جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی طیارےکی کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ۔ بھارتی ائرلائن انڈیگو کے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ۔بھارتی ائرلائن کے طیارے کو مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی۔دل کی تکلیف میں مبتلا مسافر جاں بر نہ ہوسکا۔ طیارے میں سڑسٹھ مسافر سوار تھے

پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ۔ بھارتی ائرلائن انڈیگو کے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔طیارہ جس میں 68 مسافر سوار تھے،، شارجہ سےلکھنؤ جارہا تھا۔

ایک مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر پاکستانی فضائی حکام سے رابطہ کیا گیا۔ پاکستان نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق دل کی تکلیف میں مبتلا مسافر حبیب الرحمن کو اتار گیا،،لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

موت کی تصدیق کے بعد ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نےڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کیا اور انڈیگوائیرلائن کی پرواز6E1412 میت کو لیکر بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئی۔

اس سے قبل 17 نومبر2020 کوریاض سے دہلی جانےوالے بھارتی نجی طیارے میں مسافرکی طبیعت خراب ہونےپر اسے کراچی ائرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔

%d bloggers like this: