مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین

آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین
آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔
سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔

 ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔
آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اورنقاد ہوتا ہے۔

 سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا۔
میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔

 عوامی مفاد کیلئے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔
آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔
پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

 حکومت پنجاب قومی اورعلاقائی صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

%d bloggers like this: