مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: ملتان

ملتان میں انگریز دور کی یاد دلانے والے قدیمی قبرستان میں انگریز سپاہیوں کی خوبصورت یادگاریں اور قبریں آج بھی موجود ہیں مگر ان قبروں پر لکھی گئی تحریریں اور نقش و نگار مٹنے لگے ہیں۔۔

صندوق نما قبر ہو یا پھر گبند والی یادگار
ملتان میں دو سو سال پرانا گورا قبرستان انگریز دور کی یاد دلاتا ہے،،، اس قدیمی قبرستان میں ماضی کی

کئی نامور شخصیات اور انگریزوں کی آمد سے روانگی تک کے سپاہیوں کی قبریں موجود ہیں

رضیہ مسیح(نگران قبرستان

صدیوں پرانے اس تاریخی قبرستان میں میجر جیمز بیکر، کیپٹن ہینری، جوزف رودریگر اور برگیڈیئر جنرل اے سی ایم ماسٹر سمیت کئی سپاہیوں کی قبریں موجود ہیں جو ملتان پر حملے کے دوران مقامی افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔

ذوالفقار مسیح(شہری

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چند قدم کے فاصلے پر یہ قدیمی قبرستان واقعہ ہے جہاں دلکش نقش و نگار والی یادگاری قبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔۔

انگریز دور میں بنے اس قدیمی قبرستان کی اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی گی تو آنے والے وقت میں یہ صدیوں پرانا قبرستان اپنی اہمت کھو دے گا۔

 


ملتان :

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کے مسائل سنے

مرد و خواتین سمیت بڑی تعداد میں سائلین کھلی کچہری میں پیش ہوئے

 سی پی او ملتان نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

 انہوں نے متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے کہ ان کی شکایات کا ازالہ کر فوری رپورٹ پیش کریں

 انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں افسران کی طرف سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ آپ کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے

 سی پی او ملتان نے سائلین سے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے


کھلی کچہری سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اور سائلین کے مسائل سنے۔ مرد و خواتین سمیت بڑی تعداد میں سائلین کھلی کچہری میں پیش ہوئے۔ سی پی او ملتان نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے کہ ان کی شکایات کا ازالہ کر فوری رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں افسران کی طرف سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ آپ کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

ی پی او ملتان نے سائلین سے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے


: ملتان

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ ریڈرز کے ساتھ میٹنگ کی

 ڈی ایس پی لیگل حاکم علی نول ان کے ہمراہ تھے

 ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام ریڈرز کو عدالتی احکامات کی تعمیل کے حوالے سے ہدایات دیں

 انہوں نے کہا کہ تمام افسران عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل کریں

 جس افسر کو معزز عدالت عالیہ طلب کرے وہی افسر پیش ہو گا

 انہوں نے کہا کہ تمام ریڈرز اس حوالے تمام ریکارڈ کی بروقت تکمیل کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ معزز عدالت کی طرف سے طلب کیے گئے

تفتیشی اور دیگر افسران پیشی و مقدمہ سے متعلق مکمل طور پر آگاہ اور تیار ہوں۔ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اس کے مکمل زمہ دار ہوں گے


ملتان

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ رہڈرز کے ساتھ میٹنگ

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ ریڈر کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی ایس پی لیگل حاکم علی نول ان کے ہمراہ تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام ریڈرز کو عدالتی احکامات کی تعمیل کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل کریں۔

جس افسر کو معزز عدالت عالیہ طلب کرے وہی افسر پیش ہو گا۔پیش ہونے والے افسران اچھی وردی میں ملبوس ہو کر اور ڈسپلن کے مطابق عدالت میں پیش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریڈرز اس حوالے تمام ریکارڈ کی بروقت تکمیل کریں گے

اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ معزز عدالت کی طرف سے طلب کیے گئے

تفتیشی اور دیگر افسران پیشی و مقدمہ سے متعلق مکمل طور پر آگاہ اور تیار ہوں۔ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اس کے مکمل زمہ دار ہوں گے


: ملتان

تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقہ میں محمد ارشاد کو آگ لگانے کا معاملہ

 ملتان پولیس تھانہ بہاوالدین زکریا نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو گرفتار کرلیا

 متاثرہ ارشاد کے والد محمد رفیق نے پولیس تھانہ بی زیڈ کو درخواست دی کہ ارشاد ملزم اکرم کے پاس گھریلو ملازمت کرتا تھا

تنخواہ کے مطالبے پر حالات بگڑ گئے اور ملزم نے تیش میں آکر محمد ارشاد کو آگ لگا دی

 محمد ارشاد ملزم اکرم کے پاس عرصہ چھ ماہ سے گھریلو ملازمت کرتا تھا

 اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ بی زیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے

 متاثرہ محمد ارشاد برن یونٹ میں زیر علاج ہے


: ملتان

نادرا ریکارڈ میں ردوبدل کرکے ایک شخص کی فیملی کا حصہ بننے والے دو ملزمان کا علاقہ مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مالک خان اور ریاست علی نے ملزمہ زرینہ بی بی کی ولدیت سے متعلق نادرا سے رجسٹریشن کا ایک سرٹیفکیٹ تیار کرایا

جس میں اس نے گلاب نامی شخص کو والد لکھوا کر خود کو اس خاندان کا ظاہر کیا جعلسازی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف راؤ رونق علی نامی شہری نے درخواست دی کہ ملزمان نے گلاب نامی شخص سے متعلق نادرا ریکارڈ میں ردو بدل کیا

اور خود کو اولاد ظاہر کرکے پراپرٹی ہتھیانہ چاہی ہے حالانہ خاتون نے اپنی پیدائش 1958 کی لکھوائی جبکہ گلاب کی شادی ہی 1968 میں ہوئی تھی۔

اس معاملے میں نادرا کے لوگ بھی ملوث ہیں اس لیے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے تاہم ملزمان کو ایف آئی اے نے 19 جنوری کو گرفتار کرلیا

جن سے تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ ملزم کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔


: ملتان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر سید یوسف اکبر نقوی اور نو منتخب جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر خان بلوچ نے کہا ہے کہ

تاجر برادری کا ملتان بار کے وکلاء کے ساتھ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے تعاون لائق تحسین ہے وکلاء بار بھی ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی جانب سے مبارکباد کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی، شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، کاشف رفیق، ندیم شیخ، چوہدری شہباز، شیخ شفیق، عبد الحئی ودیگر نے انہیں گلدستہ پیش کیا

اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ ملتان بار وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی، جمہوریت کے استحکام اور مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے جدوجہد کی ہے۔

اسی وجہ سے تاجر برادری بھی ان کے ساتھ ہمیشہ سے تعاون کرتی آرہی ہے اور اس تعاون کا سلسلہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا

کیونکہ تاجر برادری کا مقصد ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ان کا مقصد ہے کہ شہریوں میں قوت خرید رہے اور مظلوم کو جلد انصاف ملے۔


 ملتان

معمولی تنازعہ پر شہری کی ٹانگوں میں گولیاں مارکر زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کا علاقہ مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ ملتان کے مطابق ملزمان قصور اور اکمل کے خلاف حق نواز نامی شہری نے 6 اگست 2020 کو مقدمہ درج کرایا کہ

ملزمان نے اس کے بھائی احمد نواز خان کو اسلحہ کے زور پر گھر سے اٹھایا خواتین کے شور مچانے پر دھمکیاں دی گئیں

ملزمان نے کہا کہ احمد نواز کو مت چھوڑنا اور ٹانگوں پر فائرنگ کردی رائفل اور پستول کی فائرنگ سے اس کا بھائی احمد نواز شدید زخمی ہوگیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

جن سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے پولیس استدعا منظور کرلی ملزمان کو کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی جانب سے الاٹ شدہ ٹھیکے دوبارہ مشتہر کرنے کے خلاف درخواست پر اسٹے آرڈر میں 2 فروری تک توسیع کردی ہے۔

اس موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر حکام نے جواب کیلئے مہلت طلب کی تھی۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں رانا انٹرپرائیزز کے مالک راؤ تیمور علی نے

کونسل سید مزمل حسن شاہ بخاری کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ ملتان شہر کی اسٹریٹ لائٹس کا کنٹریکٹ برائے 2020-21 دیا گیا

اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق سکیورٹی فیس بھی جمع کرادی گئی بعد ازاں ڈیمانڈ کے مطابق 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان فراہم کیا گیا

جس کی کارپوریشن نے ادائیگی کردی۔حال ہی میں کارپوریشن ٹھیکوں کا جو اشتہار شائع ہوا اس کے سیریل نمبر 16 سے 25 تک وہی کنٹریکٹ ہے جو پٹشنر کو دیا گیا تھا اور ابھی کنٹریکٹ کے پانچ ماہ باقی ہیں کار…


 ملتان

نیب عدالت ملتان نے میپکو حکام کی 225 ملین کی سرمایہ کاری میں غبن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد اقبال کے خلاف کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزم کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست پر وکلاء کی بحث ہونا باقی ہے۔ یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم ہمایوں نبی جان ابھی بھی مفرور ہے جبکہ 7 ملزمان تفتیشی مراحل میں

نقائص اور استغاثہ کی جانب سے الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سعید احمد خان وفات پاگئے تھے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق میپکو حکام کی جانب سے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میں میں 225 ملین کی سرمایہ کاری کی تھی

جس میں مبینہ طور پر غبن کرنے کا ریفرنس کیا گیا تھا۔عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا تھا ۔ملزم کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر ہے جس پر وکلاء بحث کریں گے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ایک ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر مختلف مقدمات میں سزا پانے والے مجرمان اور ملزمان کی سزا کے خلاف دو درجن کے

لگ بھگ اپیلوں کی سماعت نہ ہوسکی۔ سزا کے خلاف اپیل کرنے والے ایک مجرم مدثر عرف مدثری کے عزیز و اقارب نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

سیشن عدالت بوریوالا نے 12 مئی 2019 کو مدثر عرف مدثری کو دس کلو افیون برآمد ہونے کے مقدمہ میں 9 سی کے تحت دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی

جبکہ وہ 21 مئی 2018 سے جیل میں ہے مگر کیسز لیفٹ اوور ہونے کی وجہ سے انکی اپیل پر سماعت نہیں ہوپاتی اور انہیں کیس پر تاریخ لگوانے کے لیے دوبارہ تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے خرچہ نان و نفقہ سے متعلق سیشن کورٹ علی پور کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر مختار احمد نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

وہ میپکو میں ڈیلی ویجز ملازم ہے اسے ماہانہ بارہ ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جبکہ سیشن عدالت علی پور نے اسے اپنی نابالغ بچی کا ماہانہ خرچ 4 ہزار روپے ادا کرنے بیوی کو پانچ مرلے کا مکان اور

ایک تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا ماتحت عدالت نے اس کی حیثیت کا تعین کیے بغیر ڈگری نان و نفقہ اور حق مہر جاری کی پٹشنر نے کہا کہ

فیملی کورٹ نے بچی کے خرچے کے لیے 25 سو پچیس روپے ماہانہ مقرر کیے جس کے خلاف دونوں فریقین نے سیشن عدالت سے رجوع کیا

تو فاضل عدالت نے خرچہ 25 سو سے بڑھا کر چار ہزار کر دیا جو کہ اس کی حیثیت سے زیادہ ہے اس فیصلے پر نظر ثانی ضروری ہے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مظفرگڑھ کے ایک سابق ٹیچر کے واجبات کی ادائیگی میں سے 86 ہزار روپے کی کٹوتی کرنے والے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مظفرگڑھ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی

روشنی میں پٹیشنر کا معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں مظفرگڑھ کے ایک ریٹائرڈ سبجیکٹ سپیشلسٹ ٹیچر سید مسعود علی نے درخواست دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا کہ ان کو تعلیمی بنیاد پر اور سالانہ ترقی بھی ملی 2007 میں ریٹائر ہوئے۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مظفرگڑھ نے ترقیوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے 86 ہزار روپے کی

کٹوتی کی جس کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواست دی گئی مگر کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ

اکاؤنٹ افسر کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی محکمے کے فیصلے کو چیلنج کرے اور واجبات کی ادائیگی میں کٹوتی کرلے۔


: ملتان:

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ سٹی شجاع آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 ایس ڈی پی او شجاع آباد جواد سخا، جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری کے دوران وہاں موجود تھے

 تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سائلین کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئی

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے کھلی کچہری میں آنے تمام سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کیے

 انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کریں اور ان کی شکایات کا ازالہ کر کے فوری رپورٹ پیش کریں

 انہوں نے سائلین سے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے تفتیشی افسران کو ہدایت کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں


ملتان

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بڑھانے کے لئے نئی مشینری کی خریداری اور ورکرز کی بھرتی ناگزیر ہے،

کمپنی میں فائلوں کو سرخ فیتے کی نذر کرنے کا رواج ختم کیا جائے، مشینری کی خریداری کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مسائل بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،منیجرز داود مکی،ساجد ریاض،عقیل احمد، عمران خان اور فہیم لودھی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی مشینری کی خریداری میں مزید تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔ نئی ورک فورس بھرتی کرنے کے لئے تمام پیپر ورک مکمل کیا جائے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے قبل ایجنڈا بارے مکمل تیاری کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام خراب گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے اورشاہراہوں کی طرح گلیوں میں بھی مثالی صفائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر کے انٹری پوائنٹس کی خصوصی صفائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے،شہر میں شامل ہونیوالی نئی یونین کونسلوں کی صفائی کے لئے مستقل پلان بنایا جائے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ایم ڈبلیو ایم سی،

کارپوریشن، پی ایچ اے اور ایم ڈی اے مل کام کریں۔عامر خٹک نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر بتایا

سپیشل صفائی سکواڈ کی تشکیل سے شہرکی صفائی میں واضح بہتری آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عوام کی شکایت بارے سہل رسائی کے لئے شہر کے چاروں زون میں دفاتر قائم کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ صفائی بارے کمپنی کے ہیڈ آفس شکایات لے کر آنیوالوں کے لئے

"عوامی رابطہ فورم”قائم کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں 24 خراب گاڑیوں میں سے15 کوآن

روڈ کردیا گیا ہے۔ شہریوں پر اچھا تاثر قائم کرنے کے لئے کمپنی ہیڈآفس کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کمپنی منیجرز کو صفائی کے لئے گاڑیوں کا مسئلہ درپیش ہے۔ایم ڈی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کے لئے ایجنڈا کی تفصیلات سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا افتتاح کر دیا ہے،مہم کا افتتاح گزشتہ روز شہر اولیاءکے تاریخی چوک گھنٹہ گھر میں کیا گیا

اور ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم بارے آگاہی دینے کے لئے واک بھی منعقد کی گئی۔جس میں سی ٹی او ظفر بزدار،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک،

ڈاکٹر محمد علی مہدی صدر پی ایم اے ڈاکٹر مسعود ہراج،ڈاکٹر شوکت،محفوظ الرحمان،متعلقہ محکموں اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا کہ شہر کی65 یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کے لئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،

مہم کے دوسرے مرحلے میں دیہی یونین کونسلوں کو شامل کیا جائے گا،15 روزہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے،ضلع ملتان میں10 لاکھ بچوں کی ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے،

ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین ہمارے بچوں کو مہلک بیماری سے تحفظ فراہم کرے گی اور اس ٹائفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں شامل کر لیا گیا ہے،

عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی،

ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے بچوں کے والدین اپنا کردار ادا کریں،ملتان صوبہ کے ان 12 اضلاع میں شامل ہے جن میں ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے،

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کی کامیابی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،عامر خٹک نے کہا کہ میںخود فیلڈ میں مہم کو مانیٹر کرونگا اور ٹائیفائیڈ مہم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا،

ضلعی انتظامیہ ٹائیفائیڈ مہم کو ڈینگی اور پولیو مہم کی طرح کامیاب بنائے گی۔ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم یونیسف کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔


ملتان

پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز ماہ جنوری کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں40 پرائس مجسٹریٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان،
اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،آبگینے خان،محمد زبیر،مدثرممتاز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے 16پرائس مجسٹریٹس کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آبادمحمد زبیر کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی کارگردگی بھی بہت بہتر رہی ہے

۔ڈپٹی کمشنر نے 24 پرائس مجسٹریس کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے دو دن کے اندر اپنی پرفارمنس بہتر بنا لیں۔

کارکردگی بہتر نہ بنانیوالوں کو ضلع سے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا۔عامر خٹک نے کہا کہ
پرائس مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹوں کا وزٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر شہریوں کو فراہمی ہمارا ٹارگٹ ہے۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پرائز طارق ولی بتایا گیا کہ

رواں ماہ کے دوران 79 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجا گیا اورگرانفروشوں کو 45لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع ملتان پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے لاہور پہلے،راولپنڈی تیسرے اور گوجرانوالہ چوتھے نمبر پر ہے۔

%d bloggers like this: