میں تھامے لہراتے اور

پاکستان کا نعرہ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے

یہ میرے لیے بے حد فخر کا باعث ہے کہ امن اور خوشحالی سے متعین ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں احمد ندیم قاسمی کی شہرہ آفاق نظم کا شعر بھی لکھا۔

%d bloggers like this: