اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں

ماہ اپریل میں 180 مجرمان اشتہاری سمیت1545ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور4,092,540روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث04گینگ کو ٹریس کر کے

ان میں ملوث15 ملزمان کو گرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے2052000روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جب کہ پراپرٹی کے مقدمات میں ملوث ملزمان سے

کل4,092,540 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 77 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 19 بندوقیں، 54ریوالور/پسٹل، 2رائفلیں، 1کلاشنکوف،1خنجر اور272گولیاں برآمد کیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے84ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے چرس11کلو424 گرام، 2289لیٹر شراب،302 لیٹر لہن،14چالوں بھٹیاں،48 گرام ہیروئن اور30گرام افیون قبضہ پولیس میں لی گئی۔

مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےA 9کیٹیگری، 171 Bکیٹیگری کے مجرمان گرفتار کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماج دشمن عناصر کے خلا ف کا روائیوں کی بدولت عوام اورپو لیس کے درمیان اعتما د کی فضاء کو فروغ ملا۔۔۔۔۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہیلتھ سیکٹر کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کررہی ہے اور ضلعی ہسپتال میں عوام الناس کو بہترین سروس ڈیلیوری اور علاج معالجے

اور نگہداشت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال بہاول نگر کے اچانک معائنے کے دوران کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی

ایم ایس ضلعی ہسپتال بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ضلعی ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں ادویات کی فراہمی ،

ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، علاج معالجے کی سہولیات اور مریضوں کی نگہداشت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے مریضوں سے بھی ہسپتال میں دستیاب سہولیات کی بابت استفسار کیا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے آج رائس ریسرچ سنٹر بہاول نگرمیں قائم کورونا ویکسینیشن مرکز کا دورہ کیا اور شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی بھی موقع پر ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں انسداد کورونا ویکسینیشن کیلئے آنے والے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سنٹر میں ویکسینیشن کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا اور ان سے گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ویکسینیشن کیلئے موجود شہریوں کی خیریت دریافت کی اور

سنٹر میں موجود سہولتو ں کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ شہریوں نے سنٹر میں دستیاب سہولتوں پر اطمینان کااظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔

حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے

اور ہم سب کو اولین ترجیح کے طور پر شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہے اور ہر شخص کورونا لاک ڈاؤن سمیت ایس او پیز کی پابندی کرے اور ماسک لازمی پہنے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے ویکسین لازمی لگوائی جائے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے آج بہاول نگر میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور تمام سٹالز کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں پرائس کنٹرول میکانزم پر دن رات کام کررہے ہیں

وزیر اعلی نے صوبے بھر کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لئے 5 ارب 50 کروڑ

روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے
اوررمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں جبکہ چینی 65 روپے کلو میں صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے –

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق
نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ بھی رمضان بازاروں میں اوپن مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور گرانی کی روک تھام کے لیےضلع بھر

میں 54پرائس مجسٹریٹس مانیٹرنگ کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے رمضان بازارمیں چینی اور آٹے کے وزن کی چیکنگ بھی کی اور پھلوں سبزیوں

دالوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹالز کا بھی خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں صارفین سے بھی بات چیت کی۔۔۔۔۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ہارون آبادمیں مبینہ پولیس میں جانبحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ نے وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ

ہارون آباد پولیس نےساجدخان کوقتل ایک پلان کے تحت قتل کیانوجوان پر ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اسے انکاؤنٹر میں قتل کر دیا

انکاؤنٹر میں قتل ہونے والے ساجد خان کی والدہ صفیہ بی بی اور بہن شازیہ بی بی نے جمعہ کے روز میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

ساجد جس کا قبل ازیں کوئی کرمینل ریکارڈ نہیں ہے ، کی واحد غلطی اسکا اپنے جاگیردار کزن، جو متعدد خطرناک جرائم میں ملوث ہے ،

ساتھ جھگڑا تھا -متاثرہ فیملی نےث الزام عائد کیا کہ ہارون آباد پولیس نے 3 روز قبل مقتول ساجد کے خلاف ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی اور دو روز قبل اس کی گرفتاری کے لیے اسکے گھر کے باہر پہنچ گئ تاہم اسے جھوٹے جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کرتے ہوئے نامی گرامی کرمینل

ڈکلئیر کر دیا -مرحوم ساجد کی فیملی نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس نے ، تاہم ، اپنے ورشن میں ڈیلی سویل کو بتایا کہ

اعظم خان نے ساجد خان کے خلاف کار چھیننے کی ایک درخواست تھانہ سٹی ہارون آباد میں دائر کی تھی ،
جس کی ویریفیکیشن کے بعد پولیس نے ساجد کے خلاف ڈکیتی کا کیس رجسٹر کیا ۔پولیس کے مطابق جب وہ ساجد کی گرفتاری کے لیے چک 72/4آر پہنچی تو

ساجد اور اسکے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں اے ایس آئی آصف گجر اور کانسٹیبل بشارت سمیت ایک راہگیر زخمی ہوا

جبکہ ساجد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔۔۔۔۔#

%d bloggers like this: