مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

وزیر اعلی ا پنجاب کے ایڈوائزر اور حکومت پنجاب کی جانب سے نامزد کردہ نگران عبدالحئ خان دستی نے کہا ھے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازاروں کے قیام کا بنیادی مقصد

عوام کو زیادہ سے زیادہ معیاری اور سستی اشیاء فراھم کرنا ھے جام پور رمضان بازار کے وزٹ کے موقع پر میڈیا کے نماِئندگان سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ

صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ رمضان بازار انتہائی کامیابی سے چل رھے ھیں کھلے ماحول کے ساتھ ساتھ ھوا دار پنکھے ھاتھ دھونے کیلیے سینیٹائزرز کا انتظام کیا گیا ھے

مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے سستی اور معیاری سبزیات فراھم کی جارھی ھیں انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ھے تاکہ

غریب لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے قبل ازیں رمضان بازار جام پور پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق احمد ملک ‘ ڈی ایس پی پرویز احمد خان احمدانی فوکل پرسن

رمضان بازار مینیجر ماڈل بازار طاھر خان گوندل ایس ایچ او سٹی عبدالغفار خان برمانی اور انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا

اس موقع پر معزز مہمانان گرامی کو طاھر خان گوندل اور سماجی تنظیم نیلا ب کے صدر آفتاب نواز مستوئی نے سرائیکی اجرکیں پہنائیں عبدالحئ خان دستی نے تمام سٹالوں کا معائنہ کیا

اور سرائیکی زبان میں لوگوں سے گفتگو بھی کی انہوں نے آٹا کے معیار کے بارے میں بھی خریداروں اور انجمن تاجران کے عہدیداروں سے سوالات کیئے

جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے یوٹیلٹی سٹور ز جام پور کا معاِئنہ بھی کیا

مجموعی طور پر انہوں نے رمضان بازار میں احسن انتظامات کرنے پر جام پور انتظامیہ کی کارکردگی کوسراھتے ھوئے تمام منتظمین کو شاباش دی بعد ازاں انہوں نے مراکز خریداری گندم جام پور

‘ اللہ آباد اور محمد پور دیوان کا بھی معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر جام پور ڈی ایس پی جامپور بھی ان کے ھمراہ تھے

%d bloggers like this: