اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے ایام اور مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کے دوران حکومت پنجاب کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

عید الا ضحی کے ایام میں جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی ہو گی ۔جانوروں کے سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی چوک اور چوراہے پر جانوروں کی خرید و فروخت نہ کی جائے

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔

یہ باتیں انہوں نے عیدالاضحی کے انتظامات اور مویشی منڈیوں بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر اعجاز اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،ڈی ایس پی ثنا اللہ مستوئی

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیر وانی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مختیار کے علاوہ ضلع بھر کے چیف افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیوں کے متعلقہ چیف آفیسر اپنے آفس میں فوری طور پر کنٹرول روم قائم کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ

اس سلسلے میں سستی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں کے دنوں میں ٹریفک کی روانی میں ہرگز خلل نہ آئے ۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہوں گے ۔

حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ذہنوں کو تروتازہ رکھنے کے لئے ورزش اور کھیلیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔

باتیں انہوں نے حال ہی میں عاقل پور روڈ پرنئے تعمیر ہونے والے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راجن پورنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

کرکٹ اسٹیڈیم پر 74ملین روپے لاگت آئی ہے ۔یہ اسٹیڈیم 66کنال پر محیط ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔


راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر اعجاز کی نگرانی میں ایل پی جی ڈیکینٹرز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سول ڈیفنس آفیسر نے تحصیل راجن پور اور جام پور میں 18ایل پی جی ڈیکینٹرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

بھرائی کا سامان ،ایل پی جی سلنڈر ،بھرائی کی مشین اور کیبل قبضہ میں لے کر استغاثہ جات متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیئے ہیں

جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر اعجاز کا کہنا ہے کہ

عوام کی جان و مال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور ضلع بھر میں بلا امتیاز کاروئیاں جاری رہیں گی۔


راجن پور

”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت نئے ہفتے سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تحصیل راجن پور میں 8003،تحصیل جام پور میں 14419تحصیل روجھان میں 5383جبکہ ٹرائبل ایریا میں 62سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 97فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔


: جام پور

غلامیءرسول ﷺ ھی حیات ابدی ہے نبی ﷺ کا جو غلام ھے ھمارا وہ امام ھے مفتی شفیق سعیدی جیسے علمائے اھلسنت دین متین کے محافظ ھیں ان خیالات کا اظہار

تحریک اتحاد اہلسنت ضلع راجن پور کے امیر و سرپرست صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری نے اسلامک سنٹر جامع مسجد رمضان میں مفتی محمدشفیق سعیدی کی طرف سے دیئے گئے

پر تکلف عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا دین متین کی خدمت دین و دنیا میں عزت و توقیر کا باعث ہے۔ سید مشتاق احمد رضوی صدر مرکزی نعت کمیٹی نے مفتی محمد شفیق سعیدی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

یہ مدرسہ مسلک اہلسنت کا ماڈل مدرسہ ثابت ہوگا۔ علامہ قاری خورشید احمد رضا خان ضلعی امیر اہلسنت نے کہا کہ علماء کرام ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں

دین اسلام کی بے لوث خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمانون کو مسجد و مدرسے کا دورہ کرایا گیا

اس دوران مفتی محمد شفیق سعیدی نے بتایا کہ ہم نے اس ادارے کی بنیاد جدید طرز پر رکھی ہے اور اسے مثالی و جدید دینی درسگاہ بنائیں گے۔

عشائیے میں پروفیسر سید جمیل الدین نصیری چیئرمین مرکزی نعت کمیٹی و امیر تحصیل جماعت اہلسنت راجن پور

سردار عامر حیات خان دریشک ناظم اعلیٰ تحصیل راجن پور، غلام محی الدین مہروی ایڈووکیٹ امیر شہر جماعت اہلسنت و ناظم محمد اویس اقبال سعیدی

ترجمان تحریک اہلسنت و جنرل سیکریٹری مرکزی نعت کمیٹی محمد شبیر شاہد مہروی ترجمان اھلسنت ، سید مجیب الرحمٰن گیلانی

محمد فیاض خان دریشک نے بھی شرکت کی۔ آخر میں صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری نے دعا کرائی جبکہ مہمانان نے شاندار دعوت پر مفتی محمد شفیق سعیدی کا شکریہ ادا کیا


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

آل پاکستان والی بال میچ25جولائی 2021 بروز اتوار کو حاجی پورشریف میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی والی بال کے پنجاب کےمعروف کھلاڑی میاں عشرت عباس سرائی آف حاجی پور شریف کریں گے

جسمیں ملک بھر کے والی بال کے معروف کھلاڑی شرکت کریں گے.اس سے قبل بھی حاجی پور شریف میں پلاسٹک گوڑھی والی بال کےٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہے ہیں مگر انتہائی افسوس کامقام ہے کہ

اس حوالے سے محکمہ سپورٹس پنجاب کےضلعی و تحصیل افسران ،متعلقہ سدابہار ایم این ایز اور ایم پی ایز کی عدم توجہی کے باعث حاجی پور شریف میں نہ ہی

سرکاری سطح پرکوئی کھیل کے میدان ہیں اور نہ ہی کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں

اس حوالے سے اہلیان حاجی پورشریف،عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،کاروباری،صحافتی حلقوں اوربالخصوص کھیلوں سے دلچسپی رکھنےوالے نوجوانوں اورکھلاڑیوں نے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیرسپورٹس،پنجاب،ڈی جی سپورٹس پنجاب،

کمشنرڈی جی خان،ڈپٹی کمشنرراجن پوراحمرنائیک،ڈویژنل،ضلعی وتحصیل سطح پر سپورٹس کے افسران ومتعلقہ حکام سے "ڈیلی سویل” کےتوسط سے

حاجی پورشریف میں ناجائزطور پر سرکاری رقبے پر قابضین سے زمینیں واگزارکرا کے کھیلوں کے میدان اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے

کیساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت اسطرح کے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے والےکھلاڑیوں کی حکومتی سطح پرحوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

%d bloggers like this: