اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی فوج رات کی تاریکی میں بگرام ایئربیس سے نکلی

امریکی فوج نےمطلع کیے بغیر رات کی تاریکی میں خاموشی سے بگرام ایئربیس چھوڑا۔

افغان عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نےمطلع کیے بغیر رات کی تاریکی میں خاموشی سے بگرام ایئربیس چھوڑا۔

امریکی اڈے سے نکلے اور کابل ائیر پورٹ پر پہنچ کر افغان فوج کو اطلاع دی کہ ہم نے ایئربیس چھوڑ دیا ہے۔

امریکی فوج نے ایئربیس چھوڑ نے سے قبل بجلی منقطع کر دی اور بتائے بغیر افغانستان میں اپنا سب سے بڑا اور مضبوط فوجی اڈہ چھوڑ دیا۔ افغان فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے جانے کا علم انہیں دو گھنٹے بعد ہوا۔

افغان حکام نے بتایا ہمیں صبح 7 بجے معلوم ہوا کہ امریکہ بگرام ائیربیس چھوڑ چکا ہے۔ جب افغان فوجی بگرام ایئربیس میں داخل ہوئے تو انہوں نے امریکہ کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا جیسے انہوں نے ایئربیس کو چھوڑا تھا۔

سرکاری فوج پہچنے سے قبل مقامی لوگ وہاں لوٹ مار میں مصروف تھے۔ ایک فوجی نے بتایا کہ ہمیں شروع میں لگا کہ یہ طالبان ہیں۔

امریکی فوج کا بگرام ایئربیس طالبان کے خلاف جنگ لڑنے کا سب سے بڑا اڈہ تھا۔ امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے، اسے طالبان سے بچانے کےلیے تباہ کردیا گیا ہے۔

امریکہ نے جمعہ کے روز2جولائی2021 کو بگرام ایئربیس چھوڑا۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ اب پوری طرح افغانستان سے نکل چکا اور افغانستان میں تمام ادارے ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

%d bloggers like this: