اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد معمول کے مطابق نماز فجر کے بعد مختلف علاقوں میں پہنچ گئے. ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،

ڈپٹی سی او کارپوریشن اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے مانکا کینال،دریشک ٹاون، فرید آباد، مسلم ٹاون، جروار چوک، بلاک 17,18اور شہر کے مختلف مقامات کاپیدل تفصیلی جائزہ لیا.

انہوں نے صفائی،سیوریج، شجرکاری اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے.

کمشنر نے کہاکہ شہر کے پارکس کی بحالی اور اہم مقامات پر شجرکاری پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے،

تمام محکمے ملکر عوام کو بہتر میونسپل سروسز فراہم کریں. عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ کی نگرانی کریں انہوں نے کہا کے ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج کے مسائل حل کئے جارہے ہیں

ونچنگ مشین کے ذریعے پائپ لائنز کی صفائی اور ڈرینزکو بحال کرایا جارہا ہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی استعداد بڑھانے کے لیے جلد نئی مشینری خریدی جائے گی۔

کمشنر نے شہر کے مختلف پارکس کا معائنہ کرتے ہوئے لانز بہتر کرنے، زیادہ پودے لگانے، بینچز کی تنصیب اور دیگر احکامات جاری کیے

انہوں نے شہر کے پارکس میں ٹریکس کا بھی جائزہ لیا کمشنر نے کہا کہ عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے محکمے ذمہ داری سے کام کریں


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد میپکو کے واجبات کی وصولی کیلئے متحرک ہوگئے انہوں نے نادہندگان سرکاری محکموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ایس ای میپکو آصف جان مروت،ڈی سی ایم عبدالغفار

ایکسئین ممتاز سولنگی اور دیگر افسران موجود تھے. کمشنرنے کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان میپکو کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فعال کردار ادا کریں۔

ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے 31 سرکاری محکمے دس کروڑ 58 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

میپکو اور نادہندہ محکمے بیٹھ کر اتفاق رائے سے معاملات طے کریں۔بلز کی ری کنسیلیشن کرکے واجبات کی ادائیگی کیلئے افسران اپنے ہیڈ آفس سے فوری رابطہ کریں۔

تمام سرکاری محکمے معاملات بہتر کریں۔اجلاس میں ہر محکمہ کے واجبات کا جائزہ لینے کے ساتھ ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا گیا.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی گرتی ساکھ بحال کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔

تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے ساتھ ادارہ کے بورڈ آف گورنرز کی از سرنو تشکیل

دے دیا۔ ڈی پی ایس و کالج میں گراؤنڈز کی تیاری اور جامع صفائی بھی شروع کرادی ہے.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ

ڈویژنل پبلک سکول و کالج کا دورہ کیاایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور بھی ہمراہ تھے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی ادارہ میں ہفتہ صفائی مہم اور تدریسی ماحول کاجائزہ لیا

ننھے طلبا و طالبات سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات بھی کئے۔کمشنر نے ادارہ کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ادارہ کی ساکھ،عزت وتکریم کی بحالی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائے گا۔اساتذہ اور سٹاف ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان کو پھر سے بہتر بنا سکتے ہیں۔

کئی سال سے ادارہ میں موجود خودرو جھاڑیوں اور کچرا کی صفائی نہیں کی گئی۔طلبا و طالبات کو صاف ستھرا اور سازگار تعلیمی ماحول دینا ہوگا۔

کمشنر نے کہا کہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج 2008 سے مالی خسارہ کا شکار رہا ہے۔

تعلیمی نتائج بہتر کرنے سے ہی والدین کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔داخلے بڑھنے سے ادارہ کے معاشی مسائل کم کئے جاسکتے ہیں۔

اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کیلئے ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

شہرمیں مختلف گلی محلوں کا تفصیلی جائزہ لے کر مسائل حل کیے جا رہے ہیں.

قائمقام چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان جواد گوندل نے کہا ہے کہ شہر میں نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کا نظام بہترہو جائے گا

اور کھلے مین ہولز کو بند کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل بنا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کاازالہ کیا جائے گا

نشاندہی کیے گئے مین ہولز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں. انہو ں نے کہاکہ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کی ہدایات پروہ ہرصورت شہر کے معاملات میں

بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں شہریوں کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو کارپوریشن کے دروازے کھلے ہیں انہوں نے یہ بات

گزشتہ روز مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ

شہر میں سیوریج و نکاسی آب کے مسائل گھمبیر ضرور ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ

وہ حل نہ ہو سکیں مشکل حالات کے باوجود کارپوریشن شہریوں کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں اقدامات کر رہی ہے

بیشتر مسائل کو حل کر لیا گیا ہے اس موقع پرسیلم نواز قیصرانی،ظفر بشیر،سیور مین انچارج میاں تسلیم بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے تحصیل کوہ سلیمان میں آبپاشی کے نظام کی بہتری، باغات، سبزیوں اور فصلوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام کیا ہے. 90فیصد سبسڈی پر منی ڈیم تعمیر

اور سولر پاور اریگیشن سسٹم نصب کر کے دیئے جائیں گے. مجموعی طو رپر حکومت پنجاب چھ سکیموں کیلئے 63لاکھ 60ہزار روپے سبسڈی کی مد میں اخراجات برداشت کرے گی

اور مکینوں کو صرف چھ لاکھ چالیس ہزار روپے ادا کرنے ہو ں گے. محکمہ اصلاح کھالہ جات کی زیر نگرانی مقررہ تاریخ تک
3
موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد قرعہ اندازی کی گئی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں نے اپنے ہاتھوں سے

قرعہ اندازی کر کے خوش نصیبوں کے نام نکالے. ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ انوار الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر ملک خادم حسین،

تحصیلدار کوہ سلیمان محمود مشتاق لغاری سمیت الاٹمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین موجو دتھے.اس موقع پر بتایا گیاکہ

منی ڈیمز کیلئے 672درخواستیں موصول ہوئیں 28مسترد کر کے دیگر کو قرعہ اندازی میں شامل کیاگیا اور ہر تمن کیلئے رقبہ کے مطابق ڈیم کا کوٹہ مختص کیاگیا

تمن لغاری میں ڈیم کی تعمیر کیلئے 22، تمن کھوسہ کیلئے 19اور تمن بزدار کیلئے اہل 161درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی

اسی طرح تحصیل کوہ سلیمان کے تمن بزدار، 218، تمن کھوسہ کی 88درخواستوں پرسولرپاور لفٹ اریگیشن کے دو منصوبوں کی بھی قرعہ اندازی کی گئی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پل ڈاٹ کا دورہ کیا انہوں نے غریب او رمستحق افراد کیلئے لنگر خانہ کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ

پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اوربہتری کیلئے احکامات جاری کیے. چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی،

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی او ردیگر ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں مخیر حضرات کے تعاون سے دوسرا لنگر خانہ بنایا جائے گا

اور آج کے دورے کا مقصد مناسب جگہ تلاش کرنے کے ساتھ تعمیراتی کام کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنا ہے انہوں نے کہاکہ

ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی کشادگی اور توسیع کے تعمیراتی منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں

شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں. تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ کنسٹرکشن ایریا کو خالی کر دیا جائے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال پر پل کا سٹرکچر ورک مکمل کر لیاگیاہے جلد ہی رو ڈ پر سفالٹ شروع کر دیاجائے گا

انہوں نے کہاکہ چوک پر خوبصورت اور جاذب نظر مانومنٹس بھی نصب ہو ں گے گرینری، شجرکاری اور دیگر اقدامات کیلئے پی ایچ اے کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آٹا کے سیل پوائنٹ اور فلور ملز کا دورہ کیا.

انہوں نے آٹا کی دستیابی، نرخ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران اے ڈی ایل آر کی غیر حاضری اور 38انتقالات زیر التواء رکھنے پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی.

انہوں نے سرور والی سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کا بھی جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کی مارکیٹوں میں کوروناا یس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا. سرکاری نرخوں پراشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں


ملاوٹی خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔
ناقص انتظامات پربیکری سیل،

متعدد فوڈ یونٹس کو 177,000 روپے کے جرمانے عائد، 157 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری، 84 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 20 کلو ملاوٹی مصالحے تلف
ڈی جی خان 17 فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے بلامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 190 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری خوراک کی فروخت پر بیکری سیل157 شاپس

مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں سلیمان بیکری کو خوراک کی تیاری کے لیے زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے،

نامکمل لیبلنگ، پروڈکٹس کا نام اور پتہ درج نہ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی اور فرش پر خوراک کو سٹور کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں میزان کریانہ سٹور کو کھلی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر 20 ہزار، بہاولپور میں شیغان گریل ریسٹورنٹ کو فریزر اور کچن ایریا میں گندگی پائے جانے

اور لیہ میں اون وے سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈ پراسیسنگ کے لیے ناقابل سراغ کیمیکلز کے استعمال پر 15،15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


ملاوٹی خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔
ناقص انتظامات پربیکری سیل،

متعدد فوڈ یونٹس کو 177,000 روپے کے جرمانے عائد، 157 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری، 84 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 20 کلو ملاوٹی مصالحے تلف
ڈی جی خان 17 فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے بلامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 190 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری خوراک کی فروخت پر بیکری سیل157 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں سلیمان بیکری کو خوراک کی تیاری کے لیے زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے،

نامکمل لیبلنگ، پروڈکٹس کا نام اور پتہ درج نہ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی اور فرش پر خوراک کو سٹور کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں میزان کریانہ سٹور کو کھلی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر 20 ہزار، بہاولپور میں شیغان گریل ریسٹورنٹ کو فریزر اور کچن ایریا میں گندگی پائے جانے

اور لیہ میں اون وے سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈ پراسیسنگ کے لیے ناقابل سراغ کیمیکلز کے استعمال پر 15،15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


*ڈیرہ غازیخان۔
موجودہ بدلتے حالات کے پیش نظر جدید دور میں جدید طریقہ تفتیش عمل میں لانے کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تفتیشی آفیسران کے لئے تین روزہ سپیشل انوسٹی گیشن ورکشاپ جاری۔*

تین روزہ جدید انوسٹی گیشن ورکشاپ میں ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گلزار احمد، ثاقب شہزاد نائب تحصیلدار ریونیو ڈیپارٹمنٹ،

ڈاکٹر حسین میاں ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122، تفتیشی آفیسران ضلع پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس، وکلا صاحبان و دیگر نے شرکت کی۔

سپیشل انوسٹی گیشن کورس میں تفتیشی آفیسران کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ہم بہت سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات کو شہادتوں کی بنیاد پر مزید مضبوط کر سکتے ہیں اور جرائم میں ملوث ملزم کو سزا دلوا سکتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے تفتیشی آفیسران کو بہت سے تفتیش کے مختلف طریقہ کار کے متعلق بریفنگ دی اور تفتیشی آفیسران کی طرف سے تفتیش کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ تین روزہ ورکشاپ تفتیش کو مزید بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ موقع واردات سے ملنے والے شواہد کو اکٹھا کیا جائے اور ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تاکہ ان کا آپس میں ربط قائم ہو سکے۔

ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر مقررین نے تفتیشی آفسیران کو کسی بھی مقدمہ کو مضبوط کر نے کے لئے مختلف واردات ہائے کے متعلق شہادتیں اکٹھی کرنے کے متعلق بریفنگ دی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے تین روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تفتیشی آفیسران کی تفتیش میں استعدار کار کو مزید بڑھانا ہے تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ تفتیش عمل میں لائی جائے۔


تلاش ورثا

آیک بچی جس کی عمر تقریبا 3 یا 4 سال ہے جو اپنا نام و پتہ نہ بتا سکتی ہے

پولیس تھانہ سول لائن کو گمشدہ ملی ہے

بچی کے لواحقین پولیس تھانہ سول لائن سے رابطہ کر کے لے جائیں۔

%d bloggers like this: