مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

جام پور

(وقائع نگار )

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر علاقہ پچادھ میں صحابی رسول ﷺ سہل بن عدی انصاری کی مزار کی تحقیق اور جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ ،مولانا قاری نور الحسن،قاری محمود قاسمی ،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی،ایکسین بلڈنگ،ایکسین پبلک ہیلتھ ،

ایکسین روڈ اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ صحابی رسول ﷺ کی دربار کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ضلع راجن پور کے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ

میں واقع دربار پر آنے والے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔دربار تک روڈ ،پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے تین دن کا وقت دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

نہ صرف آنے والے زائرین کے لئے سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ساتھ ساتھ علاقہ کے لوگوں کے لئے بھی فائدہ ہوگا۔


جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت گندم خریداری مہم بارے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں گندم خریداری مراکز کے ٹارگٹ کو زیر بحث لایا گیا ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ

گندم کوذخیرہ کرنے والے آڑھتی اور دیگر عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صرف پچیس من گندم گھر میں استعمال کے لئے رکھی جا سکتی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔


جامپور

( وقائع نگار )

سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صوبائی نائب صدر مرزا عزیز محمد خان مغل بنی اسد

نے کہا ھے کہ
آج یہود ایک بار پھر مسلمانوں پر حملے کر رہے اور غزوہ کو کھنڈرات میں بدل رہے ھیں جبکہ مسلمان ایک بار پھر چیخنا رونا اور مزمت کرنا شروع ہوگئے۔

اللّٰہ سے اسرائیل کی تباھی کی دعائیں مانگی جا رھی ھیں لیکن اللّٰہ نے تو ہمیں سورت انفال میں واضح فرما دیا ھے کہ

اپنے گھوڑے دشمنوں کے لیے ہر وقت تیار رکھو اور یہ بھی کہ یہود نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے

مگر اسکے برعکس ہم مسلمانوں نے اللّٰہ کے احکامات کی نافرمانیوں میں خود کو جکڑ لیا ۔ تیل کی دولت سے مالا مال عربوں نے صرف اپنی عیاشیوں پر پیسہ خرچ کیا

برج خلیفہ بنانے میں پیسہ لگایا مگر طاقتور فوج نا بنائی ایسی مظبوط معیشت کا کیا فائدہ جب تمہاری سرزمین محفوظ نا ہو

یہود اچانک تو شروع نہیں ہوئے ہم مسلمانوں نے ہی انکو مظبوط کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سقوط خلافت عثمانیہ میں جن عربوں نے برطانیہ کے پے رول پر کام کیا

وہ بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں ۔ فلسطینوں کو نقصان فلسطینیوں کے ہاتھوں ہی پہنچا ہے ۔

اسرائیل سے دو جنگیں ہارنے کے بعد عربوں نے نہ تو ھتھیار بنائے نہ ھی حفاظتی اقدامات کئیے دوسری طرف یہود نے جدید ترین ہتھیار خریدنے

بنانے اور فوج کو طاقتور سے طاقتور بنانے میں اپنا پیسہ لگایا انکی خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں شامل ہے

اس وقت اسرائیل ایک ایٹمی طاقت ہے ۔ پاکستان کے سوا کوئی بھی مسلم ملک ایٹمی طاقت نہیں بنا ہے

مرزا عزیز محمد خان نے کہا کہ ہم یہود کو لاکھ برا کہیں مگر وہ متحد ہیں ، ان میں تفرقہ نہیں بغاوت نہیں

غداری نہیں جبکہ ہم مسلمان تفرقوں ، غداروں ، ذتی مفادات میں گھر چکے ہیں بہت سے عرب ممالک

بمشول مصر اور افریقی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں
مسلمانو ممالک میں صرف پاکستان ہی ہے

جس نے کمزور ترین معیشت کے باوجود مظبوط ترین فوج بنائی ، دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین کمانڈو فورس اور دنیا کی بہترین فضائیہ بنائی

ہمیں چاول کے طعنے دینے والے سن لیں ہم معاشی لحاظ سے جتنا بھی کمزور ہیں مگر دنیا کے تمام ممالک مل کر بھی ہم پر حملہ نہیں کر سکتے

ایک بات یاد رکھیں خدا اس ڈوبتے شخص کو بچائے گا جس نے سیلاب کے خطرے کو بھانپتے ہوئے تیرنا سیکھا ہوگا چاہے وہ کافر ہو یا نا ہو

ہم مسلمان اپنا موازنہ یہود سے کریں تو وہ ہم سے آگے ہیں
اسرائیلی وزیراعظم کو اس بات پر جواب دینا پڑا تھا کہ اسکی بیوی نے ایک بار سرکاری خزانے سے اپنے ذاتی مہمانوں کی کھانا کھلایا تھا

اور آج مسلمانوں میں کبھی طاقتور حکمرانوں کو سزا نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک رونے دھونے کے بجائے اگر یہود کے مقابلے میں متحد ہوں ۔

پاکستان سے ہتھیار خریدیں ٹریننگ لیں اور یہود کے خلاف اپنے دفاع کو مظبوط کریں ۔

کچھ وقت کے لئے عظیم الشان مساجد کی تعمیر کی بجائے جنگی تیاریوں پر پیسہ لگائیں کیونکہ سجدہ مسلمان تب کر سکیں گے

جب وہ آزاد ہوں گے ۔ پاکستان نے یہود سمیت چالیس ممالک کے فوجی اتحاد کو افغانستان میں شکست دی ہے

اور انکے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو بھی ۔ باقی مسلمان ممالک بھی آگے بڑھیں گے توپاکستان انکا ساتھ دے گا ۔

%d bloggers like this: