مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن بڑی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات پبلک کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کو ایوان وزیراعلیٰ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں بڑی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات پبلک کرے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی۔

ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ قومی مجرم ہیں۔ کرپٹ لوگوں کو تسلیم کر لیا جائے تو معاشرہ تپی ٹی آباہ ہو جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم بھی جوابدہ ہوتا ہے لیکن اپوزیشن والے کہتے ہیں ہم چوری کے لیے جوابدہ نہیں ہیں۔ 

حکومتی حکمت عملی کے باعث چینی کی قیمت نیچے آئی: وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت میں آئے اپوزیشن بلیک میل کر رہی ہے، پی ڈی ایم کی ساری تحریک این آر او کیلئے ہے۔ یقین دلاتا ہوں یہ حکومت میں واپس نہیں آئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں خاندانی نظام ہے، سارے بچے باریاں لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، ایک بچہ جو اردو نہیں بول سکتا وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دو ممالک پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو فنڈنگ کرتے رہے، مجھے بھی پیسوں کی آفر کی گئی، شیخ رشید ان دونوں ممالک کا بتا سکتے ہیں۔

عمران حکومت کیلئے اچھی خبروں کا موسم ۔۔۔نصرت جاوید

ندیم افضل چن کے استعفیٰ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی سے کوئی استعفیٰ نہیں مانگا، کابینہ کے فیصلے کے خلاف جانا ہے تو استعفیٰ دے دیں، دنیا بھر کی جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

%d bloggers like this: