مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم فیاض کو گرفتار کر کے 28 بوتل ولائتی شراب برآمد کرلی

ایس ایچ او شاہ رکن عالم حماد خان نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

 گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔

 


ملتان

جنرل منیجر آپریشن میپکوطارق محمود بٹر نے کہا ہے کہ تما م ایس ڈی اوز اور ایکسین روزانہ کی بنیا دپر سب ڈویژن اور ڈویژن کی سطح پر شکایا ت سنٹرز کی چیکنگ کریں اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں۔

یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز میپکو آپریشن سرکل خانیوال میں افسران کے اجلاس میں دیں۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کو نیپرا کی طرف سے دیئے گئے اہداف کے مطابق کم کیا جائے اور موجودہ واجبات، بقایا جات اور مستقل نادہندگان سے رقوم کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

اگر ڈیڈ ڈیفالٹرکا کنکشن موقع پر چلتا پایاگیا تو متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل خانیوال محمد سعید نے جنرل منیجر آپریشن کو سرکل کی کارگردگی بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ خطرناک مقا مات کی درستگی،بے ہنگم تاروں کی تبدیلی، اوور لوڈڈ فیڈرز کی بائفرکیشن اور سسٹم کی بہتری کیلئے ایل ٹی پروپوزلز کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔لائن سٹاف کسی بھی ٹرپنگ، شٹ ڈاؤن اور شکایات کو اپنی جا ن پر فوقیت نہ دیں

اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگز کام نہ کریں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مسعود احمد قریشی، ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد خان سیال، ایکسین میپکو ڈویژن خانیوال فیاض قربان،

ایکسین میاں چنوں ڈویژن قمر زمان، ایکسین کبیروالہ ڈویژن نصراللہ خان ناصر اور ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔


ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے5افسران وملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائزای

اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن کوٹ ادو ممتازالہیٰ کی بطور ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن کوٹ ادو تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

میپکو آپریشن سرکل وہاڑی میں تعینات اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری /سٹینوIمحمد ریاض اور رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد کے ہیڈ کلرک خادم حسین کی دو، دوسال کے لئے سالانہ ترقیاں روک دی ہیں۔ میپکو فنانس ڈائریکٹوریٹ ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ اکاؤنٹس اسسٹنٹ مظہر حسین کی

کبیروالہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران الزام ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے دو درجہ کمی کردی ہے

جبکہ میپکو عبدالحکیم سب ڈویژن کے آفس اسسٹنٹ مقبول حسین کے خلاف الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔


: ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے رواں ماہ میں ریجن بھر میں 1918بجلی چور پکڑ لئے۔21لاکھ یونٹس چوری کرنے پر3 کروڑ 41 لاکھ62ہزارروپے

جرمانہ عائد۔55مقدمات درج۔یکم تا23جنوری 2021ء کے دوران ملتان میں 495گھریلو،کمرشل،ٹیوب ویل،صنعتی اوردیگرکیٹگریز کے صارفین کو 587462یونٹس چوری کرنے پر9480268 روپے جرمانہ عائد کیا گیااور7مقدمات درج کروائے گئے۔

ڈی جی خان میں 300گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو322095یونٹس چوری کرنے پر4544143روپے جرمانہ عائداور26مقدمات درج،وہاڑی میں 145گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 210259یونٹس چوری کرنے

پر 3373812روپے جرمانہ عائد اور دو ایف آئی آرز درج، بہاولپور میں 149گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو163517یونٹس چوری کرنے پر 2664596 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج، ساہیوال میں 296 گھریلو،کمرشل، صنعتی،

ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو260443یونٹس چوری کرنے پر 4969062روپے جرمانہ عائداور 2مقدمات درج، رحیم یار خان میں 158گھریلو،کمرشل،

صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو190612یونٹس چوری کرنے پر3265500روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 223 گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 184919یونٹس چوری کرنے پر2681096 روپے جرمانہ عائد،

بہاولنگر میں 113 گھریلو،کمرشل،ٹیوب ویل،صنعتی اوردیگرکیٹگریزکے صارفین کو116351یونٹس چوری کرنے پر1742341روپے جرمانہ

عائداور4ایف آئی آرز درج، خانیوال میں 39گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو71776 یونٹس چوری کرنے پر 1441551 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔


: ملتان

جنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو انجینئر عرفان میمن نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے

اور نااہلی پر انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد نعیم قریشی

کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ملتان
صارفین کی شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ میپکو کی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیاجائیگا۔فیلڈ افسران صارفین کے ٹیلی فونز اٹینڈ کریں

اور اچھارویہ اختیار کریں۔ ان خیالات کااظہارسپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے میپکوملتان سرکل میں صارفین کی آن لائن شکایات سننے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر ای۔کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے

جسکا مقصد صارفین کے مسائل فوری طورپر حل کرناہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل غلام رسول سکھیرا اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمرسروسز سنٹر ملتان سرکل تاج محمود قمر نے دس بجے صبح سے بارہ بجے دن تک مسلسل دو گھنٹے جاری رہنے والی

”ای کچہری“میں 26صارفین کی شکایات سُنیں جس میں محمد رمضان نے نئے کنکشن کی فراہمی، سید غضنفر شاہ،محمد صابر،حاجی محمد نسیم نے بل درستگی، جاوید اقبال نے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے، عبدالمجید ملک،

محمد شعیب نے تاریں ہٹوانے، اسد عمران نے بجلی کی عدم فراہمی، عبدالستار،محمد احمد،عبدالقیوم نے خراب میٹر کی تبدیلی،کمال بھٹی،محمد حسین،واحد خان،سرفرازاحمد نے بجلی فراہمی میں تعطل،ماسڑ محمد اسلم نے کھمبوں اور تاروں کی تنصیب،

باقر حسین نے خراب تاروں کی تبدیلی، عبدالشکور نے ٹیوب ویل کنکشن کے لئے میٹریل کے اجراء، عبداللہ نے تاروں کی درستگی،

فیاض احمد نے تاروں کی تنصیب، بلال اکبر نے ٹرانسفارمر کی استعدادکارمیں توسیع،عبدالحمید نے لوڈ میں توسیع،

عبدالنعیم نے ٹوٹے ہوئے پول کی تبدیلی، کاشف علی نے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر پر چکی چلنے اور سید غضنفر مبین نے اووربلنگ کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔


: ملتان

میپکوترجمان کے مطابق کریش مینٹی نینس پروگرام، فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت اورضروری دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی27جنوری2021ء کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVپیر حسن سوالی، رنگیل پور، الجیلان،اولڈ شجاع آبادروڈ،نیوفاروق پورہ، لابر، نوازشریف یونیورسٹی، اشفاق حمید شہید، کڈنی سنٹرII، شبیر فیڈز، کریم آباد، جلال شاہ، نیولاڑ، جھوک وینس، ایم ڈی اے،

واپڈا کالونی، بوسن، الہلال، مسلم ٹاؤن، کوٹلہ وارث شاہ، اولڈ رضا ہال، بوہڑ گیٹ اور حافظ جمال اولڈ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،وہاڑی سرکل کے11KVدنیاپورفیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک،11KVاکرم شہید،

چک 24/WBاور جنگل برالی فیڈرز سے دس بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، مظفرگڑھ سرکل کے11KVکمال پور، پیر جگی موڑ، شیخ جلال الدین، شاہی ڈگر، سٹیIIعلی پور، سٹیIجتوئی اور ماسوشاہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،

بہاولپور سرکل کے11KVعلی شیر، ٹھٹھہ، ہوت والا، ایئرپورٹ، ایم ای ایس، کینال گارڈن، چک12/BC، گلزارمحل، بہاول،

پنجاب کالج، این ایل سی، ہاشمی گارڈن، الفرید، کالج روڈI، کالج روڈII، نیوسنٹرل جیل اور شادمان سٹی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،11KVسادات، خوشی محمد، نورپیر، غلام رسول، جلہ، سٹی دنیاپور، قطب پور، نصراللہ ترین اور ماڈل ٹاؤن فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے11KVالمدنی، رنگ شاہ، کرماں والا،

کلیانہ، قبولہ، مگار، پاورہاؤس، ہوتہ، جناح، گلشن اقبال، ارشاد شاہ، چک81/5-R، قدرت اللہ، چک بیدی، سکندر چوک، زبیر فیڈ، فرید کوٹ، الوردی، غازی مردان اورکمال شاہ فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک،رحیم یار خان سرکل کے11KVاین ایم سی2، قائداعظم، پیلس،

عزیز آباد، سخی سرور، این ایم سی 1، صدر بازار، پکالاڑاں، چاچڑاں شریف، ایم ڈبلیوکیو 11،ترنڈہ، رشیدآباد، نیومنٹھار،

صادق، راجنپور کلاں، آزادنرسری اور چوک چدھڑ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،بہاولنگرسرکل کے11KVگجیانی فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVسٹی چنا والا،

بخشن خان، الغازی، الفتح، المراد، شہید چوک اور سٹی ڈاہراں والا فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔


: ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے132KVہوتہ گرڈاسٹیشن ساہیوال میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے 20/26ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمر

آج27جنوری2021ء کو نصب کیاجارہاہے۔ پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVہوتہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کل ساڑھے سات بجے صبح سے

ساڑھے گیارہ بجے رات تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVظفر شہید اور ارشاددستگیر فیڈرز متاثرہوں گے۔


: ملتان

حتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والے ایس ایس پیز ،

کمانٹنڈس اور اکاؤنٹس آفس کے افسران سمیت 81 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء بحث کے لئے سماعت آج مقرر کی ہے۔

جبکہ ٹرائل پر سماعت 2 فروری کو ہوگی۔ ریفرنس میں بریت حاصل کرنے کے لیے ایس ایس پی محمود الحسن،

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کنور محمد خان اور ایس پی میاں عرفان اللّٰہ نے 265-k کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کرکے

قومی خزانے کو ٹیکا لگانے والے ایس پی انویسٹیگیشن و سابق کمانڈنٹس محمد باقر ،ایس ایس پی محمود الحسن،ایس پی میاں عرفان اللّٰہ سینئر آڈیٹر مدثر دریشک، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کنور محمد خان، اکاؤنٹس آفیسر بھکر قمر محمد خان مگسی،

سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان باسط مقبول ہاشمی،ڈیرہ غازی خان کے عارضی اکاؤنٹس آفیسر احمد بخش جسکانی سمیت دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے افسران کے جعلی دستخط کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔

پولیس افسران نے اکاؤنٹ افسروں اور اہلکاروں سے ملی بھگت کی، ملزمان نے جعلی بھرتیاں کرکے تنخواہیں اور جی پی فنڈ نکلوا کر کھا لیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان سے 63 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی،

مقدمہ اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا نیب کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر ریفرنس تیار کیا گیا،

سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ میں بھی مبینہ طور پر خوردبرد کی گئی، اراضی الاٹمنٹ میں خورد برد کرنے میں بہاولپور کے محمد بشیر، نذیر احمد اور محمد شبیر شامل ہیں۔ ملزمان نے مقدمہ سے بری کرنے کی بھی درخواست دائر کررکھی ہے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قاتلانہ حملہ اور اغواء کے مقدمہ کی بجائے چوری اور تشدد کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی پی او لیہ کو ہدایت کی ہے کہ

وہ پٹشنر کو سماعت کر کے اس کی داد رسی کریں۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں لیہ کے رہائشی پٹیشنر محمد رمضان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ

اسے ملزمان سجاد وغیرہ نے اغواء کیا اسے شدید زدو کوب کیا گیا اور چھری سے حملہ کیا جو کہ قاتلانہ حملہ کے مترادف ہے

مگر پولیس نے زیر دفعہ 337 ایل ٹو تشدد اور 379 چوری کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ یہ مقدمہ زیر دفعہ 365 اور 324 ت پ کے تحت درج ہونا چاہیے تھا۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی جانب سے الاٹ شدہ ٹھیکے دوبارہ مشتہر کرنے کے خلاف درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر حکام سے 27 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں رانا انٹرپرائیزز کے مالک راؤ تیمور علی نے

درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملتان شہر کی سٹریٹ لائٹس کا کنٹریکٹ برائے 2020 -21 دیا گیا

اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق سکیورٹی فیس بھی جمع کرادی گئی بعد ازاں ڈیمانڈ کے مطابق 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان فراہم کیاگیا

جس کی کارپوریشن نے ادائیگی کردی حال ہی میں کارپوریشن ٹھیکوں کا جو اشتہار شائع ہوا اس کے سیریل نمبر 16 سے 25 تک وہی کنٹریکٹ ہے

جو پٹشنر کو دیا گیا تھا اور ابھی کنٹریکٹ کے پانچ ماہ باقی ہیں

کارپوریشن اس کا کنٹریکٹ ختم یا منسوخ ہونے تک دوبارہ کنٹریکٹ الاٹ نہیں کر سکتی۔ اس لیے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ شائع کردہ اشتہار کو ختم کیا جائے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے محکمہ ریلوے میں امتیازی سلوک برتتے ہوئے بھرتیاں کرنے کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں محکمہ ریلوے کی بھرتیوں میں بطور امیدوار حصہ لینے والے شہری عبدالرؤف نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

محکمہ ریلوے نے سینئر اسٹیشن اسٹنٹس کی 6 آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ان میں ایک آسامی خاتون کے لیے مختص کی گئ

بعد ازاں امیدواروں کا سی ٹی ایس کے ذریعہ امتحان لیا گیا جس میں پٹیشنر 49 نمبر لیکر میرٹ میں تیسرے نمبر پر آیا

مگر ریلوے حکام نے 48 ،43 اور 42 نمبر حاصل کرنے والوں کو سلیکٹ کر لیا جبکہ اسے نظر انداز کر دیا گیا جو کہ

انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے عدالت عالیہ نے سماعت کے بعد ریلوے حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ آئندہ سماعت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملتان کینٹ کے ایک تاجر کی اخراج مقدمہ سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملتان کینٹ کے تاجر شیخ محمد یوسف نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

پولیس نے اسکے خلاف امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ڈویلپر علی مراد صدیقی سے پٹشنر نے ایک پلاٹ خریدا تنازعہ پیدا ہونے پر بیس لاکھ روپے کی ادائیگی

س انکار کر دیا گیا۔ملزم نے تفتیش تبدیل کرنے کی درخواست دی جس پر ڈی ایس پی گلگشت نے انکوائری کی اور اسے بےگناہ لکھا

مگر انھوں نے رپورٹ پیش نہ کی جس کی وجہ سے مقدمہ خارج نہ ہوسکا چنانچہ اس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے

عدالت عالیہ نے ڈی ایس پی کو طلب کیا جس نے فائنل رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی جو کہ پٹیشنر کے حق میں تھی چنانچہ عدالت نے ایف آئی آر منسوخ کرنے کاحکم دیا ہے۔

%d bloggers like this: