مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے
ملتان
نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ مشتہر کی
گئی آسامیوں میں رجسٹرار،کنٹرولر آف ایگزامنیشن
ٹریژر سکیل 20,اسسٹنٹ رجسٹرار،اسسٹنٹ ٹریژر، اسسٹنٹ کنٹرولر آف ایگزامینیشن،پبلک ریلیشن آفیسر
گریڈ 17 اور آفس اسٹنٹ گریڈ 16 کی آسامیاں شامل ہیں
جن پر مکمل کوائف کے ساتھ درخواست دینے کی آخری تاریخ 21 مئی 2021 بتائی گئی ہے اس حوالے
سے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر میاں عدنان نے کہا کہ
یونیورسٹی کے اہم عہدوں پر تعیناتی سے مختلف مسائل کا حل ممکن ہو گا۔

ملتان
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات 14 ہزار ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کا معاملہ
حل نہ ہوسکا، بتایا گیا ہے کہ
صوبائی وزیر قانون نے عید سے قبل ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے عید سے قبل مستقل نہ کرنے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دے دی۔
ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب فوری طور پر اپنے وعدے پر عملدر آمد کرے،
مستقل نہ کیا تو عید کے بعد دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔

ملتان
ضلع ملتان میں سیپ (ایس اے پی) اور سی ڈی پی کے تحت1185 ترقیاتی سکیموں پر7ارب44کروڑ روپے خرچ کئےجارہے ہیں ۔1185سکیموں میں سے595 منصوبے
مکمل جبکہ590 پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،ایم ڈی واسا،بلڈنگز،
ہائی وے،میپکو کےایکسین ز نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے اس بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کی ترقیاتی منصوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی
اور کہا کہ اگر کسی ترقیاتی منصوبے کے فنڈز لیپس ہوئے تو متعلقہ محکمے کا افسر ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ
سیپ تھری اور سی ڈی پی تھری پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ہر منگل کو اجلاس ہوگا۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین خوہش ہے،علی شہزاد نے کہا کہ واسا ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی پی ون کے تحت100 فیصد جبکہ سی ڈی پی ٹو کے تحت91 فیصد اور سیپ ون اور سیپ ٹو کے منصوبے85 فیصد مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ملتان
خاتون کو غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لیہ کے رہائشی ملزم ظہیر عباس کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے
ایف آئی اے سائبر کرائم نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا
ملزم سے بلیک میلنگ کے ذریعے ہتھیائی گئی رقم، تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرنی ہیں، اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

%d bloggers like this: