مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک قوم, ایک نصاب|| حفیظ نیازی

پہلے بھی کریٹیکل تھنکنگ کے حوالے سے قوم قحط الرجال کا شکار ہے اب مزید قوم کے بچوں کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہے.

حفیظ نیازی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنگل نیشنل کریکلم( ایک قوم, ایک نصاب) کے تحت پہلی جماعت سے پانچویں تک کا نیا نصاب متعارف کرا دیا گیا ہے نئے سرکاری حکم کے مطابق مدرسہ, پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ ایک ہی نصاب کے زیر سایہ بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کیا جائے تاکہ ہر قسم کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے حالانکہ کہ محرومیوں کے ازالے اور بھی بہت سے طریقے ہیں جن پر عمل کرایا جا سکتا ہے لیکن اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ ایسا کرنے سے کتراتے ہیں. اس ضمن میں کلاس ون اور ٹو کی کتب کا جائزہ لینا کا شرف حاصل ہوا تو معلوم ہوا نیا سلیبس پہلے سے بھی زیادہ بوگس اور کچرا ہے جس پر بچوں کے والدین کو بھی بہت سے تحفظات ہیں. آکسفورڈ سیلیبس اس سے ہزار درجے بہتر اور جدید علوم سے مزین ہے اور ابھی تک ایک ہی صوبہ..صوبہ سندھ نے اس سنگل نیشنل کریکلم کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور یہ طاقت بھی انہیں دنیا کے کرپٹ ترین آدمی آصف زرداری نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے دی ہے جس کے تحت ہر صوبہ اپنے حق کیلئے لڑ سکتا ہے. سرکاری سکول میں بچوں کو پڑھانے والے والدین کو نہ پہلے کبھی ان چیزوں سے لینا دینا رہا ہے نہ اب ہوگا جو ایک بار بچے کو سکول میں داخل کرانے کے بعد بھول جاتے کہ اب انکی کوئی خیر خبر بھی لینی بھی ہے یا نہیں البتہ پرائیویٹ سکول میں بچوں کو پڑھانےوالدین پریشان ہیں. اس ضمن میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو بھی اپنا مقدمہ لڑنا چاہیے. پہلے بھی کریٹیکل تھنکنگ کے حوالے سے قوم قحط الرجال کا شکار ہے اب مزید قوم کے بچوں کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہے.

%d bloggers like this: