مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ
ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوہ سلیمان میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے الگ بجٹ دیں گے.

قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خصوصی توجہ دے رہے ہیں

او رآج کے دورے کا مقصد بھی مسائل کا موقع پر جائزہ اور حل تلاش کرنا ہے. انہوں نے یہ بات ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے ہمراہ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے مبارکی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہاکہ

مبارکی سمیت کوہ سلیمان کے صحت افزا مقامات کو ٹورسٹ ریزارٹ بنایا جارہا ہے. بتایاگیا کہ مبارکی فورٹ منرو سے بھی اونچائی پر واقع ہے.

صحت افزا ماحول کی وجہ سے مستقبل قریب میں مبارکی بھی سیاحت کا مرکز بنے گا. ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مبارکی، گلکی، فورٹ منرو، بارتھی اور دیگر سات مقامات پر محکمہ ٹورازم کی زیرنگرانی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں.

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تھانہ مبارکی میں منعقدہ کھلی کچہری میں قبائلی عمائدین اور لوگوں کے مسائل تفصیل سے سنے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں قبائلی لوگوں نے تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل نوٹ کرائے۔

قبائلی علاقے میں پہنچنے پر قبائلی عوام نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، کمشنر، آر پی او،ڈی سی اور کمانڈنٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار عمر خان بزدار نے قبائلی عمائدین کی جانب سے بلوچی روایات کے مطابق ایڈیشنل

چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال خان کی دستار بندی کرائی اور پگ پہنائی. افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے لوگوں میں گرم بستر سمیت دیگراشیاء بھی تقسیم کیں۔

کھلی کچہری میں قبائلی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مبارکی میں ایڈیشنل آئی جی، کمشنر،آر پی او، ڈی سی اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان کے ساتھ آیا ہوں تاکہ آپ کے مسائل آپکی کی دہلیز پر حل ہوں۔ کھلی کچہری میں دی جانیوالی والی درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ان درخواستوں کا خود فالو اپ لیتا رہوں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کوہ سلیمان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے

تمام ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سمیت دیگر افسران کی قبائلی علاقے پر خصوصی توجہ ہے۔ آپ کو شہروں میں دور کی
2
مسافت نہیں کرنا پڑے گی۔ تمام افسران خود کوہ سلیمان میں آکر مسائل آپکی دہلیز پر حل کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا کہ کوہ سلیمان میں امن و امان کی مثالی صورتحال ہے۔

بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کوہ سلیمان میں امن و امان کے قیام میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے سرحدی مقامات اور میدانی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے قبائلی فورس کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا

دونوں فورسز کا مقصد علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے ہے.

انہوں نے کہاکہ دونوں فورسز نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کیے. شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ

دونوں فورسز کا مورال بلند ہے قریبی رابطہ اور تعاون کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کیاجائے گا.

اس موقع پر قبائلی لوگوں نے کوہ سلیمان میں بڑے بڑے مثالی تاریخی ترقیاتی منصوبے شروع کرانے پر بلوچی گیتوں اور موسیقی کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تمام افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے ٹاون وہوا میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پیکج دیاگیاہے. وہوا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ساڑھے تین ارب روپے سے روڈز، پانی، گراونڈز،

صحت اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی. 17منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب وہوا کی ترقی کیلئے منصوبوں کو خود دیکھ رہے ہیں

اور ان کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے دورہ کرتے ہوئے وہوا ڈویلپمنٹ پیکج پر نہ صرف بریفنگ لی بلکہ رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھی احکامات جاری کیے. کمشنر نے کہاکہ

وہوا میں انٹر سٹی اور رابطہ سڑکوں کے سات منصوبوں پر دو ارب دس کروڑ 83لاکھ روپے، لوکل گورنمنٹ کے تین منصوبوں پر ڈیڑھ کروڑ روپے، وہوا شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس او رنلکوں کی تنصیب کے دومنصوبوں پر بیس کروڑ چالیس لاکھ روپے،

سپورٹس کے دو منصوبوں پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی. کمشنر نے بتایاکہ وہوا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت وہوا انٹر سٹی روڈز کے علاوہ کوٹ قیصرانی تا وہوا براستہ جھوک بودو، کاٹھ گڑھ تا وہوا براستہ کوہڑ،

وہوا تا کوتانی، مٹھے والی تا انڈس ہائی وے، مٹھاون تا چتروٹہ اور کوہڑ تا پھگلہ روڈز کی مرمت، توسیع و بحالی کی جائے گی.

کمشنر نے بتایاکہ وہوا اور مٹھے والی میں واٹر سپلائی سکیم کی بہتری و توسیع کیلئے سات کروڑ 80لاکھ روپے اور حلقہ پی پی 285میں فلٹریشن پلانٹ اور ہینڈ پمپ کی فراہمی پر بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے خرچ ہوں گے. وہوا اور کوٹ قیصرانی میں کھیلوں کے گراونڈز
3
بنانے کا کام شروع کر دیاگیاہے. کمشنر نے بتایاکہ وہوا/ کوٹ قیصرانی میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے فیملی پارک قائم کیا جائے گا. دیہی مرکز صحت وہوا کی اپ گریڈیشن کیلئے 13کروڑ 13لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ٹاون کمیٹی وہوا کی عمارت کی بحالی،

موضع وہوا چک شمالی کے قبرستان کی چاردیواری اور داخلی گیٹ نصب کیاجائیگا.وہوا ریسٹ ہاوس کی بحالی کیلئے بھی مقررہ فنڈز رکھے گئے ہیں. کمشنر نے بتایاکہ وہوا رودکوہی کے گنگ چینل اور اس کے سسٹم کی بحالی کیلئے چار کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی.
(فوٹو ای میل سے لے لیں)
ھینڈ آوٹ نمبر 180 مورخہ 28جنوری 2021ء
ڈیرہ غازیخان ( ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخا ن کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ نے

مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید پانچ دکانیں سربمہر کردیں. انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو بھی چیک کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت عالی والا کا بھی دورہ کیا.

ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف اور ادویات کی موجود گی سمیت صفائی، آلات کی صورتحال اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان نے ہیلمٹ کے استعمال اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے. ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید کی ہدایت پر

انچارج ایجوکیشن یونٹ ذیشان احمدنے سید آصف حسین کے ہمراہ ٹیوٹا سنٹرریلوے روڈ کے اساتذہ اور طلبہ کو ہیلمٹ کے استعمال اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی دی.

ون ویلنگ کے نقصانات سے بھی آگاہ کیاگیا اس موقع پر واک کے انعقاد کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ٹریفک یونٹ کے انچارج نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حادثات او رمسائل سے بچا جاسکتا ہے.


ڈیرہ غازیخان

سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور پولیٹیکل اسسٹنٹ تحصیل کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر قبائلی پولیس بارڈر ملٹری پولیس نے پنجاب اور بلوچستان کے
4
سرحدی مقام بواٹا پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری کھیپ برآمد کر لیے. ایس ایچ او بواٹا نصر اللہ خان لغاری نے بتایاکہ

بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں منشیات کی بھاری کھیپ چھپائی گئی تھی. بی ایم پی نے بین الصوبائی دو منشیات سمگلروں کو گرفتار کر کے گاڑی سے ستر پیکٹ چرس برآمد کی.

انہوں نے بتایاکہ منشیات بلوچستان سے براستہ پنجاب سندھ کے علاقے سانگھڑ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی

ملزمان عبدالرشید اور اللہ بخش صوبہ سندھ کے علاقے سانگھڑ کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے افسران کے تبادلے، تعیناتی اور اضافی چارج کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

نوٹیفکیشن کے مطابق منیجر صنعت زار ڈیرہ غازیخان محمد اظہر یوسف کو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیا گیا ہے.

سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان تعینات کرنے کے ساتھ سوشل ویلفیئر آفیسر مدراینڈ چلڈرن ہوم ڈیرہ غازیخان کا اضافی چارج دے دیاگیاہے.

محمد اکرم کو منیجر صنعت زار ڈیرہ غازیخان تعینات کرنے کے ساتھ سوشل ویلفیئر آفیسر یو سی ڈی پی ڈیرہ غازیخان کا اضافی چارچ دے دیاگیا ہے.

محمد شعیب رضا کو سوشل ویلفیئر آفیسر یو سی ڈی پی مظفرگڑھ، سعدیہ تسلیم کو سوشل ویلفیئر آفیسر سی ڈی پی کوٹ ادو، سجاد حسین کو سوشل ویلفیئر آفیسر آر سی ڈی پی شہر سلطان

اور نادیہ نواز کو سوشل ویلفیئر آفیسر سی ڈی پی راجن پو رکی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں.


: ضلع ڈیرہ غازیخان

میر روحل خان ASPسرکل تونسہ کی ہدایت پر تھانہ ریتڑہ پولیس کا جواء کے اڈہ پر ریڈ قصبہ ریتڑہ میں ملزمان نے لڈو پر رقم بذریعہ جواء لگائی ہوئی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ حامد مقبول کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جواریوں کو جواء کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داو پر لگی رقم13،000روپے،موبائل فون برآمد کرکےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔


: ڈیرہ غازی خان:
پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی، جعلی نمبر پلیٹ والی کار کی سمگلنگ ناکام۔

تفصیلات کے مطابق دوران چیکینگ وہیکلز پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے کوئٹہ روڈ سے آنے والی گاڑی AQUA برنگ سرمئی کو چیک کیا۔گاڑی چیک کرنے پر گاڑی کے کاغذات موجود نہ تھے

اور آن لائن تصدیق کرنے پر گاڑی کا نمبر پلیٹ جعلی معلوم ہوا جس پر پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے گاڑی کے ڈرائیور شاہد حسین ولد شیر محمد قوم چانڈیہ سکنہ لیاقت پور کو گرفتار کر کے

جعلی نمبر پلیٹ گاڑی کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا مزید گاڑی کی ویری فیکیشن کی جارہی ہے۔

اس موقع پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں۔


زائدالمعیاد، ملاوٹی خوراک کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔
پنجاب پیورفوڈرولز کی خلاف ورزی پر6 فوڈ یونٹس سیل،

ناقص خوراک کی فروخت پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ 19ہزار روپے کے جرمانے عائد، 200 کلو ناقابل سراغ اجزاء، 200 کلو ملاوٹی سرخ مرچ برآمد،70 لٹر غیر معیاری مشروبات،45کلو کھلے مصالحے تلف
ڈی جی خان 28 جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 224 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور ملاوٹی خوراک کی فروخت پر6فوڈ یونٹس سیل جبکہ194شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں المکہ کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ بسکٹس اور مشروبات فروخت کرنے، سدا بہار بیکرز کو پابندی کے باوجود کام جاری رکھنے اور مظفرگڑھ میں کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے پر خان سپر سٹور کو سیل کیاگیا۔

اسی طرح رحیم یارخان میں کورائی کریانہ سٹور کو کھلے مصالحہ جات،ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر فروخت کرنے،

بہاولنگر میں مدینہ ٹریڈرز گولی ٹافی یونٹ کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز، مشروبات کی موجودگی اور المعصوم کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر، سٹارچ کی موجودگی پر سربمہر کیاگیا۔ علاوہ ازیں لیہ میں تہزیب بیکرز کو پروڈکشن یونٹ کو ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر 10ہزار، فیضان بیکرز کو

فرش پر خوراک سٹور کرنے پر 10ہزار اور بہاولنگرمیں حسین بیکری کو پروڈکشن ایریامیں مکڑیوں کے جالے اور سگریٹ نوشی کرنے پر 14ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 200 ملاوٹی سرخ مرچیں 70لٹر غیر معیاری مشروبات تلف جبکہ 50کلو کنفیکشنری آئٹمزاور 70لٹر غیر معیاری مشروبات برآمدکی گئیں۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔وزیع مملکت زرتاج گل وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان کا شکریہ ادا

کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈی جی خان ریجن کو نئی گاڑیوں سمیت وافر مقدار میں ایسے جدید وسائل فراہم کئے ہیں

جن سے پولیس کی کارکردگی میں مذید بہتری اور نکھار آئے گا،امن و امان کی بہتری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق تھانوں میں قانون پسند عوام کے ساتھ مل کر کمیونٹی پولیسنگ کو مستحکم کیا جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سیاست سے پاک پولیسنگ کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔انہوں نے پولیس ورکنگ کی بہتری کے لئے بھی تجاویز دیں
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نیاز احمد جھکڑ، عبدالمجید خان نیازی، سردار محی الدین خان کھوسہ، محمد اویس خان دریشک،محمد اشرف رند،محمد نیاز خان گشکوری اور سابق ایم پی اے

علی رضا دریشک نے کہا کہ تھانوں میں شرفاء اور عزت اور جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کو انصاف کی فوری فراہمی میں عوامی نمائندوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اراکین اسمبلی حقیقی معنوں

میں سول سوسائٹی کی ترجمانی کرتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کے نفاذ میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی فورس کو پرو ایکٹو پولیسنگ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی معمولی واقعے کی سنگین بننے سے پہلے ہی روک تھام

ممکن بنائی جاسکے
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پولیس کو فراہم کئے گئے وسائل پر شکر گزار ہیں اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پوری جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران پولیس کا مورال بلند کرنے اور تھانے کی سطح پر بہترین لانے کی کوشش کی ہے

اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھانوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ریکارڈ کی تکمیل سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کریں۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے وژن کے تحت ڈیرہ غازی خان کے تمام تھانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے اپ گریڈ کرینگے اس ضمن میں ارکان اسمبلی کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھا جائے گا

دوران اجلاس محمد نیاز خان ایم این اے لیہ نے کہا کہ جو لوگ عورت کو مدعی بنا کر جھوٹے مقدمات درج کراتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

عبدالمجید نیازی ایم این اے لیہ نے کہا کہ لیہ کے کچہ کے علاقے میں جرائم بڑھ گئے ہیں وہاں پر پولیس کی نفری بڑھائی جائے ۔

محی الدین خان کھوسہ ایم پی اے ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جات کی بلڈنگز جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا جائے۔

اویس خان دریشک ایم پی اے راجن پور نے کہا کہ راجن پور ضلع کی پولیس کو مزید وسائل مہیا کرتے ہوئے تھانہ سون میانی، سبزانی،

لعل گڑھ اور ہڑند کی نئی عمارتیں بنوائی جایئں اسی طرح باقی ممبران اسمبلی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اور آخر میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ

تمام ممبران اسمبلی کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے ۔

آر پی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا نے کہا کہ ڈی جی خان میں
کرائم کی شرح کم کرنے اور اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے

%d bloggers like this: