مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

مقام افسوس یہ ہیکہ حکومتی جماعت کے آراکین صوبائی وزیر شوکت لالیکا،ممبرپنجاب اسمبلی
فداءحسین کالوکا،اورانکے کارندے مجھے انصاف،

میرٹ پرکام نہیں کرنے دیتے ان خیالات کااظہارڈاکٹرانعام اللہ جمالی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے اپنے آفس میں پرہجوم میڈیا نمائیندگان سےگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر شوکت لالیکا کاقریبی عزیزعمرزمان لالیکا مجھے

پریشرائز کرکے مجھ سے ناجائزکام جنمیں ٹرانسفرز،اورویکسی نیٹرز درجہ چہارم ودیگرکی ملازمتوں کے آرڈرزکروانا،

جنرل آئٹمز کے ٹھیکہ جات اپنے خاص بندوں کو دلواناچاہتا تھا جسکا میں نے یہ سب کچھ کرنے سےانکارکردیامیرٹ،

اور قانون سے ہٹکر کام کرنے سے صاف انکارکردیا،جسپر مجھے میرے آفس میں بیٹھے کرسی پرتشدد کانشانہ بنانےاور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتاہے،

ماڈل ٹاؤن میں واقع محکمہ ہیلتھ کے زیرانتظام کمیونٹی میٹرنٹی ہوم پر ایک ڈاکٹر کاقبضہ ختم کروانے پر بھی مجھ پردباؤ ڈالاگیا،غلط میڈیکولیگل، اور دیگر مدآت میں گھپلوں میں ملوث کرپٹ مافیاء کی سرپرستی کرتا ہے،

جومیں نہیں ہونے دونگا،میں قوم کی ایک ایک پائی کاآمین ہوں میں مریضوں کی ادویات ویگر سہولتوں کے لئے فنڈات کسی چور لٹیرے کو ہرگز نہیں لوٹنے دونگا،سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر جمالی نے کہا منچن آباد تحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال پر عرصہ درازسے

عملہ ہیلتھ کی لوٹ مارمالی بیضابپگیاں کرپشن جاری ہے جسے میں نےپکڑااور انکوائریز کروانے کے آرڈرزصادر کیئے تو وہاں پر موجود مافیاء اور وہاں کاایم پی اے فداء حسین

کالوکا اور انکے کارندے میرے خلاف ہوگئے ،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سرکارکیجانب سےادویات ودیگر مدآت کیلئے فنڈز مہیاکیئےجاتے رہے ہیں

مگر سب کچھ مافیا کی جیبوں میں جارہاہے مریضوں کیلئے تو ایک سرنج تک دستیاب نہ ہے،ٹی ایچ کیو ہسپتال کاایک ملازم سہیل نامی بندہ جو15دسمبر1997میں5
سکیل میں اپنے والد کی وفات کیبعد انکی

جگہ پربھرتی ہوا،1998میں اسے نے کراچی ملیر سے جعلی ڈینٹسٹ کاڈپلومہ حاصل کیا،2016میں اسوقت کے ای ڈی او ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے سہیل نامی معمولی ملازم کو ڈائریکٹ16 سکیل دے دیااور اب یہ بندہ وہاں کاڈینٹل ڈاکٹر ہے،

ہم نے اسکی سندات اور ڈپلومہ کی تصدیق کروائی تو وہ جعلی نکلیں،ٹی ایچ کیو کاایک کرپٹ ترین اکاؤنٹینٹ عامر بلوچ نامی بندے کی کرپشن پکڑی اور اسے ٹرانسفر کروایا،منچن آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کےکئ شعبہ جات کے کمروں کو تالےلگاکر

ایم پی اے کالوکا کےلوگوں نے قبضہ رکھاتھا ریکارڈ بھی انکے قبضہ میں تھا جسکے تالے میں نے خودجاکر توڑے ریکارڈ اور سٹورز کاقبضہ واگزارکرایا تو

ایم پی اےفداء حسین کالوکا میرے خلاف ہوگیا،محکمہ ہیلتھ میں جعلی ڈگریوں ڈپلوموں پر تعینات 63سے زائدملازمین جنمیں کمپوٹر اپریٹرز،مڈوائفز،

ایل ایچ ویز جو عرصہ8سال سے زائد پیریڈ سے قومی خزانے سے تنخواہ لے رہے ہیں کی بھی انکوائری زیرسماعت ہے انشاءاللہ وہ بھی نوکریوں سے نکلیں گے،

جنکی تمام اسناد اورڈپلومے ڈگریاں جعلی ہیں جسکی تکلیف بھی ان کے سرپرست ممبران اسمبلی اور انکے کارندوں کو ہے،

ڈاکٹرجمالی نے کہا کہ میں سرکار کاملازم ہوں جبتک یہاں ڈیوٹی پر ہوں ایک پائی کی کرپشن نہیں کرنے دونگا،

ٹرانسفر نوکری کاحصہ ہوتے ہیں،زندگی موت خداکے ہاتھ ہےکسی کےباپ سے نہیں ڈرتا۔۔۔۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل )

بہاولنگر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدوں صفائی کےحوالے سے انعام وصول کرتے ہوئے بہاولنگر شہر اور گردونواح میں گندگی کے ڈھیروں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مہم گرین اینڈ کلین کو ناکام بنادیا شہر کی فضاآلودہ ہونے لگی گلی

محلوں میں شہر کی سڑکوں کے اردگر کوڑاکرکٹ کےانبار لگ گئے کئی ہزار ٹن شہر میں کوڑا کرکٹ جمع ہوگیا ڈپٹی کمشنر اور تمام افسران فوٹو شیشن تک محمود ہر روز

شہریوں کو جھوٹا لارا لگا دیا جاتا ہے شہریوں کی ڈھائی تفصیلات کے مطانق بہاولنگر شہر بھر کی تمام سڑکے اور گلی محلے کوڑا کرکٹ کا منظر پیش کرنے لگے

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی کئی مرتبعہ ڈپٹی کمشنر اور بلدیہ ملازمین کو نیند سےببیزار کروایا گیا

مگر انتظامیہ کی آنکھیں نہ کھلی شہر اور گردونواح میں ہزاروں ٹن پڑے کوڑا کرکٹ نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

شہریوں نے بہاولنگر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وریزاعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

شہریوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کو ڈپٹی کمشنر کی نہ اہلی کا نوٹس لینا چاہئے شہر بھر کے مین جگہ اور گلی محلے قریش کالونی نئی آبادی فیصل کالونی مدنی کالونی فاروق آباد ماڈل ٹاون نزیر کالونی خادم آباد

مدینہ ٹاون سمیت ،دیگر جہگوں پر ٹنوں کے حساب سے کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہے جس کو کوئی اٹھانے والا نہیں شہریوں نے بتایا کہ

متعدد بار ڈپٹی کمشنر اور بلدیہ ملازمین کو درخواستیں گزاری لیکن کوئی بھی عمل درامد نہ ہوسکا شہری مختلف موضی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

عوامی سماجی حلقوں کا وریزاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چیف سیکرٹری ملک رفیق رجوانہ اور کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) ظفر اقبال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

دین اسلام شرفِ اِنسانیت کا علمبردار ہے۔ ہر فرد سے حسن سلوک کی تعلیم دینے والا دین محبت بھائی چارے اور امن کا پیامبر ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی وقومی

ذمہ داری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے ہمراہ ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی وامن کمیٹی کے اجلاس کی

صدارت کے دوران کہی جس میں ممبران کمیٹی نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ

اسلام ایثار، رواداری اور اخوت کا درس دیتا ہے، پنجاب حکومت نے تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا۔پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے

ان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ

تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا موثر کردارادا کرتے ہوئے تعمیری سوچ اور فکر کے ساتھ بڑھنا چاہیے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش ریونیو مسائل کو موقع پر حل کرنا ہے۔

خدمت کچہری میں تمام افسران بھی عوام الناس کو فرد کے اجراء‘ درستگی ریکارڈ ‘ انتقالات کے اجراء‘ ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے

حل کے ضمن میں ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاؤنٹرپر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،

اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج تحصیل آفس بہاول نگر،

سی ای او ہیلتھ آفس، ڈی ایچ او آفس اور ضلعی ہسپتال میں ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا

اور دفاتر میں حاضری، صفائی اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ایمرجنسی سروسز میں مریضوں کی دیکھ بھال علاج معالجہ اور نگہداشت کا جائزہ لیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کی بڑی کاروائی، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ موٹر

سائیکل ہنڈا 125،موبائل فونز،نقدی رقم اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میکلوڈ گنج نوید نزاکت کی سربراہی میں

پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

جن میں صدام حسین ولد امام حسین قوم سید سکنہ ڈھ ڈیاں،علی رضا ولد پرویزاختر قوم بھنڈارہ

سکنہ لاڈ کاہن سنگھ اور بلال حسین ولد خالد محمود قوم انصاری سکنہ اڈا جمبر پتوکی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 50000،ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125 مالیتی

ایک لاکھ روپے،دو عدد مو با ئل فو نز مالیتی 50000 اور اسلحہ نا جائز 3عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے گئے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولینhttps://dailyswail.com/2020/12/29/51321/

ترجیح ہے۔

بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور دن رات میدان عمل میں سرگرم ہے۔

%d bloggers like this: