مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک نے کہا ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

تمام دکان دار وں سے سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔یہ باتیں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کے اچانک دورے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ

صارفین نرخوں کے حوالے سے شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 080002345اور پنجاب قیمت ایپ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا

کہاآٹا کی سیل پوائنٹ پر فراہمی کو مقررہ وقت کے مطابق یقینی بنایا جائے

اور اس سلسلے میں سستی بالکل نہ کی جائے۔گراں فروش اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر قانون کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں ۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع راجن پور میں 100فیصد بھٹہ خشت کو جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

جس سے نہ صرف مضرصحت دھواں ختم ہوگیا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کے افسران کا کہنا ہے کہ

ضلع راجن پور میں 116 بھٹہ خشت کام کر رہے تھے جن کو مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل کرا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ابتدائی کاروائیوں کے دوران سموگ کا سبب بننے

والے28 بھٹہ خشت کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا ہے۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور کےلئے 15 ارب کا پیکج نگران کمیٹی بنائی جائے
یونیورسٹی کا نام حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ ؒ کے نام سے منسوب کیا جائے

حاجی پورشریف کی دھرتی سے ہمیشہ محبتں پھوٹی حکمران غربت کی چکی میں پسی عوام کےلئے اقدام اٹھائیں سیاست اور صحافت کے ذریعے معاشرے کے محکوم مظلوم

عوام کی خدمت کی جائے باشعور عوام 21 ویں صدی میں اپنے حقوق کی ڈیمانڈ نہ کریں تو ان پر آفرین ہے سیاست محلات سے نکل کر عام آدمی تک پہنچ چکی ہے

سیاست میں کھیچا تانی غریب عوام کو اس میں نہ دھکیلا جائے اسلام میں مرد اور عورت کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئے گے

افسوس کا مقام ہے کہ بنت حوا آج بھی مظلوم ہے اسے بھیانک قبیح رسومات کی بھیٹ چڑھادیا جاتا ہے وزیر اعلی پنجان سردار عثمان خان بزدار پسماندہ ترین علاقوں اندر پہاڑ کچے تک

خواتین کی فلاح و بہبود کےلئے ٹھوس اقدام اٹھائیں عورت معاشرے میں آج بھی مظلوم ہے میڈیا کی طرف سے آگاہی بہترین پلٹ فارم ہے ان خیالات کا اظہار معروف سکالر ملازم حسین خان لجوانی

نے حاجی پور شریف میں ایک تقریب سے کیا اس موقع پر ملک فضل حسین ماچھی راشد حسین قریشی شاہد حسین محمود عالم حنیف بٹ بھی موجودتھے

اور پریس کلب حاجی پورشریف کےعہدیداران کو مبارکباد اور حاجی پورشریف وضلع بھر کےمسائل واجاگرکرنے پر خراج تحسین پیش کی


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی انوکھی منطق بجلی چوری پر تو قابو نہ پاسکے حاجی پور شریف شہر کے بعد کچی آبادی کئی دن سے اندھیروں کاشکار
تفصیل کیمطابق

میپکو سب ڈویژن فاضل پور جہاں میپکو اہلکاروں اور انکے ایجنٹوں کیطرف سے منی گرڈ اسٹیشن قائم کرکے معمولی منتھلی کےعوض محکمہ کو لاکھوں روپے کا ماہانہ ٹیکہ لگانے کا سلسلہ جاری تھا

اہل علاقہ کیطرف سے جس پر پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر متعدد باربار نشاندہی کی گئی مگر یہ سلسلہ بدستور جاری تھا اب شہر بھر میں بجلی چوری کےباوجود بجلی بحال کردی گئی

بااثر اور ٹیکنیکل چوروں پر توبس نہیں چلتا مگر بل دینے والے کچی آبادی کے میٹر والے غریب و مجبور،بے بس و لاچار شدید ذہنی اذیت ،

کرب اور مشکلات کاشکار ہیں اورمعاملات زندگی کی انجام دہی کے لئے شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے،

میپکو اہلکار اپنے نمائندوں کے ذریعے بجلی دیتے تھے اورماہانہ معمولی سی منتھلی لیتے تھے محکمہ کو لاکھوں کانقصان پہنچاتے تھے اسوقت سب ٹھیک تھا

اب بجلی چوری یاد آگئی بجلی چوری تو دور کی بات ایسا میکنیزم ترتیب دیاجائے کہ کوئی بجلی چوری کا تصور بھی نہ کرسکے مگر خدارا بل دینے والے اور میٹر والے صارفین کو اس طرح ذلیل و خوار نہ کیا جائے

چیئرمین میپکو،جنرل منیجر میپکو ملتان ،ایس ای میپکو ڈی جی خان،ایکسیئن میپکو راجن پور ، ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن فاضل پور سے اصلاح واحوال نوٹس لینے اور

فوری بجلی کی فراہمی کا مطالبہ بجلی چوری کی روک تھام محکمہ میپکو (واپڈا) کا کام ہے نہ کہ عام غریب و مجبور صارفین کا اس سلسلے میں میپکو کےاعلی حکام کو شکایت بھی کی گئی

مگر بجلی پھر بھی بحال نہ ہوئی بلکہ ملتان میپکو سے فون آتے ہیں کہ آپ کی شکایت حل کردی گئی ہے اس سلسلے میں متاثرہ اہل علاقہ نے ڈیلی سویل کے توسط سے جنرل منیجر میپکو اورصوبائی وزیر توانائی عمر ایوب اور متعلقہ حکام سےمطالبہ کیاہے

فی الفور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے.


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور کے مظلوم بے بس و مجبور کسانوں کی 4 روز کےبعد کاوشیں رنگ لے آئیں،کسان بورڈ کی سربراہی میں جاری کمشنر آفس ڈی جی خان اور چیف انجینئر انہار ڈی جی خان کے دفاتر کے سامنے دھرنا اختتام پذیر ،

کل شام تک داجل کینال میں پانی چھوڑ دیا جائے گا محکمہ انہار کے افسران وحکام کی یقین دہانی
ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیف انجینئر انہارو کمشنر ڈی جی خان کی یقین دہانی کے

بعد ضلع راجن پور کے کسانوں نے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سینکڑوں کسانوں نے درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں پرواپس ضلع راجن پور روانگی شروع کردی ہے اس سلسلے میں کسانوں کا کہنا تھا کہ اگر وعدہ کیخلافی کی گئی

اور پانی فراہم نہ کیا گیا تو اس سے بھی بڑے اورمزید احتجاج کااعلان کریں گے اسموقع پرکسان راہنمائوں نےکسان بورڈ کی کاوشوں اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کی پانی کی فراہمی کے

حوالے سے جدوجہد کو بھی سراہا اس موقع پر کسان بورڈ کےراہنمائوں خواجہ محسن ریاض،جام عبدالرشید برڑہ،

جام محمد اسماعیل برڑہ و دیگر نے تمام عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی وصحافتی نمائندہ شخصیات اور دھرنے میں شریک تمام شرکاء کسانوں ،

کاشتکاروں اورزمینداروں کاشکریہ ادا کیا کہ انکی کوششوں اورکامیاب دھرنے کےنتیجے میں داجل کینال میں پانی کی فراہمی کے مذاکرات کامیاب ہوئے.

اور ان شاء اللہ آنیوالے وقت میں ڈی جی کینال ،داجل کینال ، قادرہ کینال میں سالانہ بنیادوں پرپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کی 80 ہزار سےزائد نفوس پرمشتمل آبادی بنیادی سہولیات سےمحروم شناخت حاصل کرنے کے لیئے بھی دوسرے شہروں کے دھکے کھانے

اورگھنٹوں گھنٹوں لائینوں میں لگنے پر مجبور متعلقہ حکام سے نادرا سنٹر کےقیام کامطالبہ
اہلیان حاجی پور شریف نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید و چیئرمین نادرا اور جنرل منیجر نادرا ملتان ریجن اور متعلقہ حکام سے ڈیلی سویل کے توسط سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کا سنٹر قائم کیا جائے اگر یہ ممکن نہیں تو کم ازکم ہر ماہ NADRA وین کی فراہمی کو یقینی بنایاجائےتاکہ

یہاں کے غریب و مجبور اوربے بس عوام دوسرے شہروں کے دھکے کھانے سےبچ سکیں اور شناختی کارڈ،

ب فارم اور اس طرح کی متعلقہ دستاویزات کے حصول میں باآسانی گھر کی دہلیز پر اس سہولت سے فاعدہ حاصل کرسکیں


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

آل برڑہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام حاجی پورشریف ضلع راجن پور میں ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا ۔

جس میں آل برڑہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین چیئرمین ABWAجناب انجینئر فاروق عزیز برڑہ ,

آل برڑہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر خادم حسین برڑہ اور کئی دوسرے مرکزی قائدین نے کراچی سے خصوصی شرکت کی

جبکہ میزبانی کے فرائض جام محمدناصر برڑہ صوبائی صدر آل برڑہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب میں ادا کیے جب کہ

عظیم الشان سمینار کے نقیب محفل سراج احمد خان سدوزئی تھے ۔اس موقع پر مقررنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پورے ملک میں برڑہ اقوام کی فلاح و بہبود کے لیئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا

پروگرام میں شہربھر کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں ودیگر اقوام کی نمائندہ شخصیات نےبھی

شرکت کی اورآخر میں ملک و ملت کی خیر استحکام اور قوم برڑہ کی مزید تعمیروترقی اور فلاح کے لیئے دعا مانگی گئی.

%d bloggers like this: