مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے،

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی سال 2050ء تک آبادی کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب،اربن ٹرانسپورٹ صفائی

میونسپل سروسز سمیت اربن پلاننگ شروع کردی گئی۔80 فیصد سے زائد جی آئی ایس بیس میپنگ مکمل کرلی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز ایمپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے کنسلٹنٹ فاروق اور دیگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز ایمپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی آئندہ تیس سال تک کی ضروریات کا خیال رکھا جائیگا”

پی سپ”کے تحت فراہمی و نکاسی آب،اربن ٹرانسپورٹ،اربن پلاننگ اور دیگر میونسپل سروسز بہتر کی جائیں گی۔اجلاس میں کنسلٹنٹ نے بتایا کہ

پراجیکٹ کے تحت سیوریج کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائیگا۔مانکا کینال کو سیوریج سے پاک کرنے سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گے صفائی کا معیار اور سٹی نیٹ ورک کو بھی بہتر کیا جائیگا جس کیلئے شہر کی ماسٹر پلاننگ شروع کی گئی ہے۔

کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کیلئے نئی مشینری کی خریداری سمیت مرمت اور بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے

”پی سپ” اس سے قبل ساہیوال اور سیالکوٹ میں اسی پراجیکٹ پر کام کر چکا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آج کے اجلاس کا مقصد ہے کہ تمام محکمے ملکر کام کریں تاکہ منصوبوں کی ڈوپلیکشن نہ ہو


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے صبح سویرے ڈیرہ غازیخان شہر کا دورہ کیا. انہوں نے میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیا.

کارپوریشن،ڈویلپمنٹ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے گھنٹہ گھر گولباغ،جناح پارک، سمینہ چوک اور دیگر مقامات کا

پیدل دورہ کیا کمشنر نے بلاک پی،او،ایل اور ایم کے گلی محلوں کا تفصیلی معائنہ کیا. کمشنر نے کوچز حادثہ سے متاثرہ پل پیارے والی کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر نے سمینہ چوک پر زیر تعمیر کلمہ ٹاور کا معائنہ کیا اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں

کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے. کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے معاملات میں بہتری لائی جائے

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 49، ارب روپے کے نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں.

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے متعلقہ منصوبوں کی منظوری کیلئے 21جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ترقیاتی منصوبوں کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح کے پلیٹ فارم سے منصوبوں کی منظوری 21جولائی سے قبل مکمل کرائیں

اس سلسلے میں سروے، تخمینہ اور دیگر معاملات احسن طریقے سے نمٹائے جائیں. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے نئے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی.

بلڈنگز، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، انہار اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اے ڈی پی سکیموں سے متعلق بریفنگ کے دوران کہاکہ

تمام محکمے مل کر کام کریں. ٹیم ورک سے اہداف بروقت حاصل کیے جاسکتے ہیں.
(فوٹو ای میل سے لے لیں)


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کو متحرک اور فعال کردارادا کرنا ہو گا.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پانی چوری سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا

حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف، محمد اسد چانڈیہ او ردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے. سروے کیلئے 512ان ڈور اور 55آوٹ ڈور ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

ان ڈور ٹیمو ں نے 13جولائی تک 10983 گھر، 57122کنٹینر چیک کیے اسی طرح آوٹ ڈور ٹیموں نے 789گھر اور 3937کنٹینر چیک کیے.

یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت بریفنگ میں بتائی گئی. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہ کیا


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 13روز کے دوران گرانفروشوں کے خلاف 97300روپے جرمانہ عائد کیاگیا.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے یکم سے تیرہ جولائی تک مارکیٹوں کے 2422معائنے کیے اور سرکاری نرخ سے زائد وصولی پر 103دکانداروں کو جرمانہ کیاگیا.

یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدکو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران بتائی گئی.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں 169591افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی. 138215افراد کو پہلی، 31776کو دوسری ڈوز دی گئی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 7594ہیلتھ ورکرز اور 161997شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جا چکی ہے

او رمحکمہ کے پاس وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے. انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کیلئے بروقت ویکسی نیشن کرائیں


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں اور غیر قانونی آئل ایجنسی سربمہر کردی.

دکانداروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے دریائے سندھ میں قریشی بند کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا.

انہوں نے اپنے آفس میں انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس کی بھی صدارت کی.

انہوں نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران تحصیل میں 142ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے 6098گھر، 24165کنٹینراور 1034آوٹ ڈور سپاٹ چیک کیے گئے اور 1184دیگر انسداد ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی

سہولت کا آغاز کردیاگیاہے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے تحصیل صدر ہسپتال کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے سٹاف سے ملاقات کی.

ویکسین او ردیگر معاملات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں. انہوں نے تونسہ شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کیا.

شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی امن کمیٹی ممبران سے محرم الحرام اور عید الضحی پر سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ۔

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کو مزید امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دہشت گردی فرقہ وارایت اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے

امن کمیٹی کے تمام عہداران محرم الحرام میں نکالے گئے جلوس میں پولیس سے ملکر اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں۔

اس موقع پرڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی سہولت اور تحفظ کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کو فنگشنل کر دیا ہے

اور یہی سے ہی ہم محرم الحرام کے جلوسوں پر نظر رکھتے ہوئے مانیٹر کریں گے انہوں نے امن کمیٹی ممبران سے کہا کہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیمپریری ریذیڈنس ایکٹ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ جیسے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ تمام لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ

آپ خود بھی ان پر عمل پیرا ہوں اور باقی لوگوں کو بھی ان کے متعلق آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا آپ تمام مکاتب فکر اور بین المذاہب کمیٹی تمام عہداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے

کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوۓ یہ عہد کریں کہ ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ہر گلی ہر گھر میں امن کا قیام پہنچے گا

میٹنگ میں امن کمیٹی ممبران اور منتظمن ہاۓ میں سے انور حسین قریشی، حافظ احمد حسن، عبدالرحمان، عبدالجبار،

حاجی محمد سلیم، مولوی محمد حسین، ندیم حیدر، ارشاد حسین، مولوی محمد اسحاق، محمد اقبال، حسنین عباس، سید صفدر حسین ودیگر امن کمیٹی کی طرف سے بھیجے گۓ نماٸندگان نے شرکت کی۔

آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ عید الضحی اور محرم الحرام کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کرونا SOP پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان۔
عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے خدمت کا سفر جاری۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے قرنطینہ سنٹر کا وزٹ کر کے تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ یہاں پر قرنطینہ ہونے والے ہمارے مہمان ہیں ان کی سکیورٹی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پنجاب پولیس کے جوانوں کو مکمل سکیورٹی لباس میں ملبوس کرکے ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہا ہے۔۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ قرنطینہ میں ڈیوٹی کے دوران مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور زکام اور کھانسی میں مبتلا شخص سے کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔۔

کرونا SOP پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر جوان حفاظتی ماسک کا استعمال کرے ہر آدھے گھنٹے بعد صابن اور دیگر جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھوئے جائیں۔بغیر ہاتھ دھوئے،آنکھ،ناک اور کان کو نہ چھوا جائے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس جوان خدمت خلق کے جذبہ کے تحت فرائض انجام دیں ان کی ہر ضرورت کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔

%d bloggers like this: