مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ملتان

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور ، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ مشترکہ اسپیشل سرچ آپریشن۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل جلالپور محمد ارشاد، انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق ایس ایچ او صدر جلالپور اور دیگر افسران نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا

 سرچ آپریشن ڈسٹرکٹ ملتان کے تھانہ صدر جلالپور پیر والا اور ڈسٹرکٹ بہاولپور کے سرحدی علاقوں میں میں کیا گیا

 سرچ آپریشن کوٹلہ چکر، بستی موتھا اور بستی بٹو والی میں کیا گیا

 سرچ آپریشن کا مقصد دونوں اضلاع کی پولیس فورس کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن کے زریعے ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا ہے اور علاقہ کو اسلحہ سے پاک کرنا ہے

 سرچ آپریشن کےدوران بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران 12 ویپن اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے

سرچ آپریشن کے دوران 109 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی

 سرچ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی گئی کہ جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جرائم پیشہ عناصر سے متعلق پولیس کو اطلاع دیں


ملتان

میپکوترجمان کے مطابق کریش مینٹی نینس پروگرام، فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت

اورضروری دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی26جنوری2021ء کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVقائد اعظم، اولڈ سورج میانی،ریلوے روڈ،بُچ ولاز، نیوپیراکبرشاہ، میٹروکیش اینڈ کیری،

سی او ایس لیب، نیومحمودکوٹ، ڈی ایچ اے، اولڈ محمودکوٹ، انڈ بُچ 1،2، اولڈ محمودکوٹ، جہانگیر آباد، رائل آرچرڈI،II، شاخ مدینہ، الفلاح ماڈرن سٹی،وویمن یونیورسٹی، ٹیوب ویل 2، اولڈ دنیاپور روڈ، خانپور، سٹی شجاع آباد، الفضل، سٹی جلال پور پیروالہ،

وینس، ڈوگر، متی تل اولڈ، دہلی گیٹ اولد، فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KV انصارکالونی، شریف پورہ، جناح چوک، معصوم شاہ، ٹاٹے پور، کرکٹ سٹیڈیم، محمودفیڈز، ایس ایم فوڈز، الہلال انڈسٹریز،

مسلم ٹاؤن اور نیوراشدروڈ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، وہاڑی سرکل کے 11KVحاجی شیر، نیازپور،

ارشاد خان، ککری خورد، جلہ جیم، شکر گنج، سائفن، سٹیIIاور ٹبہ IIفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVکوٹ ہیبت، شاکر ٹاؤن، کالج روڈI، کالج روڈII، نورنگ آباد، انڈسٹریل، سول لائن I، ڈی ایچ کیوI، ایکسپریس ہسپتال، پی جی ایچ ایس، خیابان سرور،ملتان روڈفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک،

مظفرگڑھ سرکل کے11KVمونڈکافیڈر سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVکالج روڈ اور فیڈر نمبر 6فیڈرز سے نو بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، 11KVفرید کالونی، رنگ پور، مشتاق آباد، موج گڑھ، حمزے والی اور سٹیIIروہیلانوالی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، بہاولپور سرکل کے 11KVنورگڑھ، چک227/WB، ذخیرہ، غازی عباس،الرحمن، بدر الدین، غنی پور، بندرہ پُلی، انڈسٹریل اسٹیٹ، ریڈیوپاک، شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن سی،

جھانگی والا، آزادی، ماڈل ٹاؤن اے، سٹیI، سٹیII، بہاولپورٹریڈ سنٹر، ستلج، سیٹلا ئٹ ٹاؤن، الصادق فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، 11KVاسرانی کے پی ٹی اورپنجندفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVسٹی خیرپور، کوٹ اعظم، ٹیوب ویل، گوٹھ مٹھا، کبیرہ پُلی اور جھوک ساٹھو فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے

دوپہر تک، 11KVنورپور، چک14، ہیڈ راجکاں، 32موڑ اوراڈا13000فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، 11KVپی او ایل آرمی، شمیم آئل ملز، نورپور، سنکو سٹیل ملز، بہاولپورسٹیل ملز، ایشیاء گھی ملز اور ماڈل ایونیوفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے اڑھائی بجے

دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 11KVبونگاحیات، گنج شکر، حسین آباد، فرید نگر، پاورہاؤس، ساندے خان، غلام حیدر، پی ایچ پی پی، عارف شہید، 67سیکشن، نواباں والا، ٹرخنی، قلندرشاہ، نیوفیکٹری، اولڈ فیکٹری، سٹی عارفوالہ، بوریوالہ روڈ، چک غوری، بیاس، جعفر شاہ، موج دریا، پیر فضل، انصارروڈ،ارشاددستگیر، خالد شہید، نیوفردوس،

علی گڑھ، کوٹ محمد، علامہ اقبال،چک شفیع، خواجہ عبدالکریم، چن پیر،ملکہ ہانس، حسین آباد، ڈی ایچ کیو ہسپتال، سٹی، ستلج، اقبال شہید، معصوم شاہ، میران شاہ، فرید نگر، عزیز مکی، پاورہاؤس، الفرید، جیل، غلام حیدر، سرورشہید، نیوملکہ ہانس، محبو ب شاہ، مبشرشہید اور غلہ منڈی فیڈرز سے نو بجے صبح تین بجے دوپہر تک،رحیم یار خان سرکل کے11KVسکارپ9، آب حیات، سورہیاں آرمی،

دین پور، نواں کوٹ،اختر آباد،فتح پور کمال،ملکانی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک،11KV ترنڈہ، سکارپ2 ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVماڈل ٹاؤن، سٹی2، روہی، سکارپ10، سلطان پور، آب حیات، کالونی،

فریدی، ایم اے بچایا، سٹی ظاہر پیر، سردارگڑھ، شہیدانی شریف، رئیس پٹھان، امین آباد، فیڈر 4، سون میانی، کوٹ سبزل،رحیم آباد فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، بہاولنگر سرکل کے 11KVشوق الہیٰ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میاں والا بنگلہ فیڈرز سے سارھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVگلاب علی، بنگلہ روڈ،

سٹیI، مبارک آباد، ڈاہراں والا روڈ، کینال سٹی، مسلم سٹی، سٹیII، میاں والا بنگلہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال، ماڈل ایونیو، پل مراد، ڈونگہ بونگہ، کھاتن، سٹی ڈونگہ بونگہ، سٹی فقیروالی، وینس، کینال 7/R، سٹیIIفقیروالی، یتیم والا، رورل، مہریہ سٹی،

سٹی فورٹ عباس، فورٹ، قریش، رفیق شہید، کچھی والا، والہار، رفیق آباد، غفور شہید، 75اڈا، فضل شاہ، لطیف آباد، مروٹI، سٹی مروٹ، منصورہ، چولستان، ضیاء، روہی، سردار اور چپوفیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے

گی۔


: ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں ایک کھرب 63ارب روپے وصول کرلئے جس سے روا ں مالی سال2020-21ء کی پہلی ششماہی میں پروگریسو ریکوری کی شرح 106.4فیصد رہی ہے۔

کورونا وائرس کے خدشات /خطرات کے باوجود میپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی انجینئرز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں اور اتھارٹی کے مقرر کردہ اہداف بھی حاصل کئے ہیں۔

جولائی تا دسمبر2020ء کے دوران ملتان سرکل میں 35 ارب21کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ ماہانہ ریکوری کی شرح 104.5فیصدرہی۔

ڈی جی خان سرکل میں 12ارب روپے ریکوری سے شرح104.2فیصد، وہاڑی سرکل میں 13ارب 84کروڑروپے ریکوری سے شرح 107.5فیصد، بہاولپور سرکل میں 21 ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح107.6فیصد، ساہیوال سرکل میں 21 ارب95کروڑروپے ریکوری کے

ساتھ شرح 106.7فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 17 ارب61کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح105.1فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 18ارب 29کروڑروپے وصولیوں کے

ساتھ شرح108فیصد، بہاولنگر سرکل میں 10ارب 46کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح109.2 فیصد اور خانیوال سرکل میں 12ارب 51کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 107.8فیصد رہی۔


: ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے ایک روز میں ریجن بھر میں 90بجلی چور پکڑ لئے۔95ہزاریونٹس چوری کرنے پر13 لاکھ46ہزارروپے جرمانہ عائد۔23جنوری 2021ء کو ملتان میں 25گھریلو،ٹیوب ویل اوردیگرکیٹگریز کے صارفین کو40839یونٹس چوری

کرنے پر526644 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16گھریلوصارفین کو15664یونٹس چوری کرنے پر183213روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 5گھریلو صارفین کو1632یونٹس چوری کرنے پر23000 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 11 گھریلواورصنعتی صارفین کو11219یونٹس چوری کرنے پر216090روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 14 گھریلوصارفین

کو12757یونٹس چوری کرنے پر204000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 12 گھریلوصارفین کو8113یونٹس چوری کرنے پر121946 روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر

میں 5 گھریلو صارفین کو3178یونٹس چوری کرنے پر41231روپے جرمانہ عائد، خانیوال میں 2گھریلو صارفین کو1829 یونٹس چوری کرنے پر30725روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔


: ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے132KVہوتہ گرڈاسٹیشن ساہیوال میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے 20/26ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمر

کل27جنوری2021ء کو نصب کیاجارہاہے۔ پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVہوتہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کل ساڑھے سات بجے

صبح سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVظفر شہید اور ارشاددستگیر فیڈرز متاثرہوں گے۔


: ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے آج 26جنوری2021ء بروز منگل آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

دس بجے صبح سے بارہ بجے دن تک مسلسل دوگھنٹے ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں کے صارفین کی شکایات سُنیں گے۔ صارفین اپنی شکایات کے اندراج کے لئے 061-9220273اور061-9220198پر رابطہ کرسکتے ہیں


ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے چیمبر صدر نویرا فہد نے کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد نے کمشنر ملتان کو چیمبر کے مسائل سے آگاہ کی

جس پر انہوں نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔

حکومت پنجاب خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ ہوم بیسڈ خواتین کے ہنر کی عالمی مارکیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے

اس سے نہ صرف ملکی اقتصادی حالت میں بہتری رونما ہوگی بلکہ وطن عزیز کا امیج عالمی سطح میں مزید بہتر ہوگا۔

اس موقع پر وفد نے کہا کہ وہ ملتان کی ثقافت کو دنیا میں روشناس کروانا چاہتے ہیں، فنڈز کی کمی، کرایے کی عمارت اہم مسائل ہیں۔ فلزہ ممتاز، نادیہ وسیم،فرح ثاقب بھی وفد کا حصہ تھیں۔


: ملتان

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب اعظم بادشاہی مسجد لاہور علامہ عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہے کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے روداری اور محبت کو فروغ دینا ہوگا

مملکت خداد کسی بھی مزہبی تفریق کا متحمل نہی ہوسکتا تمام مکاتب فکر اتحاد بین المسلمین کی فضا پیدا کریں دنیا بھر میں قیام امن کے لیے علما و مشائخ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملتان و معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنما ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے

دوران کیا استقبالیہ تقریب میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین،مسلم لیگی رہنما ملک انور علی،

سابق ڈپٹی میئر ملتان حاجی اختر حسین بھٹہ،چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راﺅ عبدالقیوم شاہین،متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی،چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے

صدر شیخ محمد طاہر امجد،تحفظ عزادری کونسل پاکستان کے صدر خاور شفقت بھٹہ،حافظ محمد ظفرقریشی،شیخ عبدالحمید قادری،رانا اسامہ طاہر،چوہدری اقبال،ملک عرفان فریدی،ملک راشد،ملک سلیم،

محمد سعید سعیدی،میاں اویس نقشبندی،ملک عبدالستار،سخاوت بلوچ،شاہدیوسف،حافظ عبدالرحمان،میجرتاج محمد،چوہدری ناصر،ملک رضوان علی،ملک عمران یوسف،شیخ نفیس،ملک فرید،

ملک منیر،رانا اسلم ساغر،پروفیسر عنایت علی قریشی سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے میزبان سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف نے بادشاھی مسجد کے خطیب اعظم علامہ عبدالخبیر آزاد کو مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان بننے

پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیﷺ کے نفاظ سے ہی ملک میں امن کی شمع روشن ہوگی علما کرام محبت امن سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں

تقریب کے اختتام پر ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور انکے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


ملتان :

چیئرمین سوشل ترقیاتی گروپ ملتان و معروف سیاسی و سماجی اور مزہبی رہنما ملک محمد یوسف کی جانب سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان علامہ عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے علامہ عبدالخبیر آزاد، ملک محمد یوسف ،

شیخ صلاح الدین،ملک انور علی، حاجی اختر حسین بھٹہ، راﺅ عبدالقیوم شاہین، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی،ملک عمران یوسف،شیخ محمد طاہر امجد، خاور شفقت بھٹہ،

حافظ محمد ظفرقریشی،شیخ عبدالحمید قادری،رانا اسامہ طاہر،چوہدری اقبال،ملک عرفان فریدی،ملک راشد،ملک سلیم،محمد سعید سعیدی،میاں اویس نقشبندی،ملک عبدالستار،سخاوت بلوچ،شاہد یوسف،حافظ عبدالرحمان،

میجرتاج محمد،چوہدری ناصر،ملک رضوان علی،ملک عمران یوسف،شیخ نفیس،ملک فرید،ملک منیر،رانا اسلم ساغر۔پروفیسر عنایت علی قریشی خطاب کررہے ہیں۔


: ملتان:

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد شریک ہوئی

 سی پی او ملتان نے سائلین کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے

 انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ ان کی شکایات کا ازالہ کر فوری رپورٹ پیش کریں

 انہوں نے سائلین سے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے


ملتان
ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ نے کہا ہے کہ ریکوری اہداف کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ریکوری ٹیموں کو اہداف بہتر بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ریکوری کے جائزہ اجلاس میں کیا ۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ریکوری رپورٹ جمع کرائی جائے۔ریکوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں ۔پی ایچ اے دس کینٹینز کی نیلامی کرنے جا رہا ہے۔

جس سے ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کے چوکوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر مارکیٹنگ برانچ کی مکمل ریکوری ٹیم موجود تھی۔


: ملتان:

تھانہ گلگشت کے علاقہ کھوہ جھک والا میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم وسیم گرفتار

 پولیس تھانہ گلگشت نے واقع کی اطلاع ملنے کے 2 گھنٹوں میں ملزم وسیم ولد الطاف قوم کو گرفتار کرلیا

 ملزم نے نے باہر کھیلتی بچی کو چپس دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا

 وقوعہ کی اطلاع پر سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی زیر نگرانی ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ کی سربراہی میں ایس ایچ او گلگشت عمران گل نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا

ملتان : گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے


: ملتان:

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس لائنز میں ڈسٹرکٹ ملتان کے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے بریفننگ دی

 انہوں نے ہدایت کی کہ تفتیش کے معیار کو بہتر اور جدید طریقہ تفتیش اختیار کرتے ہوئے چالان مکمل کریں

 انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری زمہ داری ہے

 انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والے شہریوں ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں اور ان کے کام میرٹ پر کریں

: اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں

 اس کے علاوہ انہوں نے شہر میں کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں


: ملتان

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ دہلی گیٹ کا سرپرائز وزٹ کیا

 ایس ایچ او دہلی گیٹ سب انسپکٹر ضیاءالرحمن اس دوران وہاں موجود تھے

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے اپنے وزٹ کے دوران پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا

 انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا اور مناسب ہدایت دیں

 انہوں نے حوالات تھانہ کا بھی معائنہ کیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں

 انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی شخص غیر قانونی طور پر زیر حراست نہ ہو

 ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات کا ملاحظہ کیا اور تفتیش کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں

 انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت اور میرٹ پر یکسو کریں


ملتان

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر پولیس لائنز ملتان میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

جنرل پریڈ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز احمد نواز شاہ نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز یوسف ہارون ان کے ہمراہ تھے

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک وارڈن، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، لیڈیز سٹاف اور گھڑ سوار دستوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان کو سلامی دی

ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹرن آؤٹ اچھا ہونے پر جوانوں کو شاباش دی

اس کے علاوہ انہوں نے ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں


ملتان

ملتان پولیس تھانہ مخدوم رشید کی بڑی کاروائی

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کاروائی کرتے ہوئے پونے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ مال برآمد کرلیا

پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان لے جانے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرے 2 ٹرک قبضے میں لے کر 3 ملزمان جن میں ڈرائیور امجد علی ولد محمد صدیق قوم بھٹی سکنہ ضلع ننکانہ، محمد آصف ولد محمد علی قوم وڑائچ اور محمد اسلام ولد یسین قوم راجپوت ضلع شیخو پورہ کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان جس میں موٹر سائیکل گراری، چائنا نمک، دودھ، سگریٹ، غیر ملکی کپڑا، ویلڈنگ راڈ و دیگر سامان شامل ہے برآمد کر لیا گیا

ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او مخدوم رشید بدر منیر کی سربراہی میں ایس ایچ او مخدوم رشید محمد کلیم چوہان نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سامان برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان اور برآمد ہونے والے سامان کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا


: ملتان

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ ممتاز آباد کی قمار بازی کرنیوالے والوں کے خلاف بڑی کاروائی

 پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ جواری حاجی محمد عرف ونجو سمیت 07 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی بھاری رقم برآمد کر لی

گرفتار ملزمان میں حاجی محمد عرف ونجو، محمد طارق، محمد شفیع، شہزاد، ظفر اقبال، محمد افضل اور ساجد علی شامل ہیں

 گرفتار ملزمان سے 6 لاکھ 24 ہزار 760روپے وٹک رقم اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے


ملتان:

ایس پی کینٹ ڈویژن کامران عامر خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد سید اظہر گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او ممتاز آباد شعبان خالد گورایہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

 گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے

 ملتان پولیس کی طرف سے قمار بازی کے روک تھام کے بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں


ملتان:

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے پولیس لائنز ملتان میں ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی

 ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر، ایس پی سٹی ڈویژن محمد مسعود گجر، ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد نواز شاہ، ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز میٹنگ میں شریک ہوئے

 ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کرائم کنٹرول کرنے کے لیے مناسب ہدایات دیں

 انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم کے انسداد کے لیے بہتر منصوبہ بندی کے تحت کام کریں

 اسی حوالے سے تھانوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اس لیے بہترین حکمت عملی کے تحت پٹرولنگ اور ناکہ بندی کریں

 کرائم پاکٹس پر زیادہ توجہ دیں اور وقتاً فوقتاً ان علاقوں میں سرچ آپریشن کریں

 شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایس او پی مطابق ناکہ بندی کو یقینی بنائیں

 موٹر سائیکل و وہیکل چوری سمیت دیگر جرائم کو روکنے کے لیے ہر ممکن کاروائی کریں۔

 کرائم میں اضافے کے بڑی وجہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان آزاد پھرنا ہے

 انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں

 ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے ہدایت کہ شہر بھر کی حساس تنصیبات کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دیں اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں

 سبزی منڈیوں، بس سٹینڈز، عارضی قیام گاہوں اور دیگر اس طرح کے مقامات پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں

 انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ اور غیر قانونی طور پر پیٹرول بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں

 انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کا ریکارڈ مرتب کریں اور ان کے خلاف سخت کاروائی کریں اس طرح کے کسی طرح بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں


ملتان:

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنیوالوں کی شامت آ گئی ہے،ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی ہدایت پر گزشتہ روز چھٹی کے باوجود پرائس مجسٹریٹس نےگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا

اور ناجائز منافع خوروں اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ کی۔کریک ڈاون کے دوران درجنوں ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا اور گرانفروشوں پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے سیوڑھا چوک،پل براراں،ڈبل پھاٹک ایریا کا وزٹ کیا اورنرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر4 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے گرانفروشوں پر50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ممدثر ممتازنے پرانا شجاع آباد روڈ پر پرائس چیکنگ کے دوران گرانفروشی ایکٹ کے تحت10دکانداروں کو گرفتار کر لیا اورمہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں پر30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

پرائس مجسٹریٹ فاطمہ خان نے ماڈل ٹاون ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے2 گرانفروشوں کو حوالات بھجوا دیا اور متعدد دکانداروں کو 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔پرائس مجسٹریٹ عبدالغنی خان نے مظفر آباد میں قیمتوں کی پڑتال کے دوران ایک دکاندار گرفتار کر لیا

اور دو دکانداروں پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح پرائس مجسٹریٹ ظفراقبال نے2ناجائز منافع خوروں کو جیل یاترا کرا دی۔ظفراقبال نے نوٹیفائیڈ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پردکانداروں کو16 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ میں مقررہ قیمت سے زائد ریٹ پر فروٹ فروخت کرنے پر محمد اکرم کو گرفتار،تھانہ گلگشت کے علاقہ میں دودھ100 روپے فی لٹر فروخت کرنے پر

محمد ساجد کو جیل میں بند کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرصدر آبگینے خان نے معصوم شاہ روڈ پر واقع مارکیٹس اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور اوور چارجنگ کرنیوالوں پر61 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنرمحمد زبیر نے شاہ رکن عالم پر پٹرول پمپس کی پڑتال کی

اور زائد نرخ وصول کرنے پر پٹرول پمپ مالک پر15000 روپے جرمانہ عائد کیا،انہوں نے لاڑ روڈ پر قیمتوں کی پڑتال کے دوران گرانفروشوں کو11 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پرائس مجسٹریٹ طارق ولی نے

ناجائز منافع خور کو حوالات میں بند کرادیا،
پرائس مجسٹریٹ محمد جہانگیر نے نواب پور روڈ پر اشیاء کے زائد نرخ وصول کرنیوالوں کو14 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پرائس مجسٹریٹ محمد یوسف نے گرانفروشوں پر12 ہزار اور نعیم چنگیزی نے5ہزار روپے روپے جرمانہ عائد کیا۔پرائس مجسٹریٹس کامران علی،ڈاکٹر فاروق نے بھی

مختلف مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور گراں فروشوں کوبھاری جرمانے عائد کئے۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس مجسٹریٹس کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی تھی اور انہیں اتوار کو بھی پرائس چیکنگ کا ٹاسک دیا تھا۔


ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مختلف مقدمات میں گرفتار دو ملزموں کی ضمانتیں بعد از گرفتاری عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم نور اور ہدایت نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

ان کے خلاف پولیس تھانہ مظفر آباد نے رواں سال مقدمہ نمبر 1329_30 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے دوران چیکنگ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی

پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے اس لیے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ ملزمان کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر پہلے بھی خارج ہوچکیں ہیں۔


ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلاء دلائل کے لیے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم معبر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت ملتان نے گزشتہ برس مقدمہ نمبر 74 درج کیا تھا

جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا اور عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔


ملتان

سول جج ملتان نے قتل و غارت کی منصوبہ بندی اور جائیداد پر قبضہ کرنے کے استغاثہ میں ملوث حکومتی جماعت کے رکن قومی اسمبلی ابراھیم خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف

سماعت 6 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو عدالت پیش ہونے کے لیے سمن نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

گزشتہ سماعت پر ایم این اے کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ان پرسن پیش ہوکر ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں امتیاز حسين بنام خدا بخش وغیرہ کے عنوان سے ایک مقدمہ کی سماعت جاری ہے

جس کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے 28 نومبر 2019 میں قتل کی دھمکیاں دینے ، قبضہ کرنے اور دیگر منصوبہ بندیوں سمیت دیگر دفعات کا استغاثہ دائر ہوا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ایم این اے کے سیکرٹری عمران شوکت نے دیگر ملزمان خدا بخش،

محمد آصف، اقبال، اکمل، مختیار حسین، اعجاز حسین، عبدالحمید اور تفتیشی افسر ایوب نے ملکر درخواست گزار کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی سازش رچی تھی ملزمان کو منع کیا گیا تو انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، ملزمان نے کہا کہ

انہیں سیاسی آشیر باد حاصل ہے وہ انکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا، درخواست گزار وکالت کے پیشے سے وابستہ ہے اس بارے سینئر وکلاء کو بھی مطلع کرچکا ہے۔

عدالتی حکم عدولی پر حکومتی جماعت کے این اے 158 سے کامیاب رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان اور انکے سیکرٹری شوکت سمیت دیگر افراد کے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جو گزشتہ سماعت پر جمع کرائے گئے تھے۔


: ملتان

احتساب عدالت ملتان نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے میگا کریشن کیس میں ملوث ملزم سہیل حیدر کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست خارج کردی ہے

جبکہ ملزم شاہد اقبال کی حد تک کیس کی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم غلام نبی جان ابھی بھی مفرور ہے

جبکہ 24 ملزمان تفتیشی مراحل میں نقائص اور استغاثہ کی جانب سے الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سعید احمد خان وفات پاگئے تھے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ کالونی میں تین ارب روپے سے زائد کے میگا کرپشن سکینڈل کا ریفرنس کیا گیا تھا۔

ملزمان پر 2016 میں واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا تھا ۔ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جعلسازی سے کمپنی کا نام استعمال کر کے سریا فروختگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 29 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم صداقت علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر

کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ قادرپورراں نے جعل سازی کا مقدمہ نمبر 625 درج کیا جو سراسر ناجائز ہے۔

عدالت میں مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے ان کی کمپنی آئرن اسٹیل کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلسازی سے گھٹیا میٹیریل کا سامان بنایا اور فروخت کیا ہے

اس سے نہ صرف کمپنی کی بدنامی بلکہ انسانوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے

جبکہ ملزم کے مطابق مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔فاضل عدالت نے ضمانت پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔


 ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں

ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم شہروز ناصر نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے بجلی چوری کرنے کا رواں سال مقدمہ نمبر 23 درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے لیکن پولیس اسے

گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت راضی نامہ کی بنیاد پر 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا

حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم خیر شاہ نے ضمانت کی درخواست قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 1350 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

تاہم ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور کہا کہ وہ بے قصور ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم محمد الیاس نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا نے

گزشتہ برس مقدمہ نمبر 1353 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے

اور واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم پرویز بھٹی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا نے تین سال قبل مقدمہ نمبر 432 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے

اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے

جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں خاتون مقدس بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی

چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں

اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماءپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


 ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیو ملتان کے مطابق ملزم ابوبکر کے خلاف گزشتہ دو سال قبل مقدمہ نمبر 104 درج کیا گیا تھا

جس نے بجلی کی مین لائن سے بجلی چوری کرنا تسلیم کیا ہے

ملزم نے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا ہے تاہم عدالت نے ملزم کو اعتراف جرم کے

بیان پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

%d bloggers like this: