اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ

دھوپ میں پائے جانے والے وٹامن ڈی کی انسانی جسم میں کمی کے باعث پٹھوں کی کمزوری لاحق ہو سکتی ہے

وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ

آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دھوپ میں پائے جانے والے وٹامن ڈی کی انسانی جسم میں کمی کے باعث پٹھوں کی کمزوری لاحق ہو سکتی ہے۔

وٹامن ڈی جو کہ انڈے کی زردی، مچھلی، پنیر اور مشروم میں پایا جاتا ہے اور انسانی صحت کے لیے بہت ضروری تصور کیا جاتا ہے کی انسانی جسم میں کمی کے اثرات پر تحقیق کی گئی۔

آسٹریلیا میں چوہوں پر کی گئی تحقیق میں یہ امر سامنے آیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار نہ ملنے کے باعث جسم میں مائیٹوکونڈریا کے عمل میں سستی آ جاتی ہے۔ یہ عمل پٹھوں کو طاقت فراہم کرتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معمر افراد کو ضرورت کے مطابق وٹامن ڈی ملنے سے ان میں پٹھوں کے ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یورپ کے ہر دس میں سے چار باسی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔

%d bloggers like this: