اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے تونسہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،اے سی تونسہ رابعہ سیال،اے ایس پی میر روحیل اور دیگرموجود تھے۔صوبائی وزیر نے

میونسپل کمیٹی تونسہ کے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں،کورونا ایس او پیز،لاک ڈاون،احترام رمضان آرڈیننس،

پرائس کنٹرول ایکٹ،رمضان بازار،گندم خریداری مہم،امن و امان اور دیگر امور پر متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لی انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن،مختلف وارڈز،شعبوں کا معائنہ،پناہ گاہ،رمضان بازار،

پولیس تھانہ سٹی،کمال پارک،شاہ سلیمان سپورٹس کمپلیکس،ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹ،چڑیا گھر اور دیگر پراجیکٹس کا موقع پر جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کی حدود میں سول ویسٹ نظر آنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اٹھا کر تصاویر پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کو جلد مکمل کرنے اور معیاری میٹریل استعمال کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی فارمیسی کے باہر موجود ادویات کی لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے،صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ہسپتال کی سی ٹی سکین،لیب اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ادویات اور طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ہسپتال میں داخل ننھے مریض کی بھی عیادت کی۔بچے کے والد نے سانپ کاٹنے کی ویکسین بروقت لگنے اور بچے کی زندگی بچ جانے پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا دعاؤں کے

ساتھ شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر توانائی پنجاب نے نشاندہی پر ہسپتال کی نئی عمارت کیلئے سولر پینل کی تنصیب کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا بھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے پناہ گاہ میں صفائی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے چینی،آٹا،ایگری فئیر پرائس شاپس،پھل،سبزیوں اور اشیائے خورد و نوش کے سٹالز کا معائنہ کیا۔خواتین کو عزت و تکریم کے ساتھ کرسیوں پر بٹھا کر

چینی دینے کے عمل کو بھی سراہا۔چینی کے سٹالز پر خریداری میں مصروف خواتین بھی مطمئن نظر آئیں۔صوبائی وزیر نے آٹا کا وزن اور نمی بھی چیک کی۔

انہوں نے کمال پارک کے معائنہ کے دوران پرندوں کی خوراک اور افزائش کیلئے پھلدار
2
پودے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔سپورٹس کمپلیکس کی چار دیواری کے ساتھ سایہ دار اور خوبصورت پودے لگانے کا بھی کہا۔پولیس سٹیشن سٹی کی حوالات،

روزنامچہ چیک کرنے کے ساتھ زیر تعمیر نئی عمارت کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انشاء اللہ مزید دو بجٹ پیش کرکے پسماندہ اور گزشتہ ادوار میں محروم رکھے گئے

علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز خرچ کرے گی۔وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار ہرشعبہ کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں

اور وزیر اعلی کی ہدایت پر تونسہ سمیت صوبہ کی ہر تحصیل کا وزراء،مشیر،معاونین خصوصی وزٹ کررہے ہیں جن کا بنیادی مقصد وزیر اعلی کے وژن کے مطابق غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا،ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنا ہے

۔انہوں نے کہا کہ ضلع بالخصوص تونسہ اور قبائلی علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔رابطہ سڑکیں،پل،سپرز،

پارکس،فراہمی و نکاسی آب سمیت ہر شعبہ میں کام ہورہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار اور اپنی طرف سے تونسہ کے عوام کو ماہ صیام کی سعادتوں اور آنے والی عید کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتیں اور سعادتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے،کامیاب وہی رہے ہیں

جنہوں نے دن کے روزے اور رات کے قیام کئے۔تراویح میں قرآن پاک پڑھنا اور سننا اجر عظیم ہے۔انہوں نے یہ بات ڈی سی ہاؤس کی مسجد میں تکمیل قرآن کی تقریب کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے حفاظ کرام اور ہاؤس کے ملازمین کو مبارکباد دی۔

وزیر اعلی پنجاب کے بھائی سردار عمر خان بزدار نے بھی بابرکت محفل میں شرکت کی۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،

استحکام پاکستان اور کورونا سمیت وبائی امراض سے محفوظ بنانے کی خصوصی دعا کی گئی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں 42 ارب 60 کروڑ روپے کے تخمینہ سے 1873 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن میں سے 592 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔

وزیر اعلی کی تونسہ،وہوا اور کوہ سلیمان کی پسماندگی دور کرنے پر خصوصی توجہ ہے حالیہ دورہ پر اربوں روپے کے مزید منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

تونسہ میں شاہ سلیمان سٹیڈیم پر گیارہ کروڑ روپے،سپورٹس سٹیڈیم پر ساڑھے تین کروڑ روپے،کمال پارک اور سٹی پارک کی بحالی پر ساڑھے چار کروڑ روپے،

نئے جنرل پبلک گودام پارک کی تعمیر پر پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے،پناہ گاہ پر چھ کروڑ روپے،ریسکیو 1122 ایمرجنسی سٹیشن پر دو کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

ریسٹ ہاوس تونسہ کے تعمیراتی کام پر پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع راجنپور میں کھیت سے شوگر ملز کی چار روڈز اور کلورٹس کی تعمیر کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر پانچ کروڑ 18 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

کمشنر ڈیرہ غازی
خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منظوری دی اجلاس میں ضلع راجنپور کے چار روڈ اور کلورٹس کی تعمیر کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

جن پر پانچ کروڑ 18 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل نے بریفنگ دی متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک،افسران،شوگر ملز اور کاشتکار تنظیم کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں کوٹلہ لنداں پٹرول پمپس بستی محمد یوسف رندھاوا تا بستی محمد رمضان روڈ کی تعمیر پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

بستی اعوان قطب کینال تا پل جگیر گبول روڈ کی دوبارہ تعمیر پر ایک کروڑ 21 لاکھ روپے،

راجنپور،حاجی پور روڈ مبارک مائنر تا بستی سرائیکی موضع راجنپور روڈ کی تعمیر پر 98 لاکھ روپے،

مرغائی عمر کوٹ روڈ کینال بریج تا مرغائی بائی پاس روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی پر 97 لاکھ روپے اورفتح نالہ پر کلورٹس کی تعمیر پر 17 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ کھیت
4
سے شوگر ملز رابطہ روڈز کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ان روڈز پر گنے سے لدی بھاری گاڑیوں کی آمدورفت ہوگی،

مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔شوگر ملز کے ساتھ کاشتکار تنظیموں کے نمائندے منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے سرحدی ایریا بواٹا میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بواٹا اقبال خان لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے

بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب آنے ویگو ڈالہ سے منشیات کی بڑی مقدار پکڑ لی ہے.

ایس ایچ او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویگو ڈالہ سے بی ایم پی پولیس نے 33 پیکٹ چرس برآمد کر لی ہے.بارڈر ملٹری پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے.

چرس بلوچستان سے پنجاب بہاولپور سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی.

بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر عبد الستار ریاض کا تعلق سرگودھا سے ہے. دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات سمیت لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا

انہوں نے کہاکہ ٹریفک چوک پر پچھلے دس سال سے رکھے گئے پیٹر کو ہٹا دیاگیا ہے انہو ں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان میں 40 سے زائد پیٹر تھے جن کو مرحلہ وار ختم کر دیا گیا

اور اب صرف 5 پیٹر رہے گئے ہیں انشااللہ بہت جلد وہ بھی ختم کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں نوے فیصد ایریا کے سیوریج کے مسائل حل ہو گئے ہیں۔

صفائی کے معاملات میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ احسن طریقے سے کام انجام دے رہی ہے جبکہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان دن رات کام کرنے

میں مصروف ہے۔مشیر صحت نے میونسپل کارپوریشن،ویسٹ منیجمنٹ اور پی ایچ اے کے کام کو سراہا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں لاک ڈاؤن،احترام رمضان آرڈیننس،پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی

زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ایک ہی روز میں 43 دکانیں سربمہر کردیں اور دو مقدمات بھی درج کرا دیئے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے کھلے ہوٹلوں سے خوارک اور سامان ضبط کرالیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان حمزہ سالک نے بتایا کہ فورٹ منرو میں تمام دکانیں بند کرادی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی زیر صدارت ہیڈکنسٹیبلان کی پروموشن کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں دس کنسٹیبلان محمد یعقوب،

بلال احمد، محمد امجد، عابد حسین، محمد ممتاز، ہارون الرشید، محمد زاہد، حفیظ الرحمن، غلام فرید اور عتیق الرحمن کے کوائف مکمل ہونے پر انہیں پروموٹ کر دیاگیا.

اجلاس میں ممبر بورڈ ڈی ایس پی شاہ عالم گشکوری اور ڈی ایس پی ثمرین منیر بھی موجود تھیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد نے ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اور گزشتہ دورہ کے موقع پر دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا.

کمشنر نے کہا کہ رمضان بازار غریب عوام کی سہولت کیلئے لگائے گئے۔عید کی تعطیلات میں بھی رمضان بازار کھلے رہیں گے

جہاں مارکیٹ سے کم نرخوں پر تازہ پھل،سبزیاں اور معیاری اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں گی۔

کمشنر نے ماڈل رمضان بازار اور آرٹس کونسل کی حدود میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔

کمشنر رمضان بازاروں کے ہر سٹال پر گئے اشیاء کا معیاراورنرخنامے چیک کئے۔

انہوں نے رمضان بازاروں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں )

%d bloggers like this: