مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کوششوں سے جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو تک بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے راکھی گاج تا گردو روڈ کی بحالی کے

احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. گردو سے فورٹ منرو تک سٹیل برجز کی تعمیر سے سفر آسان ہو گیاہے.

ایئر پورٹ کے نزدیک این 70اور انڈس ہائی وے کے پیچ ورک کو بھی بہتر کیا جائے گا. ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے فواد حسن گورچانی سے گفتگو کے

دوران مشیر وزیر اعلی نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ

ان کی ذاتی دلچسپی سے غازیگھاٹ ٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن اور پل پر لائٹس فنکشنل کی جائیں گی. دری ڈھورے والا تا نوتک پاڑہ روڈ کو بحال کیاجائے گا.

بوہڑ تا سنگھڑ روڈ کی بحالی شروع کر دی گئی ہے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

وزیر اعلی کی دلچسپی کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ انڈس ہائی وے کا میگا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہو جائے گا

مشیر وزیر اعلی پنجاب نے فواد حسن گورچانی سے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں تاکہ

عوام کو فورٹ منرو اور دیگر مقامات پر جاتے ہوئے مسائل درپیش نہ ہوں


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں غیر متعلقہ افراد سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے قیام پذیر ملازمین سے ہاؤس رینٹ کی کٹوتی اور دیگر معاملات کیلئے

محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہاؤس آلاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کئے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اور دیگر افسران شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے غازی کالونی اور انڈس کالونی میں رہائش گاہوں سے

متعلق درخواستوں کی سماعت کی اور اہلیت پورا اترنے والی درخواستوں پر سرکاری رہائش گاہیں آلاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کمشنر نے تین کیس ہارڈ شپ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے تین روز کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایات کی

اس موقع پر اے سی جی حاجی حیات اختر،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر بلال مصطفے،ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کی خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں میاواکی طرز کی پہلی شجرکاری کی گئی۔

سٹی کیمپس میں 60 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور دیگر نے پودے لگائے

اگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر میں میاواکی فاریسٹ طرز پر گھنی شجرکاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے بھی شہر میں پانچ جگہوں کی نشاندہی کردی ہے۔پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کی جائے۔

کمشنر نے کہا کہ گرمی سے بچنے کیلئے چھتری کی بجائے شجر کو فروغ دینا ہوگا۔

کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کا مستقل حل زیادہ درخت ہیں.
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ

غازی یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں میاواکی شجرکاری کی جائے گی۔60 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کنزرویٹر فاریسٹ شیخ منظور نے کہا کہ خدمت مہم کے ہفتہ شجرکاری کے تحت ڈویژن میں چالیس ہزار پودے لگائیں گے۔

ڈی ایف او خالد جاوید بھٹہ نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی میں میاواکی طرز کے تحت 350 پودے لگائے گئے

مون سون شجرکاری کے تحت چاروں اضلاع میں 57 لاکھ پودے لگائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر اللہ بخش گلشن

ڈاکٹر اعجاز نور،پرفیسر محمد علی تارڑ اور پروفیسر شعیب رضا،غازی یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور طالبات نے بھی پودے لگائے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021کے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوٹی زیریں کا دورہ کیا.

انہو ں نے بارہویں کلاس کے کیمسٹری کے پیپر کے دوران سنٹر کی ہمہ وقت نگرانی کی قبل ازیں حبیب بینک برانچ چوٹی زیریں میں سوالیہ پرچہ جات کے

سربمہر لفافہ جات کی امتحانی سنٹرز کے عملہ کو حوالگی کی بھی نگرانی کی گئی. دونوں گروپس کے اوقات میں سوالیہ پرچہ جات کی بروقت تقسیم اور پیپر شروع کرانے کے

بعد تمام لوازمات مکمل ہوئے. امیدواران کے پاس تصدیق شدہ فوٹو گرافس موجود تھے، ان کے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، نگران عملہ کے تقرر نانے

اور ان کے قومی شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے علاوازیں تمام سپروائزری سٹاف و نگران عملہ کے نادرا سے باضابطہ جاری کردہ کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس بھی چیک کئے گئے

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے واضح کیاکہ اس دفعہ بورڈ کے امتحانات کے لئے نگران عملہ کے لئے کوروناویکسی نیشن

کرانا لازمی شرط تھی. ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایا کہ جن امیدواروں کے پاس اپنے تصدیق شدہ فوٹو گرافس نہیں تھے

ان کو آئندہ پیپر میں جمع کرانے کی سختی سے ہدایت کی گئی. امتحانی مرکز پر سربراہ ادارہ ہیڈ ماسٹر سکول ہذا اور ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیریں بمعہ عملہ ہمہ وقت موجود رہے

سنٹر پر کورونا ایس او پیز کی سختی کے ساتھ پیروی کی گئی اور ماسک سینیٹائزرز کا وافر مقدار میں انتظام تھااورڈسپوز ایبل گلاسوں کے

ساتھ ٹھنڈے پانی اور دوسری ضروری سہولیات کا بھی بہترین انتظام تھا امیدواران نے پرسکون ماحول میں اپنے پیپرز دئیے. شیخ امجد حسین نے واپڈا حکام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ

انہوں نے دوران امتحان لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا اور شدید گرمی میں امتحانی سنٹرز سے منسلک بجلی کے فیڈر کی سپلائی کو جاری رکھا

جس کی وجہ سے امیدواران نے پرسکون ماحول میں اپنے پیپرز دئیے-

شیخ امجد حسین نے ڈی پی او ڈیڑہ غازی خان عمر سعید ملک اور ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیریں انسپکٹر عبدالقیوم خان کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا

شیخ امجد حسین نے امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی بورڈ امتحانات کے انعقاد کی دوران افسران کا تعاون جار ی رہے گا.


ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول پنجاب لاہور

محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کے

انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر دیا ہے

انہوں نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے فیصل موور بس سٹینڈ، ٹرکس ھیوی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیز اور ایل پی جی گیس ٹینکر سٹینڈ پر ہیوی ڈرائیونگ لائسنس یافتہ

ڈرائیوروں کو پریشر ہارن کے نقصانات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کے پریشر ہارن نہ صرف آواز بلکہ انسانی صحت

نفسیات اور سماعت کو بھی متاثر کرتا ہے دوران سفر گاڑیوں پر لگے ہوئے پریشر ہارن کے مسلسل استعمال سے نہ صرف

مسافر بلکہ قرب و جوار کے لوگ، طلباء، دفتری عملہ، بوڑھے، بچے اور مریض بھی متاثر ہوتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن لگانا قانونا جرم ہے اس کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے

بعدازاں موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوروں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں 18مویشی منڈیوں میں لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے.

کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیرانتظام چاروں اضلاع کی مویشی منڈیوں میں انسانوں کیلئے صاف ٹھنڈا پانی،بیٹھنے کا خصوصی انتظام

سایہ اور شکایات کے ازالہ کیلئے سیل قائم کر دیئے گئے ہیں مویشیوں کیلئے پانی اور دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھا جارہاہے.

منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل کمپنی محمد یونس کھتران نے بتایاکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریو ں، خریداروں اور عوام کو حکومت کی ہدایات کے مطابق

تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. چھوٹے جانور کیلئے ایک سو اور بڑے جانور کیلئے پانچ سو روپے فیس مقرر کی گئی ہے.

زیادہ چارجز وصول کرنے پر شکایت سیل قائم کر کے نمبر مشتہر کر دیئے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ

منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے ساتھ آگاہی دی جاتی ہے. انہوں نے کہاکہ

ڈیرہ غازیخان ضلع میں شہر، کوٹ چھٹہ، پل قمبر، ناڑی جت والااور ضلع مظفرگڑھ میں شہر، کوٹ ادو، جتوئی، علی پور، شاہ جمال، چوک قریشی

ر وہیلانوالی اور ضلع راجن پو رمیں روجھان، کوٹلہ نصیر، محمد پور او رلیہ شہر، چوک اعظم، فتح پور اور کروڑ میں مویشی منڈیاں قائم ہیں

غیر قانونی منڈیوں کے قیام پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے کوٹ چھٹہ میں قائم سیل پوائنٹ کا معائنہ کیا.

انہوں نے لائیو سٹاک،میونسپل کمیٹی اوردیگر محکموں کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا.

انہوں نے مختلف امتحانی سنٹرز کا بھی معائنہ کیا. مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ تین ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو عالی والا کا بھی دورہ کیا.

علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی موجودگی اوردیگر معاملات چیک کیا.


ڈیرہ غازیخان

ذیشان جاوید نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے.

انہوں نے کہاکہ تعیناتی کے دوران کورونا ایس او پیز، امن وامان، خدمت آپ کی دہلیز مہم سمیت حکومت پنجاب کی ہدایات پر

عملدرآمد کرایا جائے گا.

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے دست و بازو بنیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر این 70فورٹ منرو روڈ پر حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک سائیڈ سٹیل شیشے نصب کر دیئے گئے ہیں.

این ایچ اے نے ٹریفک سگنلز اور دیگر احتیاطی و آگاہی اقدامات شروع کردئیے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ

تنگ و تاریک موڑ پر سائیڈ شیشے نصب ہونے سے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے گا. انہوں نے کہاکہ

تاریخ میں پہلی بار فورٹ منرو روڈ پر سائیڈ شیشے نصب کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو تک جانے کیلئے

ٹریفک حادثات کی شرح بڑھ گئی تھی جس کو دیکھتے ہوئے حفاظتی واحتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان۔

بدنام زمانہ لادی گینگ کا اہم رکن گرفتار، سرنڈر کرنے والے ملزم پر قتل،

اقدام قتل ڈکیتی و راہزنی اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی بہترین سپرویژن اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب کی ماہرانہ حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے

اداروں کی مدد سے لادی گینگ کا چھٹا اہم رکن بھی گرفتار ہو گیا۔ ملزم چاکر ولد صدیق قوم کھرو سکنہ اندر پہاڑ نے خود کو پولیس کے سرنڈر کر دیا ۔

ملزم چاکر کھرو پر تھانہ کوٹ مبارک اور بی ایم پی تھانہ سمینٹ فیکٹری میں قتل، اقدام قتل ڈکیتی و راہزنی اور پولیس مقابلہ جیسے 10 سنگین مقدمات درج ہیں۔

ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ رمضان نامی شخص کے اعضاء کاٹنے اور اسے بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمہ میں چاکر بھی نامزد ملزم ہے

جس پر پہلے بھی تھانہ کوٹ مبارک میں 9 عدد مزید مقدمات درج ہیں۔

ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے بعد اب تک لادی گینگ کے 6 اہم ارکان گرفتار ہو چکے ہیں

جبکہ ان کا 7 رکن نورا جو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکا ہے وہ چاکر کھرو کا بھائی تھا یہ سب ڈی پی او عمر سعید ملک کی بہترین سپرویژن کی بدولت سے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹیم کی کوششیں رنگ لانے لگی ہے ہم نے دن رات محنت کر کے عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا

اور الحمد اللہ لادی گینگ سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ سخی سرور کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار،30 بور پسٹل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے دوران گشت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم شفیع ولد کریم بخش سے

پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے

ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: