اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ ناروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

بہاولنگر پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ کا پھل، 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو انسداد دہشت گردی

عدالت میں 5 بار عمر قید اور 30 لاکھ جرمانے کی سزا۔ تفصیلات کے مطابق 03-08-2019 کو خان محمد نامی آدمی نے تھانہ شہر میں نامعلوم الاسم اشخاص کے

خلاف اسکی 7 سالہ بیٹی آمنہ بی بی کے اغواء کے بعد زیادتی کر کے قتل کرنے کی FIRدرج کروائی تھی۔

جس پر پولیس نے علاقہ کے 30 لوگوں کے DNA سیمپل PFSA لاہور بھجوائے تھے۔رزلٹ آنے پر محمد اظہر ولد خضر حسن قوم ماچھی سکنہ بستی لودھراں

تحصیل چشتیاں کا DNA سیمپل میچ ہونے پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے بعد مقدمہ کی موثر پیروی کی

جس کے نتیجہ میں انسداددہشت گردی عدالت نے ملز م اظہر کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5بار عمرقید اور 30لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ مجرم کوقرار واقعی سزا ملنا نا صرف قانون بلکہ سٹم کی جیت ہے۔۔


: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

گزشتہ دنوں محکمہ ایجوکیشن میں ہونیوالی تقرریوں وترقیوں کی مد میں ہونیوالی کرپشن کہانی کاابتک ڈراپ سین نہ ہوسکا کروڑوں روپے کی کرپشن میں سابق سی ای او ایجوکیشن اسلم اعجاز
سمیت ضلع بہاو لنگر کے سب سے بڑے انتظامی آفیسر جوکہ

ضلع میں محکمہ ایجوکیشن کے ایڈمنسٹریڑ بھی ہیں نے اپناحصہ بصورت جوساطلب کیا تو سی ای او ایجوکیشن نے انکو ایک لال رنگ کی چمچماتی ہنڈا سوک گاڑی مالیتی 35لاکھ سے زائد عنایت کردی،

مگر جب بگ بوس نے کروڑوں روپےکی خطیررقم مانگی تو سی ای او نے اتنی رقم دینے سے معذرت کرلی

جسپر نکے آفیسر کو ٹرانسفر کردیا گیا،اور محکمہ ایجوکیشن کی گرینڈ کرپشن کہانی پر ایک نام نہاد انکوائری اسٹینڈ کرادی جوکہ اے ڈی سی کریں گے

اسی طرح محکمہ ہیلتھ کی ہیلتھ کونسل کی مد میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن،کے علاوہ محکمہ،ایجوکیشن، ہیلتھ میں دیگر کئ مدآت ،ڈی سی افس کی ناظر برانچ میں کروڑوں روپے کی

کرپشن ہوئی ہے,ریڈکراس کی مدمیں کروڑوں روپے نکلواکر ہضم کلرک کریسی اور ضلعی سربراہ کی جیب میں جاچکے ہیں،

اسطرح بلدیہ بہاولنگر،محکمہ ہائی وے،بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ، ریونیو،بلدیہ بہاولنگر سینٹری،بلڈنگ، واٹر،اکاونٹ،

نقشہ،انجیئنرنگ برانچوں،اور شہر میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی مدآت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے

ماشاءاللہ ضلع کاایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جسمیں کرپشن نہیں ہورہی ہے سول سوسائٹی کے عمائیدین نے تمام محکمہ جات میں ہونیوالی کرپشن ،پر تحقیقات کرکے ذمہ داران

کیخلاف کاروائی ہ جائے۔۔۔


بہاولنگر سے لیگی رکن اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جاملے،،،،چودھری کاشف محمود نے قیادت پر اعتماد کا اظہارکردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمودنے ملاقات کی ،ا یم پی اے کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی۔

کا شف محمود کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد،کاشف محمود کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت کی ہے اورکرتے رہیں گےتنقید برائے تنقید کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔

پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں،ہرشہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاگیا ہے۔

بہاولنگر کیلئے بھی خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔میں خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروں گا۔

پاکستان میں افراتفری کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست ہوگی،

ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے عناصر تنہاء ہوچکے ہیںعوام میں ایسے لوگوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے

جبکہ کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو نفیس طبع شخصیت کا مالک قرا ر دیدیا۔

%d bloggers like this: