اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: روجھان

تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کوششوں

اور شیخ خلیفہ کے تعاون سے روجھان ہسپتال میں ڈائلسز سنٹر میں مشینری کی فراہمی سے ہسپتال میں گردوں کے

مریضوں کے لیے طبی سہولیات میسر ہیں جس میں خاتون لیڈی ڈاکٹر اور عملہ بروقت موجود اور علاقائی و دور دراز سے آئے ہوئے گرودں کے مریضوں کے گردے واش کیئے جا رہے ہیں

جس سے علاقے اور گرد و نواح سے آئے ہوئے مرد و خواتین مریض مستفید ہو رہے ہیں

خاتون لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سی ای او ہیلتھ راجن پور چوہدری ڈاکٹر محبت علی کی ہدایت و ایم ایس روجھان ڈاکٹر اکرام اللہ خان لغاری کی تاکید پر گردوں کے عارضے میں

مبتلا مرد و خواتین کا علاج و معالجہ جاری ہے مریضوں کی صحت بھی بہتر ہو رہی ہے مریضوں نے بتایا کہ ہماری نگرانی کے لیے بروقت لیڈی ڈاکٹر اور ڈائلسز سنٹر میں طبی عملہ بہتر طریقے سے

دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ہماری طبعیت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے روجھان کے عوامی حلقوں نے ڈائلسز سنٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں

طبی امداد کی سہولت پر اپنے مقامی سیاسی قیادت کی کوششوں اور ابوظہبی کے شہزادے کا اور ہوبارہ فاوئڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان


: روجھان

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان میں فی میل پیرا میڈیکل سٹاف گردوں کے مریضوں کے لیے میڈیسن کی فراہمی، ہسپتال میں گردوں کے یرکان والے مریضوں کے تشخیص

اور مبتلا مریضوں کے لیے الگ ڈائلسز مشین عطیہ کرنے ، کڈنی سنٹر کا قیام میں مدد ، وئیر ہاوس تعمیر ، ٹراما سنٹر کے قیام میں مدد، کارڈیک سنٹر میں ہارٹ ڈاکٹر کی مستقل تعیناتی،

اور ریفر ہونے والے مریضوں کے لیے بروقت ایمرجنسی ایمبولینسز عطیہ کی فراہمی ، اس سلسلے میں روجھان کے عوامی سماجی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری ،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری اور عربی شہزادے شیخ خلیفہ کے فرزند سے اہم طبی ضروریات فراہمی فی میل نرسز میڈیکل سٹاف کی مستقل تعیناتی اور ایمرجنسی ایمبولینسز کی فراہمی کے لیے اپیل کی ہے اس سلسلے میں روجھان کے عوامی سماجی نے کہا کہ

مقامی سیاسی قیادت کی جدوجہد سمیت ہوبارہ فاونڈیشن کا کار خیر میں تعاون قابل ستائش ہے جس کو علاقائی لوگ سلام پیش کرتے ہیں ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان


: روجھان

 ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر
روجھان میں سہولت بازار میں سرکاری آٹے کی فروخت جاری ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر دس کلو کے 1100 تھیلے محکمہ خوراک کے شفیق احمد نے

اپنی فوڈ ٹیم روجھان کے ہمراہ عوام میں منصفانہ طور پر فروخت کیئے روجھان کے گرد و نواح کے سیکڑوں افراد جن میں مستورات بھی شامل تھیں پہلے پہل آٹا مستورات اور بزرگوں اور

نوجوانوں کو دیا گیا 420 روپے فی 10 کلو کا تھیلہ فروخت کیا گیا تاہم ابھی تک سرکاری آٹے کی سہولت بازار پوائنٹ پر نظم و ضبط کے ساتھ فروخت جاری ہے ۔

اس سے بیشتر عوام کی آٹے کی غیر منصفانہ فروخت پر نادم تھے مگر آج روجھان قرب و جوار کی عوام کو بلا امتیاز آٹا دیا گیا واضح رہے کہ مزدور دیہاڑی دار طبقے نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک سے اپیل کی ہے کہ

ایک دو پوائنٹ مقرر کیا جائے تاکہ غریب دیہاڑی دار مزدور طبقے کے بچوں کو دو وقت کی روٹی میسر ہو ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان


(شاہوالی)

شاہوالی پولیس اسٹیشن پر نئے تعنات ہونے والے ایس ایچ او میرے بھائی ملک فاروق احمد کھنڈوا کو ایک مرتبہ پھر شاہوالی پوسٹنگ پر خوش آمدید کہتا ہوں

اور امید کرتا ہوں کہ میرے بھائی اپنی پہلے کی طرح اپنی تمام تر صلاحیت کو بروکار لاتے ہوئے

شاہوالی عوام کے مسائل کو حل کریں گے اور ایریا میں امن و امان یقینی بنانے میں اھم کردار ادا کریں گے ۔

سید مرید عباس شاہ چیئرمین یونین کونسل شاہوالی ۔

%d bloggers like this: