اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹوئٹر کے مقابلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو 8 جنوری کو بند کیا گیا تھا۔

فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے خودمختار بورڈ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عائد کی جانے والی پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ بورڈ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے پر فیس بک آئندہ 6 ماہ کے دوران نظرثانی کرے۔

فیس بک کے خودمختار اوورسائٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جو ماحول پیدا کیا تھا

اس سے ممکنہ تشدد کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ پلیٹ فارم کے اصولوں کی خلاف ورزی کی سنجیدگی اور تشدد کے خطرے کے پیش نظر فیس بک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو معطل کرنا درست ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو 8 جنوری کو اس وقت بند کیا گیا تھا جب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ان کے حامیوں نے کیپیٹل میں ہنگامہ آرائی کی تھی

جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دوسری جانب کئی ماہ تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی کا سامنا کرنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ میں ایک نیا سیکشن متعارف کرادیا ہے۔

’سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ دراصل ایک بلاگ ہے جس کا انداز ٹوئٹر کی طرح ہے۔ اس بلاگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طویل مضامین پوسٹ کیے جائیں گے۔

اس پلیٹ فارم پر انٹرنیٹ صارفین ای میل اور فون نمبر کی مدد سے پوسٹ الرٹس کے لیے سائن اپ کر سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کی پوسٹس کو فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کیا جا سکے گا۔

%d bloggers like this: