مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کیلئے نئے سال کی اچھی شروعات کی گئیں. ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے پسماندہ، دور دراز اور وسائل سے محروم پہاڑی علاقے کارخ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر نئے سال کے پہلے دن کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان حمزہ سالک، ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق بخاری سمیت دیگر افسران کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی

اور وزیر اعلی کے آبائی علاقے بارتھی پہنچ گئے۔ کمشنر نے بارتھی میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگاتے ہوئے درخواستوں پر خصوصی احکامات جاری کیے اور قبائلی لوگوں میں گرم بستر سمیت تحائف تقسیم کئے۔۔

قبائلی لوگوں کی جانب سے کھلی کچہری میں دی جانیوالی والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا گیا

اور موقع پر افسران نے احکامات جاری کر تے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا. کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرقبا ئلی لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں۔

قبائلی لوگوں کو شہر کی سفری کوفتوں سے بچانے کے لیے قبائلی علاقوں میں کھلی کچہریاں لگا کرخود مسائل دریافت کر رہے ہیں۔

کمشنرنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار وسائل سے محروم علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں

یہی وجہ ہے تحصیل کوہ سلیمان میں پہلی مرتبہ اربوں روپے کے پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں

جدید ترین انٹر نیٹ سر وس فراہم کرنے کے ساتھ سیاحت، آمدورفت، طبی او رویٹرنری سہولیات قابل ذکر ہیں.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کاسلسلہ گزشتہ سال کی طرح جاری ہے. تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں کا آغاز
2
کیاگیا. کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے کھلی کچہریوں میں شرکت کر کے ریونیو ریکارڈ کے مطابق عوامی مسائل سنے.

جائیداد کی خریدو فروخت، منتقلی، غلطیوں کی درستگی، انتقالات کے اندراج، گوشوارے، فرد ملکیت اوردیگر امور موقع پر نمٹانے کے ساتھ ساتھ مسائل حل کیے گئے.

اس موقع پر کھلی کچہری میں ریونیو کے ساتھ دیگر عوامی مسائل کا بھی جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کر کے عوام کی داد رسی کی گئی.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ سال 2020 پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازیخان کیلئے خوش قسمت رہا.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے ضلع میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے.

انہوں نے کہاکہ ان کی درخواستوں پر وزیر اعلی پنجاب نے فوری طو رپر سکیمیں منظور کرنے کے ساتھ فنڈز کے اجراء کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے.

مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے بغیر پراجیکٹس شروع کرانا ناممکن تھا. انہوں نے بتایاکہ

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا آغاز کیاگیا. مد راینڈ چائلڈ ہسپتال،

ٹیچنگ ہسپتال میں نئی او پی ڈی،ایمرجنسی بلاکس اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کی منظوری، نئی سی ٹی سی او رایم آر آئی مشینوں کی فراہمی،

نئی میمو گرافی مشین سمیت ڈیڑھ ارب روپے کا ہیلتھ بجٹ منظور کرایاگیا. ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کے ساتھ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیاگیا.

نرسنگ کالج کا قیام بھی اہم کامیابی ہے . مشیر وزیر اعلی پنجاب نے بتایاکہ شعبہ بلدیات میں بھی انقلابی اقدامات کیے گئے.

ڈی جی خان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قیام، واسا کی منظوری، سو سے زائد سیوریج لائنز کی تنصیب،

ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل ٹاون کے بلاک زیڈ میں سیوریج لائن تبدیل کر کے گھمبیرمسئلہ حل کیاگیا.

اسی طرح الہ آباد کالونی میں 15 سو فٹ سیوریج لائن کی تبدیلی، غازی کالونی، شاکر ٹاون میں سیوریج لائنز کی تبدیلی
3
کے آغاز کے ساتھ رکن آباد ڈسپوزل کو بہتر کیاگیا شہر کے صدر بازار، فریدی بازار کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی. محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ

سال 2020میں شعبہ تعلیم کو بھی نظر انداز نہیں کیاگیا. نئے بوائز ڈگری کالج کے قیام کے ساتھ متعدد تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیاگیا.

فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں. بجلی سے محروم تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا

اسی طرح ڈیرہ غازیخان کے بڑے پارک سٹی پارک، جناح فیملی پارک کی بحالی، حسین پارک ماڈل ٹاون اور کھوسہ پارک کا قیام،جنرل بس سٹینڈ میں کوڑا کرکٹ کا صفایا کر کے

پارک میں تبدیلی، جدید بس سٹینڈ کے تعمیراتی کام کا آغاز، پل ڈاٹ کشادگی منصوبہ کا تعمیراتی کام، شہر کی پانچ ا ہم شاہراہوں کی کشادگی کی منظوری، گرلز کالج تا مانکا کینال، الفلاح بنک تا مانکا کینال،

کالج چوک تا دستی پل، کھوسہ پارک تا چورہٹہ مانکا کینال، ٹف ٹائلز کی تنصیب، خدا بخش چوک تا بائی پاس، بورڈ پاسپورٹ آفس تا نورنگ آباد،

ارشاد نوحی پارک تا کلمہ چوک، گھنٹہ گھر تا کپس اکیڈمی روڈز کی بحالی، تعمیر و توسیع، پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے چوک چورہٹہ تا چونگی ڈمرہ ٹف ٹائلز روڈ، گھنٹہ گھر تا بوائز ہائی سکول نمبر 1دو رویہ کارپٹڈ روڈ کی تعمیر شامل ہے،

چورہٹہ واٹر سپلائی، چورہٹہ نورنگ آباد، فرید آباد، گدائی، پیر قتال، غازی کالونی، الہ آباد، صدیق آباد، بہاری کالونی،

شمس آباد اور عبداللہ ٹاون سمیت مختلف مقامات پر واٹر سپلائی سکیموں اور فلٹریشن پلانٹس کی تکمیل، شہر میں نالہ سسٹم کی بحالی، پل ڈاٹ سے چوک چورہٹہ مانکا کینال کی خوبصورتی،

چوک چورہٹہ میں لنگر خانے کاقیام، بلوچ کالونی میں ایک ہزار فٹ نئی سیوریج لائن کی تبدیلی سمیت سو سے زائد مقامات پر خستہ سیوریج لائنیں تبدیل کی گئیں،

اڑھا ئی ارب روپے سے غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن، میر چاکر یونیورسٹی اور سپیشل بچوں کیلئے کالج کا قیام،

ایجوکیشن یونیورسٹی کیمپس کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری او رکام کا آغاز، پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر،

بارہ کروڑ روپے سے پنجاب کے دوسرے آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کا آغاز کیاگیا.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ صارفین کا معاشی استحصال کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں، گرانفروش، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ مافیا کو پابند سلاسل کر دیا جائے.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جواب دہ ہوں گے.

ہر مجسٹریٹ تعین کردہ حدود میں جا کر سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے.

بھاری جرمانے، مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں. انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے معائنہ کا مقصد اشیاء کے معیارکے ساتھ سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے عالی والا میں قبرستان کا دس کنال رقبہ حل چلا کر واگزار کرا لیا اور مٹیریل ضبط کر لیاگیا.

انہوں نے ریونیو ریکارڈ اور عملہ کے ہمراہ موقع پر جا کر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کی. علاوہ ازیں انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی. عوام کے مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے.

اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمزید تین دکانیں سیل کر دیں

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک راشدنعمت نے بھی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ،

غیر معیاری خوراک کی فروخت پر کریانہ سٹور سیل، ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو

122,500 کے جرمانے عائد، 164 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری
ڈی جی خان یکم جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 241 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 1 کریانہ سٹور

سیل جبکہ 164 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں المکہ سویٹس کو مٹھائی میں مردہ حشرات،

ناقابل سراغ،کھلے آئل اور گھی کے استعمال پر سیل کردیا گیا۔علاوہ ازیں غیر معیاری خوراک کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پربہاولنگر میں

شمع سویٹس ہاؤس، رحیم یارخان میں اے ایم بیکرزکو 10،10 ہزار جبکہ جالندر 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 239 ساشے گٹکا، 35لٹر بیورجز اور 10کلو کھویا تلف کردیا گیا۔

%d bloggers like this: