مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

جام پور

(قائع نگار )

انجمن صحافیان وپریس کلب جامپور کا اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی محمد حسین فریدی منعقد ھوا جسمیں جامپور کے سینئر صحافیوں آفتاب نواز مستوئی ۔

عبدالجبار خان ۔ملک محمد رمضان ببر شاھد ملک محمد سلیم قریشی عبدالجبار قریشی ابرار حسین قریشی سمیت تمام فعال صحافیوں نے شرکت کی شرکاء اجلاس نے

متفقہ طور پر تشکیل پانے والی تنظیموں کے عہدیداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے سابقہ کاروائی کی توثیق کی جسکی رو سے الطاف نواز مستوئی صدر انجمن صحافیان

ساجد حسین لاشاری سینئر نائب صدر دلشاد انجم قریشی نائب صدر قاضی انعام باری جنرل سیکریٹری اخلاق احمد خان پتافی جوائنٹ سیکریٹری اور

حسنین اقبال فریدی فنانس سیکریٹری منتخب قرار دئیے گئے اسی طرح ابرار حسین قریشی صدر پریس کلب عبدالروف بالم سینئر نائب صدر جاوید اقبال قریشی نائب صدر ملک محمد بہاول ببر جنرل سیکریٹری جنید جبار خان جوائنٹ سیکریٹری ملک محمد بلال ببر فنانس سیکریٹری محمد شاہجہان لاشاری آفس سیکریٹری جبکہ چئیرمین مجلس عاملہ

محمد کمال قریشی ممبران آفتاب نواز مستوئی ملک محمد رمضان ببر عبدالجبار خان محمد حسین فریدی شاھد ملک’ زبیر احمد خان لاشاری ‘ محمد سرور قریشی استاد عبدالجبار قریشی ۔محمد سلیم قریشی ‘ میڈم نغمہ انجم خان شامل ھیں اجلاس میں متحدہ ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے تمام ممبران نے عہد کیا کہ وہ متحدہ طور پر شہر کی فلاح و بہتری اور

عوامی مسائل کے حل کیلیے مثبت صحافت کو فروغ دیں گے پریس کلب کی تزئین و آرائش اور بہتری کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے نیز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلیے سینئرز کی راھنمائی میں اپنا اپنا

موثر کردار ادا کرتے رھیں گے اجلاس میں رکن مجلس عاملہ زبیر احمد خان لاشاری کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ھوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی گئ ۔


: حاجی پور شریف
پریس کلب حاجی پورشریف کے نائب صدر چوہدری محمود عالم دانش کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں جس پر پریس کلب حاجی پور شریف کےجملہ عہدیداران و ممبران

عوامی ،سماجی،سیاسی،مذہبی،کاروباری حلقوں کے علاوہ شاہد عدیل مٹھا حنیف بٹ ملک ارشد سولنگی جام اسماعیل برڑہ حفیظ اللہ ارشد ملک خلیل الرحمن واسنی فہیم من رانا یونس

سکھیرا فرید نواز سہو نوازشریف بلانی ملک سلیم گوری ملک طالب مکول ملک وسیم مکول زاہد خان کھوسہ جام سرمد حسن برڑہ اسلم ٹوکہ،

صاحبزادہ میاں یوسف فرید ودیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے


راجن پور

ڈسرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی راجن پور کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے تمام محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں تنزیل الرحمان علوی ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹرپی اینڈ ڈی نے سابقہ میٹنگز اور کار کرگی کے حوالہ سے شرکا کو مکمل بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ہدایت کی کہ تمام ممبران ڈسرکٹ مال نیوٹریشن ایڈرسنگ کمیٹی اپنی سالانہ کارکرگی اگلے اجلاس میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ڈے کئیر سنٹر کے قیام کے لیے پانچ سکول تجویز کرے گا۔

صاف پانی کی فراہمی کے لئے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ زراعت کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔


راجن پور

28وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹیز کے عملے نے دوسرے روز بھی شہر کے

مختلف علاقوں میں صفائی کا کام جاری رکھا ۔تفصیلات کے مطابق عملے نے روزانہ کی صفائی کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میٹریل اٹھانے پر بھی توجہ مرکوز رکھی۔

میونسپل کمیٹیز کی مختلف ٹیموں نے صبح سویرے ہی اپنے مختص علاقوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا تھا جو تمام دن جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی مکمل فراہمی کے لئے 3ہفتوں پر مشتمل” خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام“ شروع کیا ہے

جس سے شہروں اور قصبات کی مکمل صفائی کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس اور خراب سیوریج لائنوں کو بھی ٹھیک کیا جائے گا ۔


راجن پور

28ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ زمیندار باغات کی کاشت ( آڑو،بگوگوشہ،انجیر وغیرہ کی کاشت) کریں

اور منافع بخش پیداوار حاصل کریں۔یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت (توسیع) تحصیل روجھان کے زیر انتظام زرعی آلات کی نمائش اورکماد سیمنار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ زرعی نمائش اور کماد سیمینار موضع ڈیرہ دلدار کے زمیندار عبدالغفور جھلن کے ڈیرہ پر کمادکے کاشتکاروں کی موجودگی میں منعقد کرایا گیا۔

اس موقع پر کاشتکاروں نے مختلف زرعی عوامل ،سٹالز جس میں کھاد کی اقسام، چاول کے مختلف اقسام کے بیج، لینڈ لیزر لیولر سپرے کی مختلف مشینوں

حفاظتی تدارک کے آلات کو بہت پسند کیا۔ خالد جاوید بزمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) روجھان نے فصلوں کی زیادہ پیداوار اور منافع بخش پیداوار کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔

محمد آصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور نے حکومتی رعائتی سکیموں اور کسان کارڈ کے متعلق معلومات دیں جس کو زمینداروں نے بہت سراہا۔


راجن پور

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی سرکردگی میں تیل ،سورج مکھی اور تیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے

”نیشنل آئل اینڈ سیڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ “ کے تحت صوبہ پنجاب کے تما م اضلاع میں میگا پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں کسانوں کی راہنمائی کے لئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے کسانوں کے اجتماع سے پروگرام بارے آگاہی دیتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور ڈاکٹر محمد زکریا نے بھی خطاب کیا

اور کہا کہ TS.3اور TS.5 فصل کو کاشت کر کے گھریلو استعمال کے لئے تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے نہ صرف گھر کا خرچہ کم ہو گا بلکہ صحت بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

کسانوں کی راہنمائی کے لئے زراعت آفیسر ڈاکٹر محمد فیصل بلال نے بھی کسانوں کو آگاہی دی۔


: حاجی پور شریف

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کیمطابق پولیس تھانہ ہڑند کی کاوشوں سے موبائل کی دکان میں نقب زنی کی واردات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے

اور چوری شدہ 34 عدد موبائل فونز مالیتی 3 لاکھ روپے برآمد کر کے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے


اسسٹنٹ کمشنر جامپور فاروق احمد ملک صحت سہولت کارڈ سینٹر کا افتتاح کر رھے ھیں

ڈاکٹر حافظ ذیشان احمدانی بھی ھمراہ ھیں


جام پور

( وقائع نگار )

اسسٹنٹ کمشنر جامپور فاروق احمد ملک نے کہا ھے کہ پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراھم کرنے کیلیے ھر ممکن اقدامات کر رھی ھے

اور پسماندہ اضلاع و علاقوں کی ترقی کیلیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیئے گئے ھیں اور نصف سے زائد منصوبہ جات تکمیل کے مراحل طے کر رھے ھیں

وہ مقامی ڈاکٹرز ھسپتال میں یونیورسل خدمت سہولت کارڈ کے اجراء کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رھے تھے

انہوں نے کہا کہ اب ھر شہری کا قومی شناختی کارڈ ھی اسکا خدمت سہولت کارڈ ھوگا جس سے وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ھسپتالوں میں سالانہ سات لاکھ بیس ھزار روپے کا علاج مفت کروا سکے گا اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ

پنجاب میں وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور ساھیوال ڈویژن میں اس کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ھے

جوکہ ایک خوش آئند امر ھے اس موقع پر ھسپتال میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز نور اختر خان لغاری ڈاکٹر نذر فرید جکھڑ کے علاوہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر دلاور سلیم خان احمدانی ڈی ایم ایس جامپور ھسپتال ڈاکٹر محمد رمضان کھوکھر اسٹیٹ لائف کے

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد PHIMCلاھور کے نمائندہ محمد فرحان بھی موجود تھے جنہوں نے یونیورسل خدمت سہولت کارڈ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا

جبکہ ھسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر حافظ ذیشان خان احمدانی نے ھسپتال اور اس میں موجود سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔


داجل

ہمارے شہر داجل کا اعزاز ڈاکٹر محمد آ صف بابری پاکستان کا پہلا ویٹرنری پی ایچ ڈی سرجری ڈاکٹر بن گیا۔

پرائمری کےٹاٹ سکول نمبر 3 سے پڑھنے والا یہ بچہ جب 1998میں ہمارے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول داجل ششم کلاس میں آ یا تھا تو سب اساتذہ کی رائے تھی کہ

یہ بچہ ترقی کرے گا ۔اس نے یہ آ ج ثابت کردیا اور پاکستان کا پہلا ویٹرنری پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گیا۔

ڈاکٹر محمد آ صف نے میٹرک اور ایف ایس سی گورنمنٹ حنیف غوری شہید ہائیر سیکنڈری سکول داجل سے کی ۔ڈی وی ایم بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے

کی۔2013 سے 2015 تک بی زیڈ یوملتان میں بطورِ لیکچرر کام کیا 2015 سے 2016 تک رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بطور لیکچرار ایک سال کام کیا

پھر 2016 سے تاحال یونیورسٹی آ ف ویٹرنری اینڈ اینیمل لاہور میں بطور لیکچرار کام کر رہےہیں اور یہیں سے ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد آ صف کے والد حق نواز داجل میں کریانہ کی دوکان چلا تے ہیں محلہ ببراں کے رہائشی ہیں اور ان کی قوم بابری ہے۔

%d bloggers like this: