اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ضلع ڈیرہ میں نئے سال کی آمد پر خصوصی دعائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سال 2020 الوداع، سال2021 کی آمد، ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ میں نئے سال کی آمد پر خصوصی دعائیں اللہ پاک اس سال کو خوشیوں کا سال بنائے ، ملک کی خیر سگالی

قیام پاکستان کے لئے خصو صی دعائیں ، سال 2020 میں بہت بڑے نقصان کا سال قرار دیاگیا ہے ،رپورٹ کے مطابق نئے سال 2021 کی آمد پر ملک بھر کی طرح ڈیرہ میں خصوصی دعائیں مساجدوں

گھروں میں مانگی گئیںکہ اس سال کو اللہ پاک خوشیوں کا سال کرے اور ملک پاکستان کی خیر سگالی اور قیام پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوسال 2020 میں بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا اس سال میں

بہت بڑے نقصان سے دوچار رہا اور اس سال کو نقصان کا سال قرار دیا گیا ، اس سال میں کئی اہم شخصیت ہم سے الگ ہو گئے اللہ پاک انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔
٭٭٭
سردی کی لہر میں تیز ی آتے ہی مرغی اور انڈوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی کی لہر میں تیز ی آتے ہی مرغی اور انڈوں کی طلب میں اضافہ ہوگیاہے، جس کے نتیجے میں فی درجن انڈوں کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح220روپے پر پہنچ گئی ہے۔

انڈوں کی تھوک قیمت 200 روپے اور فی درجن قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی، شہر میں ایک انڈہ 20 روپے میں بکنے لگا، مرغی کا گوشت 300 روپے کلو ہوگیا۔سال 2020 کے دوران اشیائے خورونوش کی

قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری رہا، شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے بنیادی اشیا کی قیمتوں کے تعین اور پرائس کنٹرول کا نظام عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور گراں فروشی کی روک

تھام میں ناکام ہوگیا۔سال رواں کے دوران تازہ دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا اور فی لیٹر دودھ کی قیمت 100روپے کی سطح پر آگئی، بچھیا اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 50 سے 100روپے

کلو اضافہ ہوا بکرے کا گوشت کم آمدن والے طبقے کی پہنچ سے مزید دور ہوکر 1000روپے کلو ہوگیا۔
٭٭٭
ناقص اور مضر صحت دودھ دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر اور اسکے گردونواح میں ناقص اور مضر صحت دودھ دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور اسکے مضافاتی علاقہ

جات میں گوالوں اور دودہ فروش دوکانداروں نے عرصہ دراز سے دوددھ سے کریم نکلوانے کے بعد اس میں مختلف کیمیکلز اور مضر صحت اشیاء ملاکر دودھ، دہی فروخت کرنے کا مذموم دھندہ شروع کررکھا ہے۔

جبکہ مختلف مقامات پر دودھ سے کریم نکالنے والی مشینیں بھی لگی دیکھائی دیتی ہیں جہاں پر یہ گوالے منوں کے حساب سے دودھ لیکر آتے ہیں اور کریم نکلوانے کے بعد وہ اس دودھ کو مضر صحت اشیاءکی ملاوٹ کے

بعد شہر میں فروخت کردیتے ہیں۔ جبکہ محکمہ فوڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ان گوالوں اور دودھ فروش دوکانداروں کی چیکنگ کرنے کی بجائے اپنے دفاتر میں بیٹھے خواب خرگوش کے مزے لیتے دکھائی

دیتے ہیں جس سے شہری دن بدن معدے، جگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوں نے محکمہ فوڈ سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کی دودھ کی دوکانوں کی چیک کرکے وہاں فروخت

ہونے والے دودھ دہی کی کوالٹی کو چیک کیا جائے اور غیر معیاری دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
٭٭٭
گیس کے پریشر میں کمی سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع بھر میں گیس کے پریشر میں کمی سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، ضلع بھر میں گیس کی اچانک کمی سے لوگوں کو کھانے پکانے کے اوقات میں پریشانی کا سامنا رہا،

ضلع ڈیرہ میں اس سے قبل بھی مقامی اسٹیشن کی جانب سے پر یشر کم کئے جانے کی شکایات موجود ہیں تاہم گذشتہ کئی روز سے پریشرکمی کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اوپرسے پریشرکم ہے، ڈیرہ شہر سمیت دیگر دیہاتی

علاقوں میں پریشرکمی سے لوگ کھانے کے لئے بازاروں سے خریداری پر مجبورہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ڈیرہ ضلع کے ٹیل تک پریشرکو چیک کرکے مناسب پریشررکھاجائے تاکہ صارفین

پریشانی سے بچ سکیں، علاوہ ازیں علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے دن اور رات کے اوقات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامناہے،
٭٭٭
ڈیرہ سردی میں اضافہ، مچھلی کی فروخت اور مانگ میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سردی میں اضافہ، مچھلی کی فروخت اور مانگ میں اضافہ شہر کی سڑکوں سمیت مختلف شاہراوں و مختلف مقامات پرانواع و اقسام کی مچھلیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری دکانداروں

نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی ڈیرہ شہر اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے کیساتھ ہی مچھلی کی

فروخت میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، ڈیرہ شہر کی مختلف سڑکوں بازاروں مختلف مقامات پر ہاتھ گاڑیوں ٹھیلے ، چھبڑیوں اور ہاتھوں میں مختلف انواع اقسام کی مچھلیوں

کی فروخت کا سلسلہ شروع ہے مچھلیوں کی مانگ بڑھنے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے، مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا

سامنا کرنا پڑرہا ہے ،ڈیرہ کے شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
٭٭٭
حکومت ایک بحران کا حل دوسرے بحران میں تلاش نہ کرے ،رحمت اللہ مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت ایک بحران کا حل دوسرے بحران میں تلاش نہ کرے ،مہنگائی ،بیروزگاری کے بڑھتے ہوئے گراف کو قابو میں رکھنے کےلئے حکومت ٹھوس اقدام اٹھاکر تمام ملازمین اور غریب

عوام کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے آئینی اور اخلاقی ذمہ داریاں پورے کرے ،وزیر اعظم کی طرف سے مضحکہ خیز بیان کہ مہنگائی کی وجہ سے میرا بھی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا ،ہمیں ورطہ حیرت میں ڈال رہا

ہے ،سول سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے 900 افسران کے مشترکہ درخواست بھی لمحہ فکریہ بن چکا ہے کہ انہوںنے اجتماعی طور پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو تحریری بیان دیا ہے کہ موجود ہ

تنخواہیں میں ہمارے گھریلو اخراجات پورے نہیں ہوپاتے ،ان خیالات کا اظہار صوبائی سنیئر کوارڈینٹر لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ہ رحمت اللہ مروت نے سیکرٹریز دیہی وشہری کونسلر کی

کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ،شرکاءتقریب سے صوبائی رہنما رحمت اللہ مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دوماہ گزر چکے صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخوا عمر ایوب نے تسلیم شدہ

مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے جس میں سروس سٹرکچر کا اجراء،اپگریڈیشن آف پے سکیلز اور رہائشی پلاٹس فراہمی شامل ہے ،انہوں نے اپنے عزم کو دہرایا کہ ہم اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ سے کھبی

دستبردار نہیں ہوں گے اور دریں بارے ہر سطح پر آواز حقوق بلند کریں گے ۔
٭٭٭
قوم ہیپی نیوائیر منانے کی بجائے ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کا عزم کرے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قوم ہیپی نیوائیر منانے کی بجائے ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کا عزم کرے۔ دین اسلام تو اختتامی سال کے آخری اور نئے سال

کے پہلے ہی دن سے قربانی وایثار کادرس دیتا ہے۔نئے سال کے موقع پر ناچ ، گانے ،شراب و شباب،فحاشی،عریانیت اور جنسیت کی محفلیں لگانا مغربی تہذیب کا حصہ ہے جو بدقسمتی سے پاکستان میں تیزی سے

پھیل رہا ہے۔حکومتی سطح پر ہیپی نیوائیر کے نام پر فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والی تقریبات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہے اور ان محفلوں اور تقریبات پر پابندی لگنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں

سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اسلام میں ہیپی نیوائیر جیسی خرافات کی کوئی گنجائش نہیں ہے جس میں فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جاتا ہو بلکہ اسلام تو حیاء کا

دین ہے اور فحاشی اور عریانی کے فروغ کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے ذریعہ ہمیں مزید اعمال صالحہ کرنے کا موقعہ ملاتا ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کیا جائے اور اپنے سابقہ اعمال کا جائزہ لے کر

برے اعمال سے توبہ اور اچھے اعمال میں اضافہ کی کوشش کی جائے اور ملک و قوم کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔
٭٭٭
موٹر سائیکل اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،24 سالہ بہن اور 6 سالہ بھائی جاں بحق ،ایک بھائی شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موٹر سائیکل اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،24 سالہ بہن اور 6 سالہ بھائی جاں بحق ،ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا ،متوفی بہن بھائی کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی

گئیں ،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ، پولیس ذرائع کے مطابق جھوک محمود کا رہائشی ظفرعلی ولد وزیر احمد اپنی ہمشیرہ24سالہ ریحانہ بی بی اور 6سالہ بھائی عبید اللہ

کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ انڈس ہائیوے پر میرن شوگر ملزکے قریب گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے تینوں بہن بھائی گرکر زخمی ہوگئے کہ اسی

اثناءمیں پیچھے سے آنیوالا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6سالہ بھائی عبید اللہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 24سالہ ریحانہ بی بی اورظفر ولد وزیر احمدزخمی ہوگئے، جنہیں

فوری طور پر طبی امدادفراہمی کیلئے سول ہسپتال پروآ منتقل کیا گیا جہاں ریحانہ بی بی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ حادثے کے بعد نامعلوم ٹرک ڈرائیورٹرک چھوڑ کر موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔

پروآ پولیس نے زخمی ظفر علی کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا اور ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔
٭٭٭
آرپی او دفتر کے او ایس ہارون نامی اہلکار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے احکامات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق نے فرائض سے غفلت برتنے پر آرپی او دفتر کے او ایس ہارون نامی اہلکار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کردیئے۔

کینٹ پولیس نے آر پی او ڈیرہ کے احکامات کی روشنی میں فرائض سے غفلت کے مرتکب اہلکار کے خلاف فرائض سے غفلت برتنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
تھانہ جات میں قرآن خوانی کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سال نو2021ءکی آمد پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز وزیر کی ہدایت تھانہ کڑی خیسور، پہاڑ پور اور درابن سمیت ضلع

بھر کے تھانہ جات میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سال نو2021ءکے حوالے سے امن و امان کے قیام

اور خوشیوں کی دعا کی گئی۔
٭٭٭
دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی،زخمیوں کو پہاڑ پور ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ مندھراں کلاں کے قریب موٹر

سائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم کے نتیجے میں محمد بلال ولد عبدالستار سکنہ شاہ عالم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو افراد رمضان اور اکرام شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم

نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد پہاڑ پور ہسپتال منتقل کیا جنہیں بعدازاں تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈیرہ ریفرکردیاگیا۔ دوسرے حادثہ میں رنگپور اڈہ کے قریب چنگ

چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار13سالہ خلفان وزیر ولد علی وزیر سکنہ سندیلہ اور اس کا چچا زاد بھائی ابوبکر صدیق ولد اسماعیل وزیر زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ پہاڑ

پور پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے سالانہ انتخابات مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں ہونیوالے اجلاس میں افہام تفہیم سے سال2021-22ءکیلئے صدر احمد خان کامرانی جبکہ جنرل سیکرٹری محمد فضل

الرحمن سمیت نومنتخب کا بینہ کا انتخاب کرلیا گیا۔ اس حوالے سے انتخابی اجلاس زیر صدارت صدرمحمد یاسین قریشی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں صدر

محمد یاسین قریشی نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر عمران حفیظ خواجکزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے

خصوصی دعا کی گئی ،ڈیرہ پریس کلب کے ممبران کی باہمی مشاورت سے بزرگ صحافی غلام فرید محمدی کو سرپرست اعلیٰ، احمد خان کامرانی کو صدر، قیوم نواز بابڑ کو سینئر نائب صدر، اقبال بھٹی نائب صدر، محمد فضل الرحمن

جنرل سیکرٹری، محمد ریحان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عبدالحمید بلوچ جائنٹ سیکرٹری، محمد فاروق بلوچ ڈی ایم فنانس سیکرٹری اور لطیف الرحمن کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
٭٭٭
حاجی غلام احمد چوہان انتقال کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سابقہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ محمد علی چوہان کے والد حاجی غلام احمد چوہان انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ میں تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت

کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان مین سپردخاک کیا گیا۔ ان کی رسم قل خوانی کل بروز اتوار03جنوری2021ءکو ان کے گاﺅں کاٹھگڑھ میں دن11بجے ادا کی جائے گی۔مرحوم پروفیسر عابد علی چوہان ، ڈاکٹر

حسن علی چوہان، انجینئر سبطین علی چوہان اور ذوالفقار علی چوہان کے والد تھے۔
٭٭٭
ملک سرتاج عزیز انتقال کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ملک سرتاج عزیز(ر) اکاﺅنٹس آفیسر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ زکوڑی قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں سرکاری افسران و

اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم سرتاج عزیزڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا ملک طارق اور کرنل شوکت کے بھائی تھے۔ بعدازاں مرحوم کی آبائی

قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
٭٭٭
صحافیوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق میڈیا کالونی کے زریعے گھروں کی فراہمی کے منصوبے میں جلد ہی شامل کیا جائے گا ،علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق میڈیا کالونی کے زریعے گھروں کی فراہمی کے

منصوبے میں جلد ہی شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے نگران محمد

نواز خان۔ ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، عبداللہ جان، ظفر عباس اعوان، احمد نواز خان مغل، تحریک انصاف کے راہنماءسید ثناءاللہ شاہ عرف کاکا

شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ پریس کلب کی جانب سے قواعد و ضوابط کے تمام کارکن صحافیوں کو مراعات کی برابر فراہمی اور کلب کی ممبر شپ فراہمی کی یقین دہانی قابل ستائش

ہے۔ ہم اجتماعی ترقی پر یقین رکھتے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کی معاشی خوشحالی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے

لیئے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق نیا پاکستان ہا¶سنگ کالونی میں میڈیا بلاک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ اطلاعات کی پالیسی کے مطابق وہاں صحافیوں کو مکانات فراہم کیئے جائیں

گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی سولرائزیشن۔ تزئین و آرائش۔ مرمت کے منصوبہ کا جلد ہی افتتاح کریں گے۔ ڈیرہ پریس کلب پاکستان کا واحد پریس کلب ہوگا جہاں ہم ڈیجیٹل میڈیا سٹوڈیو قائم

کررہے ہیں یہ سٹوڈیو آج تک ملک کے کسی پریس کلب میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوکل اخبارات۔ چینلز اور ان سے وابسطہ صحافیوں کے لیئے پریس کلب کی وساطت سے مالی

گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈیرہ پریس کلب کے صدر یاسین قریشی اوروفد کے دیگر ممبران نے کہا ہے ہم بلاامتیاز متحد ہوکر کام کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں محکمہ اطلاعات کی پالیسی اور پریس کلب کے

قوائد و ضوابط کے مطابق ممبر شپ کی فراہمی کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انہوں

نے جس طرح کااعتماد پریس کلب پر کیا ہے ڈیرہ پریس کلب بھی ان سے طے شدہ معاملات اور بلا تفریق تمام صحافیوں کو مراعات و ممبر شپ کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
٭٭٭
کریانہ سٹورز، پھل و سبزی فروشوں کی دکانوں اور فلنگ سٹیشنزکا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام کا مختلف کریانہ سٹورز، پھل و سبزی فروشوں کی دکانوں اور فلنگ سٹیشنز کا دورہ۔ صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کا معیار، نرخنامے، کھانے پینے کی

اشیاءکے معیار و میعاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اوگرا ریٹس کے مطابق دستیابی اور کورونا ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے سخت انتباہ کے

ساتھ ضروری احکامات کا اجرائ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے مختلف بازاروں میں موجود دکانوں اور فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور اشیاءکے معیار،

پٹرولیم مصنوعات کی اوگرا ریٹس پر دستیابی، نرخناموں ،صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متنبہ کیا کہ سرکاری نرخناموں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

بصورت دیگر خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز بالخصوص ماسک کے

استعمال ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ہاتھوں کے بار بار دھونے پر نہ صرف خود عملدرآمد کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔ قبل

ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ کی ہدایات پہ عمل کرتے ہوئے اور تحصیل پہاڑپور کی اضافی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے تحصیل پہاڑپور میں ریوینیو کچہری کی صدار ت بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے لوگوں کی شکایات سنی اور بیشتر مسائل کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔
٭٭٭
کرامت اﷲ کا مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اﷲ کا مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ۔ کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے ایس او پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اﷲ نے بس اڈہ تحصیل کلاچی کا معائنہ کیا اور کورونا وائرس کے تدارک اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے حکومت کی جانب

سے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے باالخصوص ماسک کے استعمال، ہاتھوں کے بار بار دھونے، سینیٹائزر کا استعمال

یقینی بنائیں اور چونکہ ایسے عوامی مقامات پر ہجوم بھی ہوتا ہے تو سماجی برقرار رکھنے پر نہ صرف خود عملدرآمد کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ چونکہ کورونا وائرس کی

دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے لہذا پہلے سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔لوگوں کو چاہیے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے یا ٹھہرنے سے بھی گریز

کریں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اﷲ نے تحصیل کلاچی میں ہتھالہ کے مختلف ٹیوب ویلز کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ضروری احکامات بھی جاری کیں۔
٭٭٭
با اثر قصابوں نے حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ صحت اور فوڈاتھارٹی کی ملی بھگت سے شہر بھر میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری با اثر قصابوں نے حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں

شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی سمیت ویٹرنری ڈاکٹرکی ملی بھگت سے شہر بھر میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ،شہر سمیت دیگر علاقوں

میں با اثر قصاب شہر کے گردونواح سے بیمار بوڑھے لاغر جانوروں کو اونے پونے داموں خرید کر ذبح کرتے ہیں اور پھر خود ہی ڈاکٹر کی مہریں لگا کر پھٹوں اور دوکانوں پر سجا لیتے ہیں اور پھر یہ مضر صحت

گوشت کو 400روپے کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں جبکہ بڑے گوشت کی قیمت 375روپے فی کلو سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے کھانے سے شہری خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ

ویٹرنری ڈاکٹر نے سلالٹر ہاو¿س میں جانور چیک کرنے کی بجائے اپنی مہریں بھی بعض قصابوں کے حوالے کر رکھی ہیں جو خود ہی بیمار جانوروں کے گوشت پر لگا کرپاس کر لیتے ہیں محکمہ فوڈ،محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی

انہیں چیک کرنے کی بجائے محور تماشہ بنی ہوئی ہیں شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
تجاوزات کی بھرمار ،سرکار کی اراضی پر دکانداروں نے دکانوں کے آگے پھٹے لگوا کر کمائی کا ذریعہ بنا لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ،سرکار کی اراضی پر دکانداروں نے دکانوں کے آگے پھٹے لگوا کر سالانہ کروڑوں روپے کمانا شروع کردیئے ہیں جبکہ بلدیہ ڈیرہ ہر گزرتے دن

کیساتھ قرضوں کے بوجھ تلے دبتی جارہی ہے ڈیرہ میں انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ایک فٹ کی دکان والے دکاندار نے 15 فٹ سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے جس میں فٹ پاتھ

اور سڑکیں شامل ہیں جس کی وجہ سے بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں ،اس مافیا کی رٹ اتنی زبردست ہے کہ جس کے سامنے قانون اور انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے شہر کا کوئی بازار تجاوزات سے خالی نہیں ہے یہ مافیا اس

قدر مضبوط ہے کہ ناجائز قابضین ہونے کے باوجود انتظامیہ کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر جلوس نکالنا ان کا معمول بنتا جارہا ہے اس کی سرپرستی وہ لوگ کررہے ہیں جو دس دس پھٹے لگوا کر دنوں میں کروڑ پتی بن چکے

ہیں ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ناجائز کمائی کھاتے ہیں اور مساجد میں کمیٹیوں کے عہدیدار بنے ہوئے ہیں، قبضہ مافیا کے باعث بازاروں اور سرکلر روڈ سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات سے شہریوں کو شدید

مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ ان کے سامنے مکمل طورپر بے بس نظر آرہی ہے اب بھی واگزار کرائی گئی اراضی پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے،
٭٭٭
عوام نے حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)2020ءکو عوام نے حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا ہے عوام کی اکثریت نے وزیر اعظم عمران خان کو ایمانداری کیساتھ ساتھ جھوٹے ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیدیا ہے، عوام

سے کئے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے عمران خان کے ایماندار ہونے کی گواہی دی تاہم ساتھ ہی انہیں جھوٹا بھی کہہ دیا عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کینیٹنرپر کھڑے ہوکر عوام کو جو خواب دکھائے ان

کی تعبیر مکمل طور پر الٹ ثابت ہوہی ہے عمران خان خود ایماندار ہیں مگر جھوٹ اور یوٹرن لینے میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے مہنگائی بجلی کے بلوں میں اضافے کو حکمرانوں کی نااہلی اور انہیں چور کہنے والے عمران خان

کے دور میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے کسی بھی معاملے پر تبدیلی سرکار کی گرفت نظر نہیں آئی عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے جس قدر ہمیں مایوس کیا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی

اب نئے سال میں پٹرول بم گرانے کیلئے حکومت نے کمر کس لی ہے اس حکومت نے عوام کی توبہ توبہ کروادی ہے۔
٭٭٭
نیو ایئر نائٹ منانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری رات بھر متحرک رہی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نیو ایئر نائٹ منانے والوں کیساتھ ساتھ پولیس بھی منچلوں کیخلاف سرگرم رہی شہر بھر میں نیو ایئر نائٹ منانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری رات بھر متحرک رہی

شہر بھر میں پولیس گشت کو یقینی بنایا گیا تھا رات 12 بجتے ہی منچلوں کی ٹولیاں مختلف علاقوں میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کیلئے متحرک رہیں تاہم پولیس نے بھی ایسے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے کمر کس رکھی

تھی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔
٭٭٭
چینی اور گھی کے نرخوں میں ایک بارپھراضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اور گردونواح میں چینی اور گھی کے نرخوں میں ایک بارپھراضافہ دیکھنے میں آرہا تبدیلی سرکار خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ کی رٹ

بھی کہیں نظر نہیں آرہی ،ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں چینی کے فی کلو ریٹ 83 روپے سے 90 روپے تک جا پہنچے ہیں اسی طرح گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی دس سے پندرہ روپے کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

مصالحہ جات کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں شہر بھر میں مہنگائی کا سونامی عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیں اور ذخیرہ اندوزوں

اور مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔
٭٭٭
چینی کمپنی سے کورونا کی ویکسین ڈوز خریدنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرزکا ڈیٹا طلب کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) حکومت کی جانب سے چینی کمپنی سے کورونا کی ویکسین ڈوز خریدنے کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرزکا ڈیٹا طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی

حکومت نے کرونا ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اسی تناطر میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کیں

ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں سے کرونا کیلئے مختص ہسپتالوں کے عملے کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا ہے، صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی، ویکسی نیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی

فہرست مشاورت سے تیار ہوگی، پہلے مرحلے میں سرکاری، نجی کرونا وارڈز کے عملے کی ویکسی نیشن ہوگی، کرونا ویکسی نیشن کاپہلا مرحلہ مارچ کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ

صوبوں سے کرونا ویکسی نیشن مہم پر تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں، اس وقت ملک بھر میں726سرکاری،نجی ہسپتال کرونا کیلئے مختص ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی کرونا ویکسی نیشن دو مراحل

میں ہوگی، پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ سے زائدہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں بقیہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیاجائے گا، ہیلتھ کیئر ورکر کو عالمی معیار کے مطابق دو کرونا ویکسین

لگائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں سائینوفارم سے کرونا ویکسین کی12لاکھ وائلزخریدی جائیں گی۔
٭٭٭
یونائیٹڈ ایلفا کے نام سے نئی ہزار سی سی گاڑی متعارف کیے جانے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یونائیٹڈ موٹرز کی جانب سے نئے سال کے آغاز میں یونائیٹڈ ایلفا کے نام سے نئی ہزار سی سی گاڑی متعارف کیے جانے کا امکان ہے۔ایلفا کو پہلے چیری کیو کیو کے نام سے جانا جاتا

تھا اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ گاڑی پاکستانیوں کیلئے ایک سستی اور میعاری ہیچ بیک ثابت ہوگی۔گاڑی میں یورو 4 ایمیشن ٹیکنالوجی اور 4 سیلنڈر 993 سی سی کا انجن رکھا گیا ہے،شروعات میں اسے 5 سپیڈ

مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ متعارف کیا جائے گا جبکہ بعد میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ متعارف کیے جانے کا امکان ہے۔ایلفا میں پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور 13 انچ کے الائے وہیلز بھی شامل ہوں

گے۔پاک وہیلز ویب سائٹ کے مطابق، ایلفا کی قیمت 15لاکھ روپے تک متوقع ہے جو کہ مارکیٹ میں موجود دوسری ہزار سی سی گاڑیوں کے مقابلے میں کم ہے۔ارکیٹ میں ایلفا کا مقابلہ سوزوکی ویگن آر، کیا

پکانٹو اور سوزوکی کلٹس سے ہوگا۔ گاڑی 2 جنوری 2021 کو پاکستان میں لانچ کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد مقامی طور پر تیار کیے جانے والیسی کے ڈی یونٹس کی فروخت شروع کردی جائے گی
٭٭٭
2021 میں دو چاند ، دو سورج گرہن ہوں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہر فلکیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ2021 میں دو چاند ، دو سورج گرہن ہوں گی26 مئی،19 نومبر کو چاند اور10 جون اور4 دسمبر کو سورج گرہن جبکہ نیا سال2021ء

کا پہلا دن اور آخری دن جمعہ ہوگا۔ماہر فلکیات کے مطابق دسمبر2019ء کی طرح سات سیاروں کا اجتماع فروری2021ءمیں مشکلات پیدا کرے گا۔سال2021ء اہم فیصلوں کا سال ثابت ہوگا جس

سے ملک سیاسی بحران سے نکل کر بہتر مثبت خوشحالی کی راہ اختیار کرے گا جبکہ کئی ا لجھے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ ان کے مطابق سابقہ دور1962ء کی طرح2021ءمیں سیاسی مسائل حل ہوں گے۔ گذشتہ

سال سے پھیلی ہوئی مہلک کورونا بیماری دنیا کے کئی ممالک میں شدت اختیار کرے گی اور ملک میں ماہ جنوری میں برفباری، تیز ہواﺅں کے ساتھ بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

%d bloggers like this: