مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لئے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ان منصوبوں کی منظوری دی گی

بہاولپور

وفاقی حکومت نے احمد پور شرقیہ سب کیمپس سمیت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے 4090.294ملین روپے مالیت کے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے احمد پور شرقیہ سب کیمپس سمیت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے 4090.294ملین روپے مالیت کے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ان منصوبوں کی منظوری دی گی۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹس کی منظوری ایک تاریخی موقع ہے۔

سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اس تاریخی کامیابی پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو خراج تحسین پیش کیا۔ جن منصوبوں کی منظوری ہوئی ہے

ان میں میکینیکل انجینئرنگ کا شعبہ، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ساؤتھ پنجاب ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ اور بہاولنگر کے لیے ایک ہاسٹل اور تدریسی بلاک اور احمد پور شرقیہ میں

کیمپس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ صوبائی حکومت احمد پور شرقیہ میں کیمپس کے قیام کے لیے 100ایکڑ زمین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو مفت فراہم کر رہی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس عظیم کامیابی پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تمام کمیونٹی کو مبارکباد دی اور چوہدری محمد سرور گورنرپنجاب، شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم،

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن، کنول شوزب ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محمد عبداللہ خان سنبل چیئرمین

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، مقامی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور علم دوست حلقوں کا شکریہ ادا کیااور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

%d bloggers like this: