قومی ادارہ صحت نے 21-22 مئی 2024 کو دو روزہ ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز منعقد کی، یہ ورکشاپ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قومی ادارہ صحت میں منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔
اس ورکشاپ میں قومی اور صوبائی وزارتوں کے نمائندوں بشمول MOFA، NDMA، EPA، NARC، اکیڈمیا، اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ سینٹر آف ایکسیلنس CoE پروجیکٹ 87 – PRECA کے تعاون سے منعقد کی گئی جو کہ سنٹرل ایشیا میں صحت عامہ سے متعلق خطرات کے لیے تیاری اور مؤثر رسپانس پر کام کرتے ہیں۔
افتتاحی سیشن کے دوران قومی ادارہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان نے ایمرجنسی رسپانس کو مؤثر بنانے کے لیے آفٹر ایکشن ریویوزAARs اور سمولیشن ایکسرسائزز SimEx کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی صحت کے ضوابط IHR کی نگرانی کے فریم ورک سے منسلک بڑے پیمانے پر اجتماع کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان میں سی بی آر این کے نیشنل فوکل پرسن ڈاکٹر فہیم طاہر نے صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ملٹی اسٹیک ہولڈرز کے اہم کردار پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ
فیمینسٹ!!!۔۔۔۔۔|| ذلفی
کہانی چرنوبیل ایٹمی پلانٹ اچ تھائے حادثے دی!!!۔۔۔۔۔|| ذلفی