مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

با اختیار کپتان ہوں،ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیاں وکٹ دیکھ کر ہوں گی،بابر اعظم

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عزم لیے ،،، قومی ٹیم ہرارے میں موجود ہے

با اختیار کپتان ہوں،، ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیاں وکٹ دیکھ کر ہوں گی

بابر اعظم نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا، کپتان قومی ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے قبل کمبینشن فائنل کرنے کی نوید بھی سنا دی

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عزم لیے ،،، قومی ٹیم ہرارے میں موجود ہے

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کی جانب سے ٹف ٹائم ملنے کے بعد قومی کھلاڑی چوکنا ہو گئے ہیں ،،، کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ زمبابوے کو آسان نہیں لیا جا سکتا

 بابر اعظم ،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "زمبابوے کیخلاف ان کی ہوم کنڈیشن میں کھیلنا تھوڑا مشکل ہے،،، جنوبی افریقہ میں باونسی وکٹ تھی زمبابوے میں آکر لو باوئنس وکٹ پر کھیلنے میں مشکل آئی”

بابراعظم نے اصرار کیا کہ وہ بااختیار کپتان ہیں، تاہم فیصلے مشاورت کے بعد کرتے ہیں
بابر اعظم، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "یہ باتیں اب ختم ہوجانی چاہیے کہ ٹیم کوئی اور سیلیکٹ کرتا ہے،،، فائنل الیون میں خود فائنل کرتا ہوں”

بابراعظم نے وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کی ناکامی کا اعتراف بھی کیا
بابر اعظم، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "مڈل آرڈر میں ہم نے مختلف کمبیشن آزمائے ہیں

انگلینڈ سیریز سے قبل ہم اپنے مڈل آرڈر کا مسلہ حل کرلیں گے،،، سیلیکٹرز کو اپنی رائے دونگا، اور اچھا کمبنیشن بنائے گے”

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے سرفراز احمد کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں موقع دینے کا عندیہ دیا اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے

%d bloggers like this: