اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ ڈائمنڈ جوبلی کو ملی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اس مرتبہ جذبہ
حب الوطنی کے ساتھ سیاسی و علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر اور وطن عزیز کے مثبت تاثر کی دنیا بھر میں تشہیر کو ممکن بنایا جائے گا۔

ملک کے ہر شہری کی خوشیاں سانجھی ہیں،تاریخ میں پہلی بار نچلی سطح پر گلی محلوں، یونین کونسلوں سے یوم آزادی کے سلسلہ میں حب الوطنی کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت وطن عزیز کی 75ویں سالگرہ ڈائمنڈ جوبلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈائمنڈ جوبلی کا لوگو،برانڈنگ، ڈاکومنٹری،ترانہ اور کلچرل والز کے ذریعے تشہیر کی جائے گی۔

دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا،فلیگ شو،ریلیاں،قومی ایام کی خوشیاں،تحصیل،ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح پر برانڈنگ مقابلہ جات کا انعقاد،ورلڈ ریکارڈ شجر
کاری،ثقافتی لباس،میوزک،ڈرامہ جات،سٹیج شوز،آرٹ و کلچر کی نمائش ودیگر

ایونٹس منعقد کرائے جائیں گے۔صوبائی سطح پر ہارس اینڈ کیٹل شو کے ساتھ مختلف ڈویژنوں میں قومی ایام پر تقریبات بالخصوص 25 دسمبر کو یوم قائد پر

جشن ڈیرہ غازی خان منایا جائے گاجس کے لیے چیمبر آف کامرس،ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایٹس،

برانڈ اینڈ سٹیٹ مینجمنٹ گروپس کی صوبائی کوآرڈینیشن میٹنگز کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی

سیوریج،میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بہتری کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں کمشنر نے صبح سویرے بلاک نو

دس،13، 14، مانکا کینال،کشمیر پارک،ارشاد پارک،گولائی کمیٹی،بلاک پچاس اورسراہی چوک کے درمیان گرین بیلٹس سمیت شہر کے دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے گلی محلوں میں جاکر صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات خود دیکھے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار کے علاوہ کارپوریشن کے

محمد عمران جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں،

مسائل دریافت کرنے کے ساتھ اداروں کی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے پیچ ورک میں کوالٹی اور ٹیم ورک پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

عوامی مسائل کے بروقت حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں۔

صفائی اور سیوریج کے معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے فیلڈ وزٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں قبائلیوں کیلئے اعلی معیار کی رہائش گاہ بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے

جسے جلد فنکشنل کردیا جائیگا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ بی ایم پی سرائے کا دورہ کیا

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر ہمراہ تھے

‘انگریز دور میں کوہ سلیمان کے مکینوں کیلئے ڈیرہ غازی خان میں رات کو قیام کیلئے بارڈر ملٹری پولیس سرائے قائم کیا گیا تھا

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے سرائے کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے بحالی کے خصوصی احکامات جاری کئے۔

اب قبائلیوں کو کم کرایہ پر اعلی معیار کی رہائشی سہولیات میسر ہوں گی۔قبائلی عمائدین وزیر اعلی کے اقدامات پر خوشی سے نہال ہیں ادھر کمشنر ڈیرہ غازی خان

ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ بی ایم پی سرائے کا دورہ کرتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے سرائے میں مسجد کی وال پینلنگ اور ٹائل ورک کی ہدایت جاری کیں کمیٹی روم میں ائیر کنڈیشنر اور لان میں گزیبو کی تنصیب کے بھی احکامات دئیے۔

انہوں نے اگست میں بھرپور شجرکاری کی بھی ہدایت کی۔بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی عمارت کی بحالی کے بعد وال پینلنگ اور فال سیلنگ مکمل کرلی گئی ہے

سرائے کیلئے جدید فرنیچر بھی فراہم کردیا گیا.
کمشنر نے سرکٹ ہاؤس اور لیڈیز کلب کی تزئین و آرائش کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے سول آفیسر کلب میں لیڈیز کلب کی عمارت ایک ماہ کے اندر بحال کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر نے لیڈیز کلب کی چار دیواری پر سکیورٹی وائر کی تنصیب کے احکامات بھی جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیما ن رینج میں معدنیات کی تلاش، فروغ اور دیگر اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے.

منصوبے پر اٹھارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے. بجٹ2021-22 میں اڑھائی کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ کوہ
3
سلیمان قدرتی وسائل کے حوالے سے مالامال خطہ ہے. معدنیات کے منصوبہ سے علاقہ کو ترقی ملے گا.

انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازیخان سمیت پسماندہ علاقوں میں جنوبی پنجاب غربت کے خاتمے کے پروگرام کو جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے

جس پر پندرہ ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایاگیا. بجٹ میں بیرونی امداد سمیت ایک ارب تریسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پلاننگ و ڈویلپمنٹ شعبہ کے تحت ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن سنٹر کے جاری منصوبہ کیلئے بھی آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز بجٹ میں رکھے گئے ہیں.

محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ (آباد) کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے دس کروڑ روپے اور آباد کے علاقوں میں

واٹر ریسورس سنٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد انوار الحق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ30 محمد ایوب گل، سپرنٹنڈنٹ یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور بیرکس کا معائنہ کیا

اورقیدیوں سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا.

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر تونسہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

سیکرٹری لائیو سٹاک نے مختلف سول ویٹرنری ڈسپنسریز کے معائنہ کے دوران ملازمین کی حاضری، ادویات، ویکسین، کولڈ سٹوریج اور ہسپتالوں کا ریکارڈ چیک کیا.انہوں نے ڈسپنسری دائرہ شاہ اور منگڑوٹھہ کے مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا.

سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی بیشتر سول ویٹرنری ڈسپنسریز کو اپ گریڈ کیا جارہاہے.

مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر ویکسی نیشن، علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنائی جائیں گی.

موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچایاجائے گا. انہوں نے افسران اور عملہ سے کہاکہ

وہ فرائض دیانتداری او رمحنت سے انجام دیں. بے زبان جانوروں کی خدمت اجر عظیم ہے اس موقع پر انہوں نے مویشی پال حضرات سے

بھی ملاقات کی مسائل دریافت کرنے کے ساتھ حل کیلئے احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیر ہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ اور میٹرک سالانہ امتحانات 2021میں شرکت کیلئے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کوتازہ پاسپورٹ سائز

رنگین تصویر ادارہ کے سربراہ سے تصدیق کرا کر جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے. کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کو

رہائش کے قریب ترین سرکاری سکول و کالج کے پرنسپل، ہیڈمسٹریس سے تصدیق کرائیں. تصدیق شدہ تصاویر جمع نہ کرانے پر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی.

مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جاسکتا ہے.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈیرہ غازیخان ملک محمد اکرم نے کہا ہے کہ محکمہ کی ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے

ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے. ضلعی چیئرمین زکواۃ کمیٹی خواجہ خضر محمود نے ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی کے آفس کا دورہ کیا

اور مستحق افراد کو امداد ی رقم کا چیک حوالے کیا. اس موقع پر اے پی ایم او ڈاکٹر نجیب اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کے سلسلہ میں سکولوں کی وائٹ واشنگ،ضلع کچہری کی صفائی و ستھرائی کا عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے.

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز معمول سے ہٹ کر وکلاء کے چیمبرز،کورٹس،گراسی پلاٹس اور گزر گاہوں سے کوڑا کرکٹ، جب کہ

عرصہ دراز سے پڑے ملبے کے ڈھیروں کو مشینری کی مدد اٹھایا جا رہا ہے.اس کے علاوہ کچہری کی ٹینکیوں کی بھی صفائی کی جا رہی ہے،

علاوہ ازیں خدمت پروگرام کے تحت شہر میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

اوراس بارے میں ڈیٹا ڈیش بورڈ پرشیئر کرنے کے ساتھ ٹائیگر فورس،سول سوسائٹی،سپیشل برانچ سے رپورٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔
بیگ میں چھپا کر چرس سمگل کرنے والے ملزم کو چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے 5 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ

پولیس تھانہ سخی سرور نے دوران چیکنگ صوبہ بلوچستان سے آنے والی کوچ میں سوار ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کر لی

ملزم حافظ مزمل قدیر جو کہ سرکاری ملازم بھی ہے 5 کلو چرس اپنے بیگ میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا کہ

دوران چیکنگ سخی سرور پولیس نے ملزم کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں شادن لنڈ سمیت چھ گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے منظوری دے دی۔ڈویژنل محکمہ سپورٹس سال کےلئے سپورٹس کیلنڈر ترتیب دے گا۔

سکولز اور کالجز میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے بتایا کہ

لڑکے اور لڑکوں کے مابین انڈر16،19 اور تمام عمر کے مرد و خواتین میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

ڈی ایس او ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے بتایا کہ چھ سپورٹس گراؤنڈ میں پانی،بجلی،سٹور اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے صوبہ بھر کے

سپورٹس افسران کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔

%d bloggers like this: