اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع موچی پورہ میں شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا

پولیس کی وردی میں ملبوس چار ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر دو گھنٹے تک یرغمال بنا کر دلہا اور دلہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور

سہاگ رات کو دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی

پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی، سی پی او ملتان سمیت پولیس کے افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت

شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع موچی پورہ میں شادی کے گھر میں پولیس کی وردی میں ملبوس چار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی۔

دولہا اور گھر والوں کو باندھ کر دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ 4 ڈاکوؤں نے سہاگ رات میں دلہن فائزہ سے مبینہ گینگ رہپ کیا۔

مسلح ڈاکو پولیس کی وردی میں شادی والے گھر میں داخل ہوئے۔

مسلح ڈاکوؤں نے دلہا لطیف سمیت اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔ ڈاکو دلہن کا طلائی زیور اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دلہا اور دلہن کو طبی معائنے کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی طبی رپورٹ میں دلہن کے ساتھ زیادتی ثابت۔

سی پی او ملتان سمیت پولیس کے افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس تھانہ سٹی نےموقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی عمر فاروق کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں


ملتان

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں کئی شہری نقدی،زیورات،موبائلز و دیگر سامان سےمحروم ہو گئے

مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقےساجد اقبال سےدوڈاکوگن پوائنٹ پر نقدی 35 ہزار چھین لئے

مزاحمت کرنےپر گولی مارکر زخمی کردیا،تھانہ کینٹ کےعلاقےقاسم بیلہ محمد راحیل سےدوڈاکو اسلحہ کےزورپرنقدی وموبائل چھین لیا

مزاحمت کرنےپر فائرنگ کر دیا اور فرارہوگئے، تھانہ شاہ شمس کےعلاقےصفری چوک مظفرگڑھ روڑ مدثر رحمان سےدومسلح ڈاکو اسلحہ کی

نوک پر 71ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،ظاہرپیرچوک سے خواجہ محمد یحیی کےآئرن سٹورپرتین ڈاکو نےداخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ 50ہزار لے گئے

سورج میانی جنازہ گاہ مظہر فہد دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی40ہزار ودوموبائلز چھین کر لےگئے،تھانہ گلگشت کےعلاقےپل براراں عرفان کےگھرتین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر

اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر گھرسے 3لاکھ 50ہزار کے پرائز بانڈز،ساڑھے تین تولہ طلائی زیوروموبائل لےگئے

تھانہ کینٹ کےعلاقےخدادادبستی غلام عباس کی موٹرسائیکل

تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقےوحدت کالونی محمد مغیرہ کے گھرکاسوئی گیس میٹر جبکہ تھانہ صدرجلالپورکےعلاقے جعفرحسین کی دکان سے سامان چوری ہوگیا۔


ملتان

موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں دوافراد گرفتار،مقدمات درج، موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش جاری ہےتفصیل کےمطابق مظفرآبادپولیس نے دوران ناکہ

بندی پل بلیل سے مشکوک موٹرسائیکل سوارملزم جاوید کوروک کر نمبرپلیٹ آن لائن چیک کرنےپر بوگس پائی گئی،

سٹی جلالپورپولیس نے ملزم منظوراحمد کو روک کر موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چیک کرنےپر جعلی ثابت ہوئی

پولیس نےملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکےکارروائی شروع کردی ہے


ملتان

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں

اور ماسک نہ پہننے پر16 شہریوں پر8ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مقررہ اوقات کے بعد کاروبار جاری رکھنے

پر5 کاروبای مراکزسیل کیا گیا اور ان کے مالکان پر 58 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

%d bloggers like this: