مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں دھند کے ساتھ اسموگ کا بھی راج

موسم کی خرابی کے سبب موٹرویز بند رہیں، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا

لاہور میں دھند کے ساتھ اسموگ کا بھی راج برقرار ہے

موسم کی خرابی کے سبب موٹرویز بند رہیں، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا،، فضائی آلودگی کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے

فروری کا وسط،، لیکن لاہور میں دھند کے ڈیرے، شہر میں کینال روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، لارنس روڈ، مال روڈ اور دیگر علاقوں میں دھند کے باعث آمد و رفت متاثر رہی

دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز دس سے بارہ گھنٹے تک بند رہیں، نیشنل ہائی ویز پر بھی دھند چھائی رہی

دوسری جانب باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے،،، ایک سو ستاسی ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے

علی اکبر، محمد مشتاق، جتنے درخت لگائے جائیں گے اتنا اچھا ہے،

گرینری ہو گی تو ہی آلودگی کم ہو گی

رات بھر پڑنے والی دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی تعطل کا شکار رہا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس اور کم سے کم دس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،

%d bloggers like this: