مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

استحکام پاکستان فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے انسانیت کی بے لوث خدمت اعلی ا کارکردگی

اور مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق احمد ملک کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیاگیا یہ ایورڈ مورخہ 29 مئی کو مجید نظامی آڈیٹوریم متصل

عجائب گھر شاھراہ قائد اعظم مال روڈ لاھور میں منعقدہ قومی سطح کی تقریب میں دیا جائے گا جسمیں

گورنر پنجاب

چوھدری محمد سرور اور ملک کی دیگر نامور شخصیات مہمان خصوصی ھونگی ۔


جام پور

( وقائع نگار )

تحصیل روجھان میں بند واٹر سپلائی اسکیموں کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ترقیاتی منصوبہ جات عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے جائیں۔

ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری
ضلع راجن پورمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو رواں مالی سال میں جون تک مکمل کیا جائے۔ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک
سست روی کا شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک۔
عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور ان کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک
تفصیلات کے مطابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ

تحصیل روجھان میںبند واٹر سپلائی اسکیموں کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔ترقیاتی منصوبہ جات عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے جائیں۔ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور کے کمیٹی روم میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ سست روی کا شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ناقص میٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

منصوبوں کی تکمیل کے بعد متعلقہ محکمے تختیاں آویزاں کریں۔دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی اسکیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پبلک ہیلتھ ،ہائی وے ،بلڈنگ کی سکیموں سمیت پنجاب میونسپل سروسز پروگراموں کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی اسکیموں بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میںسردار دوست علی مزاری ،سردار درمحمد خان دریشک ،کلیم خان دریشک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد بلوچ،

اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق ،کمانڈنٹ بی ایم پی محمد عمران،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبیٰ اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔


حاجی پور شریف
بدنام زمانہ جمعہ بابڑہ گینگ کے کے درجنوں افراد نے مین چوک پر مخالف لشکری بابڑہ پارٹی پر حملہ کردیا متعدد افراد کلہاڑیاں لگنے سے زخمی جمعہ بابڑہ گینگ کے

جعفر بابڑہ اور انکے دیگر رشتے داروں نے لنڈی سیدان روڈمین چوک صدیق اکبرؓ حاجی پورشریف پر لشکری بابڑہ پارٹی پر حملہ کردیا ملزم پارٹی نے چھڑانے کے لئے آنے والے

شہریوں کو غلیظ قسم کی گالیاں دیں اور روزہ داروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ جمعہ بابڑہ جو کے عادی ریکارڈ یافتہ چور ہے نے مسروقہ گائے

واپسی کےلئے لشکری بابڑہ سے بھونگہ لے رکھا تھا اور گائے واپسی بھی نہیں کی تھی لشکری بابڑہ نے گائے واپسی کا مطالبہ کیا

تو جمعہ بابڑہ کے بیٹوں رشتے داروں نے بھرے چوک میں بدمعاشی کرکے کاشت کاروں کو لہولہان کردیا ایک گھنٹہ تک چوک صدیق اکبرؓ میدان جنگ بنا رہا واضح رہے

جمعہ بابڑہ گینگ نے علاقے میں ات مچارکھی ہے چند ماہ قبل انکے بیٹوں نے میاں ندیم عباس عباسی کے بھانے سے لاکھوں روپےمالیتی جانوروں کو چوری کرلیا تھا

جوکہ سراغ رسا کتوں کی مدد سے مسروقہ مویشی جمعہ بابڑہ کے گھر سے بر آمد ہوئے اسی طرح ایک سال قبل جمعہ بابڑہ گینگ کے ایک چور کو نور پور

میں شہریوں نے چوری کے دوران باندھ کر ٹانگ توڑ دی تھی بااثر افراد کی پشت پناہی سے جمعہ بابڑہ گینک کیخلاف کاروائیاں نہیں ہوتی عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او راجن پور سے

مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ بابڑہ گینگ کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے.

%d bloggers like this: