اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

لٹریسی نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے تحت ضلع خانیوال میں قائم لٹریسی سکولوں کے ڈسٹرکٹ لٹریسی موبلائزر(ڈی ایل ایم ) کی شکایات سامنے آئی ہیں،الزام عائد کیا گیا ہے کہ

ان سکولوں میں تعینات اساتذہ کو تنگ کیا جاتا ہے جس سے اساتذہ کو پریشانی کا سامنا ہے ،بتایا گیاہے کہ

چند روز قبل ایک ڈی ایل ایم چیکنگ کے دوران ایک سکول پہنچے،جہاں انہوں نے مبینہ طور پر سکول کیلئے نامناسب جگہ اور طلبا کی کم تعداد کا بہانہ بنا کر نہ صرف

اساتذہ کی طلبا کے سامنے تذلیل کی بلکہ سکول بندکرنے کی بھی دھمکی دی۔بعض اساتذہ نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایل ایم یہ بھی کہتے ہیں کہ

وہ حلف دیں کہ آئندہ کسی بھی دن طلباء کی تعدادکم ہوئی تو سکول بند کر دیا جائے گا۔اساتذہ کے مطابق اس صورت حال سے طلبا اور ان کے والدین بھی پریشان ہیں۔


ملتان

وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے سکواش کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر حسن بچہ و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی میں کامیاب جوان مرکز پروگرام کے تحت اسکواش ٹورنامنٹ میں 50 سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں

اور یہ ٹورنامنٹ چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے زکریایونیورسٹی سمیت ملک کی 14 جامعات میں کامیاب نوجوان مرکز قائم کئے ہیں

جن میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو انٹرنشپ، جاب پلیسمنٹ، اندرون و بیرون ملک سکالرشپ،

اینٹرپرینیورشپ، سپورٹس کلب، ڈرامیٹک کلب، گرین کلب، اور دیگر سہولتیں ایک چھت کے تلے مہیا کی جائیں گی۔


ملتان

جامعہ زکریا کے تعاون سے تین روزہ مینگو فیسٹیول 8 جولائی سے شروع ہو گا ۔

ڈی ایچ اے ملتان میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ہونگے ۔

مینگو فیسٹیول میں آموں کی مختلف اقسام کو متعارف کروایا جائے گا

اور جنوبی پنجاب سے آم کی کاشت کرنے والے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے

جبکہ سٹالز بھی سجائے جائیں گے ۔مینگو فیسٹیول میں بچوں کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔


ملتان

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں

سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کے

شیڈول کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ ایم بی بی اس اور بی ڈی ایس کے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلبا کی چھٹیاں 12 جولائی سے 31 جولائی تک ہونگی

جبکہ تھرڈ اور فورتھ ایئرکے طلبہ کی چھٹیاں 19 جولائی سے ہونگی۔


ملتان

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ واسا انتظامیہ نے سیوریج پائپ لائنیں ڈالنے کے نام پر پورا ملتان ادھیڑ کر رکھ دیا ہے

جس کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں رہی سہی کسر مہنگائی اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے پوری کردی ہے۔

انجمن تاجران لکڑمنڈی فیضی روڈ شاہین گروپ کے نومنتخب صدر محمد طیب علی خان، جنرل سیکریٹری منصور حسین بھٹی نے کہا کہ

م مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سے الحاق کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران شاہین گروپ لکڑ منڈی فیضی روڈ کی الیکشن میں کامیابی میں مبارکباددیئے جانے کے موقع پر کیا

جبکہ تقریب میں صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، صدر ملتان خالد محمود قریشی، جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب زیشان صدیقی،

سینئر وائس چیئرمین ملتان کاشف رفیق،شیخ شہزاد اکرم، رانا اویس،رانا بلال بھی موجود تھے۔


ملتان

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی، چیئرمین دارالامان شاہد محمود انصاری نے کہا کہ

معاشرے کو منشیات کی وباء سے بچانے کیلئے جدوجہد کرنیوالے افراد ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور اے این ایف کی

جانب سے تدارک منشیات حسن کارکردگی ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثناء جاوید، ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسرمنیزہ بٹ،

چوہدری سلیم انجم، ڈاکٹر نسیم اقبال، گلناز کاشف، آصفہ سلیم ملک،شمائلہ شاہ،

امیر نواز ملک، چوہدری منصور احمد، حکیم اقبال بلوچ، نبیل خان اور دیگر کو ایوارڈز دیے گئے۔

%d bloggers like this: