اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ہدایت پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی

قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ

حکومت پنجاب کے احکامات اور امن و امان کے حوالہ سے فلیگ مارچ کیا گیا ۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر شہر کی اہم شاہراہوں

اہم مقامات سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوا

فلیگ مارچ کا مقصد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے

عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا

پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ڈیرہ غازیخان پولیس اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم پرعزم ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ڈاکٹر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مالی و انتظامی معاملات سمیت مکمل فعال کر دیاگیاہے.

آئندہ بجٹ کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے امید ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے تیس فیصد سے زائد بجٹ مختص ہو گا

اور یہ صرف انہی علاقوں کی ترقی پر خرچ کیاجائے گا. فنڈز اور دیگر معاملات کی شفافیت کیلئے محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

انہوں نے یہ با ت کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں محکمانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام سیکرٹریز کو بااختیار بنایا جائے گا. انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے تمام سیکرٹریز سمیت متعلقہ افسران کو ڈیرہ غازیخان بلانے کا مقصد علاقہ کی تعمیر وترقی پر توجہ دینا ہے.

ڈیرہ غازیخان جنوبی پنجاب کا اہم ڈویژن ہے. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خود اس علاقہ کی ترقی کو فوکس کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ

جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں کورونا ایس او پیز، احترام رمضان آرڈیننس، پرائس کنٹرول ایکٹ، گندم خریداری، رمضان بازار اور دیگر معاملات میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

تمام معاملات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے. مقامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کیا جائے گا. قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کمشنر آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں. مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا.

انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن مراکز میں سہولیات کی فراہمی کے علاوہ عوامی آگاہی بھی ضروری ہے تاکہ

ہر شخص کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جاسکے. انہوں نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس، پرائس کنٹرول ایکٹ اور ایس او پیز پر عملدرآمد اور سرکاری فرائض میں کوتاہی

عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی ہر افسر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور

سیکرٹری پلاننگ و ڈیلپمنٹ شعیب اقبال سید، سیکرٹری لائیو سٹاک آفتاب احمد پیرزادہ، سیکرٹری صحت محمد اجمل بھٹی، سیکرٹری انہار کیپٹن (ر) مشتاق احمد، سیکرٹری ہاوسنگ واربن ڈویلپمنٹ لیاقت علی چٹھہ

سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس عثمان علی خان، سیکرٹری فاریسٹ سرفراز احمد مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر زاہد اکرام اوردیگر موجو دتھے.

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سٹی پارک کا دورہ کرتے ہوئے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا. دیگر سیکرٹریز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا

اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ

ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ میں گندم کی بمپر کراپ ہوئی ہے حکومت انیس لاکھ میٹرک ٹن توقع کر رہی تھی تاہم اکیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار رپورٹ کی گئی ہے.

ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم خریداری کا پچھتر فیصد ہدف حاصل کر لیاگیاہے. ڈیرہ غازیخان کے رمضان بازاروں کیلئے تیس لاکھ ٹن چینی کا ٹارگٹ دیاگیا تھا

اور اب تک صرف دس لاکھ ٹن چینی فروخت ہوئی ہے انتظامیہ کے پاس چینی وافر مقدار میں موجود ہے. رمضان بازاروں میں اضافی کاونٹرز لگانے کے ساتھ عملہ بھی بڑھا دیا گیاہے

عید کی چھٹیو ں میں بھی چینی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مظفرگڑھ میں فوج تعینات کر دی گئی ہے.

ڈیرہ غازیخان میں پاک آرمی سروے کر رہی ہے صورتحال دیکھتے ہوئے تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پروموشن کمیٹی اور ہاؤس آلاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

اور دیگر اراکین موجود تھے
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینئرکلرک اور اسسٹنٹ کی پوسٹ پر ترقی کے منتظر ملازمین کے کیسز کی سماعت کی۔انہوں نے کہا کہ

ترقی ملازمین کا حق ہے۔قانون کے مطابق قواعد و ضوابط پورے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن خالد منظور،ایڈیشنل کمشنر ریونیو محمد رفیق،اے سی جی حاجی حیات اختر اور دیگر موجود تھے۔
کمشنرڈاکٹرارشاد احمد نے ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

سرکاری رہائش گاہوں کیلئے موصول درخواستوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو بیدخل کیا جائیگا۔

قانون کے مطابق سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی جائے گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرسید بلال مصطفی ہمدانی،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج سمیت پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے معاملات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے ڈویلپمنٹ، کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ فریدآباد

پل ڈاٹ، مانکاکینال، جناح فیملی پارک سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے پیدل تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے صفائی،سیوریج، میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا افسران وملازمین کی ذمہ داری ہے۔

فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔میونسپل سروسز کے معاملات بہتر کئے جائیں۔

عوام کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔پارکس،میڈینز،گرین بیلٹس کو سرسبز و شاداب کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرسیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ،پل ڈاٹ چوک،وقار کینٹین روڈ،انٹر سٹی بس ٹرمینل

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سمیت ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران تھے۔متعلقہ محکموں کے

افسران نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب سید نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار تیز تر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں۔مٹیریل کے
3
معیار اور مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے

ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز دئیے ہیں۔

ترقیاتی پیکج کے ایک ایک روپیہ کا درست استعمال کیا جائیگا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے

گندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات گزشتہ شب اپنے آفس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں.

انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام مراکز پر گندم کی خریداری کیلئے انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے مہم سے متعلق دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

گرانفروش،ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ مافیا کو پابند سلاسل کیا جائیگا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر شہر اور دیہی علاقوں میں نکلیں۔

مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کار سرکار میں مداخلت پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چینی اور آٹا کے سیل پوائنٹس پر خصوصی نظر رکھی جائے۔سرکاری نرخ نامے

دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ پلاننگ

اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کرتے ہوئے معاملات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجا ب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم کی غیر قانونی ترسیل

ذخیرہ اندوزی سمیت پرائس کنٹرول ایکٹ، احترام رمضان آرڈیننس اور کورونا ایس او پیز کی

خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ

محمد اسد چانڈیہ نے غوث آباد، جھکڑ امام شاہ، جھوک اترا او ردیگر

علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پچاس کلو گرام کی 51500گندم کی بوریاں ضبط کر کے

محکمہ خوراک کے حوالے کر دی. انہوں نے بتایاکہ محمد خالد سے 2500من، محمد مشتاق سے دوہزار من، محمد یوسف ماچھی سے 4500من، محمد اللہ بچایا سے

پانچ ہزار من، محمد یوسف سے 780من، ملک حقنواز

ڈونہ سے تین ہزار من، محمد عمران حیدر سے 900من، محمد اسماعیل کھوکھر سے

تین ہزار من، غلام شبیر کھوکھر سے آٹھ سو من، محمد ارشد جلبانی سے پانچ ہزار من اور ملک ارشد کھنڈوا سے اٹھارہ ہزار من گند م ضبط کر لی گئی.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف رابعہ سیال نے گزشتہ شب تحصیل تونسہ میں دو گوداموں پر چھاپے مارے جہاں 10000 سے زیادہ گندم کے تھیلے اور 4000 چینی بیگ (ہر ایک 50 کلو)

مکول کلاں اور اڈا کریم والا علاقوں میں پائے گئے۔ 95 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کرتے ہوئے دونوں گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے۔

گندم کا اسٹاک گندم مراکز کو بھیجا جائے گا جبکہ چینی کا اسٹاک اوپن مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل فنانس سیکرٹری ساوتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ بجٹ اور اکاونٹس معاملات میں مزید بہتری لائی جائے گی. تجاویز زیر غور ہیں

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ملازمین اور سائلین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے کام کیاجائے گا. ٹیم ورک سے معاملات احسن طریقے سے نمٹائے جاسکتے ہیں.

انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس اور ڈ ویژنل ڈائریکٹوریٹ لوکل فنڈ آڈٹ کے دورہ کے دوران افسران اور ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مختلف برانچوں میں جا کر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی. ایڈیشنل فنانس سیکرٹری نے افسران او رملازمین کو ہدایت کی کہ سائلین کی داد رسی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے

اور سرکاری امور دلجمعی اور دیانتداری سے انجام دیئے جائیں. ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب ڈاکٹر زاہد اکرام نے اکاونٹس آفس میں جی پی فنڈ اور پنشن برانچز اور کمپیوٹر لیب میں

ورکنگ اور صفائی کا جائزہ لیا افسران نے انہیں بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ملازمین کے پنشن کیس ایک ماہ کے اندر تیار کر کے متعلقہ ملازم کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جاتا ہے

جس پر ایڈیشنل فنانس سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کی کارکردگی کو سراہا. اس موقع پر انسپکٹر آف ٹریژری اینڈاکاونٹس خدا بخش فیاضی،

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فسٹ سید بلال مصطفی ہمدانی، الطاف حسین کھوکھر غلام شبیر قیصرانی کے علاوہ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ ندیم سہیل اوردیگر بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی پبلک ٹرانسپورٹ میں

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

ڈ پٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے

شہر کے مختلف مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا.

انہوں نے ڈرائیورز اور مسافروں کو ایس او پیز پر عملدرآمدکی ہدایات جاری کیں

اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے


حکومت پنجاب کی ہدایت پر شاہ صدر دین میں گندم کے غیر قانونی ذخیرہ پر دس گودام اور

دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 8625 من گندم ضبط کرلی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی

ملوف نے ڈی ایف سی اختر حسین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

غلام اکبر،قلندر خان لاشاری،اقبال جندرانی،ماسٹر عظیم

محمد سلیم،غلام اصغر،حسن ارانی مارکیٹ

شاہین موبائل سمیت دیگر دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔

%d bloggers like this: