مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مارچ میں مارچ ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سیاست میں ہم نہیں آپ گھسیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کا منشور ہے کہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے

حیدرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مارچ میں مارچ ہوگا اور ہم سب اپنے اپنے علاقوں سے اسلام آباد کے لیے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کو حکومت سے نکالیں گے اور وزیراعظم کو ضرور بھگائیں گے۔

 پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حیدر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسوں میں حیدرآباد کا جلسہ سب سے بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سندھ ہماراصوبہ نہیں ہے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ سندھ وزیراعظم کا صوبہ نہیں ہے تو پھر کس کا ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سندھ اوراس کےعوام سے کوئی غرض نہیں ہے لیکن جزیرے ضرورچاہئیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ وہ صرف آپ کی جیب پرڈاکہ ڈالنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور18 ویں ترمیم پرحملہ کرتے ہیں۔

مرکزی حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ سال این ایف سی کے تحت سندھ کو116 ارب روپے کم دیے گئے۔ انہوں ںے کہا کہ رواں سال بھی سندھ کو 200 ارب روپے کم دیے گئے ہیں۔

 انہوں نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کرہم ان سے اپنا حق چھینیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ساتھ مہنگائی کا سیلاب لے کرآئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دورہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان مہنگائی کا پاکستان نکلا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بزرگ پنشنرز بھی احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے غریبوں کے گھر گرادیے گئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے 3 سال میں سب سے زیادہ قرض لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی آرٹی ،مالم جبہ اور بلین ٹری میں کرپشن کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اب مزید اس کٹھ پتلی کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے اورعوام ان کی نالائقی و کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتےتھے کہ وہ آئی ایم ایف جانے سے پہلےخودکشی کرلیں گے لیکن اب عمران خان نے ہر پاکستانی کو مقروض بنا دیا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سیاست میں ہم نہیں آپ گھسیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کا منشور ہے کہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے

یہ بھی پڑھیے:

بندہ ایماندار ہے ۔۔۔عمار مسعود

حکومت کی عجلت اور غفلت ۔۔۔عمار مسعود

پانچ دن، سات دن یا دس دن؟ ۔۔۔عمار مسعود

نواز شریف کی اگلی تقریر سے بات کہاں جائے گی؟ ۔۔۔ عمار مسعود

%d bloggers like this: