مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

27پنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی "خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کاآج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہرشہر، گاﺅں گاﺅ ں ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ویڈیو پیغام کی ریکارڈنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ

پنجاب حکومت نے "خدمت آپ کی دہلیز پر” ایپلی کیشن کا آغاز کردیا ہے۔شہری اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے علاقے کی مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور محکمے پروگرام پراسکی روح کے مطابق عملدرآمد کرائیں۔

عوامی خدمت کے پروگرام کا مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ ہفتہ صفائی میں کوڑا کرکٹ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اٹھانے،

خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم کرنے کیلئے کام ہوگا۔ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔

فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔


راجن پور ۔

کچہ کے علاقے سے ڈاکووں نے دو پولیس اہلکار اغواء کر لیے ۔

 اغواء ہونے والوں میں عرفان منظور اور ارشد شامل ۔پولیس زرائع

پولیس ملازم رات گئے دعوت سے واپس چوکی پر آ رہے تھے ۔پولیس زرائع

 ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے ساتھی کی رہائی کی مانگ کر لی ۔

راجن پور ۔پولیس اہلکاروں کو سکھانی اور لنڈ گینگ نے اغواء کیا ۔

%d bloggers like this: