مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روسی چھوٹا جہاز پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا

روس کا چھوٹا مسافر بردار جہازگزشتہ روز پہاڑ کے ساتھ ٹکرا کر تباہ ہوا جس میں 28 افراد سوار تھے۔

روس کا  چھوٹا مسافر بردار جہازگزشتہ روز پہاڑ کے ساتھ  ٹکرا کر تباہ ہوا جس میں 28 افراد سوار تھے۔

جہاز گزشتہ روز روس کے علاقے کامچٹکا  میں پہاڑ کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہو گیا۔

روسی کی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ جہازکا رابطہ شام 3 بجے ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ختم ہوگیا، جو پیٹرو وایکوسک کامچسکی کی طرف گامزن تھا۔

طیارہ 22 مسافر اور انتظامی عملے کے 6 افراد کے ساتھ ساحلے سمندر پر گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کے کچھ حصے پہاڑ کے قریب سے ملے جب کہ کچھ سمندر سے تہرتے ہوئے ملے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپوٹ کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے ائیرپوٹ سے طیارے کا رابطہ حتم ہو گیا تھا۔ اب تک اموات کی کل تعداد  کے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔

روسی حکام نے کہا کہ گزشتہ برس سے روس نے اپنے فضائی نظام کوپہلے کی نسبت سے  بہت بہتر بنایا ہے مگر اس طرح کے واقعات اکثر اوقات دینا بھر میں ہوتے ہیں۔ طیارے کا فاصلہ ایئرپوٹ سے صرف 5 کلو میٹرتھا۔

اس سے قبل روس میں طیارے کا آخری حادثہ مئی 2019 میں ہوا تھا جس میں طیارے کے رن وے پر اترتے ہیں آگ لگ گئی تھی اور حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

روس کے شہر کامچسکی میں اس سے قبل بلکل ایسا ہی طیارے کا واقعہ 2012 میں پیش آیا، واقعہ جہاز کا پہاڑ کے ساتھ ٹکرانے کی ہی وجہ سے ہوا تھا

جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ روس کے بخشتر الگ تھلگ علاقوں میں جہاز کی پرواز خطرے سے خالی نہیں۔

%d bloggers like this: