مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

(ٹانک)

(عرفان اللہ محسود سے)

پاک فوج اورفرنٹیئر کور ساوتھ کے تعاون سے عوامی مفاد کے کروڑوں روپوں کے ابنوشی منصوبوں کا ٹانک کے ملحقہ علاقوں کوٹ مرتضی اور کوڑ  کے مقام پر سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ان منصوبوں کی تکمیل سے گاوں مرتضی ۔کوٹ خدک۔ارودو کلے ۔ڈبرہ مہاجر کیمپ۔کوڑ گاوں کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو گھر کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا۔

قیام امن کیساتھ پاک فوج اور ایف سی ساؤتھ فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے

فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کے ملحقہ علاقوں میں  ابنوشی منصوبوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے رکھ دیا. اس تقریب میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ ،اسسٹنٹ کمشنر ٹانک ، معززین علاقہ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مقامی صحافیوں نے شرکتِ کی .

ٹانک

(عرفان اللہ محسود سے)

رنوال میں نامعلوم افراد نے دکان کو آگ لگادی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترد ہوگیا ریسکیو 1122 کا ہلپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو1122 فائر بریگیڈ گاڑیاں بروقت نہ پہنچ سکیں

تفصیلات کے مطابق رنوال میں اڈہ کے مقام پر شفقت بھٹی نامی غریب تاجر کی ڈیکوریشن اور ٹینٹس کی دوکان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر جلا ڈالا ہے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں بروقت نہ پہنچ سکے جس کی وجہ دکان میں موجود تقریبا 20 لاکھ روپے کا سامان جل گیا ہے مقامی مشران نے پولیس سے کاروائی کا اور انتظامیہ سے مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے پولیس کے مطابق مذکورہ متاثرہ دکان سمیت آس پاس کسی بھی دکان میں بجلی کا کنکشن تک موجود نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کا آتشگیر مادہ پایا جاتا ہے جس سے قوی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دکان کو آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے

ٹانک
(عرفان اللہ محسود)
ٹانک، ملازئی میں ذاتی عداوت پر فائرنگ 1شخص جان بحق،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملازئی کے قریب بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ملک رسول ولد بھنگی خان قوم بیٹنی ساکن کڑی خزانی کو دیرینہ عداوت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور قریبی دکانیں بند کردیں گئیں بعد میں ملازئی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ  کیوہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

٭٭٭

ٹانک
(عرفان اللہ محسود سے)
سرکل کنڈیان کے مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، مسائل کی نشاہدہی کرکے ان حل کیلئے آواز اٹھائینگے،کنڈی ویلفیئر فورم
سرکل کنڈیان کے درجنوں دیہاتوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے قائم کی جانے والی تنظیم کنڈی ویلفیئر فورم کے کور کمیٹی کے ممبران کرامت اللہ کنڈی رفیع اللہ کنڈی اسد خان کنڈی ابراہیم خان کنڈی سمیت دیگر ارکان نے پریس کلب ٹانک میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ کنڈی سرکل کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ ہی تعلیمی معیار سڑکوں کے تو صرف نشانات باقی رہ گئے ہیں مسائل کے انبھار کے باعث مکین دیگر علاقوں کو کوچ کرنے پر مجبور ہیں اگر ہم یونہی خاموش رہے تو یہاں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کنڈی سرکل کے مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ یہاں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے فورم کا موجود نہ ہونا ہے کنڈی ویلفیئر فورم کی بنیاد اس سوچ کے تحت رکھی گئی تاکہ علاقے کے مسائل حل ہوں کنڈی ویلفیئر فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے جس میں کنڈی قوم سے تعلق رکھنے والے تمام بیوروکریٹس اور ہر طبقہ کے افراد کو شامل کیا جائے گا اس فورم کے ذریعے کنڈی سرکل کے مسائل کے حل کیلئے تک و دو کی جائے گی

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عوام الناس انتہائی احتیاط کریں ،ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ عارف اللہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عوام الناس انتہائی احتیاط کریں ،دکاندار فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سخت سے عمل درآمد

کو یقینی بنائیں ،انہوںنے اسسٹنٹ کمشنر زکاروائیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کا کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا اقدامات کے حوالے سے چاروں تحصیلوں میں

خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف کاروائیاں عمل میں آرہے ہیں ،،انہوںنے کہا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں ،کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں ،بلاوجہ گھر

سے نکلنے سے گریز کریں ،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں ،ایسے کاروباری مراکز جو ایس او پیز پر عمل

درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائیں گے ۔
٭٭٭
لنڈا بازاروں میں استعمال شدہ گرم کپڑوں ،جیکٹوں ،جرسیوں کی قیمتیں سینکڑوں اور ہزاروں میں پہنچ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)لنڈا بازاروں کی قیمتیں آسمان سے باتین کرنے لگیں ،لنڈا بازاروں میں استعمال شدہ گرم کپڑوں ،جیکٹوں ،جرسیوں کی قیمتیں سینکڑوں اور ہزاروں میں پہنچ گئیں ،مہنگائی نے سفید

پوش اور غریب طبقے کا بھر بھی چھین لیا ،سفید پوش اور غریب افراد کا سردی سے تن کو بچانے کا سستا ذریعہ لنڈا بازار بھی مہنگائی بازار بن گئے ،لنڈا بازاروں میں بھی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،کم پیسوں میں تن

ڈھانپنے کے لئے لنڈا بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے افراد مایوس لوٹنے لگے ،تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی لنڈا بازاروں میں بھی رونقیں بڑھ گئی ہیں ،سردی کی شدت میں اضافہ

ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بہت بڑی تعداد لنڈا بازار کا رخ کررہی ہے جس کے باعث دکانداروں اور ریڑھی والوں نے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے ،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس وقت

لنڈا بازار میں مہنگائی کا راج ہے ،پہلے ایک سو روپے سے لے کر دوسوروپے تک ملنے والی جرسیوں ،جیکٹوں کی قیمتیں اب چار سو سے پانچ سو روپے تک جاپہنچی ہیں جبکہ اچھے استعمال شدہ گرم کوٹ کا ریٹ کم سے

کم ایک ہزار روپے ہے،انہوںنے کہا کہ گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ جوتوں کی قیمتیں بھی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں ،اب ایک سو یا دوسوروپے کی چیز ملنا خوش قسمتی کی بات ہے ،سات سے آٹھ سوروپے

یومیہ کمانے والے مزدور کے لئے زندگی گزارنا دشوار ہوچکاہے ،غریب جائیں تو کہاں جائیں ،بازاری اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اپنی جگہ لنڈا بازار ہی غریب کے لئے شاپنگ سنٹر بن چکے ہیں ،لنڈا بازاروں

میں آئے روز خریداروں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سردی کے اس موسم میں اپنے جسموں کو ڈھانپ سکیں ،
٭٭٭
سرد موسم ،گرم کپڑوں ،سوپ ،خشک میوہ جات سمیت ہیڑز کا استعمال بڑھ گیا ،گیس پریشر کم ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سرد موسم ،گرم کپڑوں ،سوپ ،خشک میوہ جات سمیت ہیڑز کا استعمال بڑھ گیا ،گیس پریشر کم ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا،صارفین کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا

مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں ٹھنڈی ہواﺅں کا راج ہے اور یخ بستہ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے گرم کپڑوں ،سوپ ،خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا جبکہ سردی کی شدت

میں اضافے کے ساتھ ہی ہیڑز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ،گیس پریشر اور بعض علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی سے شہری متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی گیس ،لکڑی اور کوئلے کا استعمال کررہے ہیں

،ایک پی جی گیس ،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں میں پچیس سے تیس فیصد خود ساختہ اضافہ کردیاہے جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

،دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے نے مچھلی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔سردی کے موسم میں سوپ ،مچھلی ،چکن پکوڑا کی فروخت عام دنوں کی نسبت زیادہ ہوجاتی ہے ،اسی طرح

اعلی نسل کی مچھلی کے بھی من مانے نرخ وصول کیے جارہے ہیں ،اسی طرح بازار میں فروخت ہونے والا سوپ کا کپ جو قبل ازیں پچاس روپے میں فروخت ہورہا تھا اس کی قیمت میں بھی اضافہ کرکے ساٹھ

روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔
٭٭٭
تمام والدین کو چاہیے کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران قطرے ضرور پلوائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریجنل انفارمیشن آفیسر ثناءاﷲ بھٹنی نے کہا ہے کہ تمام والدین کو چاہیے کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پولیو

جیسے موذی اور عمر بھر کیلئے اپاہج بنا دینے والے اس وائر س سے ہمیشہ کا چھٹکارا یقینی بنا تے ہوئے ہم بھی ان ممالک کی صف کی شامل ہو جائیں جو کہ پہلے ہی اس موذی وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں

کامیاب ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایک مقامی ہوٹل میں یو نیسیف کے تعاون سے انسداد پولیو کے حوالے سے صحافیوں کی اورینٹیشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے بطور مہمان خصوصی

خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کام نیٹ آفیسر ساﺅتھ ریجن اور کمیونکیشن نیٹ ورک آفیسر طارق حبیب، این سٹاپ آفیسر ٹانک ڈاکٹر فہیم وزیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر عباس شیرانی اور کافی

تعداد میں صحافی حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل انفارمیشن آفسیر ثناءاﷲ بھٹنی نے کہا کہ انسداد پولیو پاکستان کیلئے چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے اور اس کا مکمل طور پر قلع قمع کرنا

وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین ، کام نیٹ آفیسر ساﺅتھ ریجن طارق حبیب،

این سٹاپ آفیسر ٹانک ڈاکٹر فہیم وزیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر عباس شیرانی نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے حکومتی سطح پر اور دیگر متعلقہ محکموں کے جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں اور

پولیو کے تدارک کیلئے شب و روز کوشاں ہیںلہذا والدین کو بھی چاہیے کہ گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو وائرس کا شکار ہو کر عمر بھر کیلئے محتاج نہ ہو

پائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا اس سلسلے میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ لوگ آپکو سنتے ہیں اس لیے چاہیے کہ پولیو کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی نفی کریں اور بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر کی

اشاعت سے گریز کریں ۔اس موقع پر مقررین نے صحافیوں نے مختلف سوالات بھی کیے جن میں پولیو ویکسین،قوقت مدافعت، وٹامن اے، ریفیوزل کیسز، پولیو وائرس پھیلنے کی وجوہات اور بنیاد ، وغیرہ سے

متعلق سوالات شامل تھے جن کے ماہرین نے موقع پر جوابات دیے ۔اس موقع پر صحافیوں نے مثبت رپورٹنگ کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس نیشنل کاز میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے

کہا کہ یہ جہاد بالقلم ہے اور ہمارا مقصد معاشرے کی اصلاح کرنا ہوتا ہے اورخامیوں کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔
٭٭٭
ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی چار من چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیاز کی آڑ میں ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی چار من چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ ایکسائز ڈیرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،محکمہ ایکسائز اینڈ

نارکاٹیکس ڈیرہ نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اللہ نواز انچارج انسپکٹر D-2موبائل سکواڈ بمعہ دیگر نفری نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی، دوران ناکہ بندی درابن روڈ ڈیرہ پر مشکوک ٹرک کو روک

کر کے اس کی تلاشی کے دوران ٹرک کے اندرلوڈ پیازکی بوریوں کے نیچے چھپائے گئے(150کلو)چرس برآمد کرلی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، ایکسائز ٹیم نے ملزم صدام ولد براخیل

سکنہ قمبر خیل باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈیرہ منتقل کرکے ایس ایچ او تھانہ ایکسائز فیصل خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
٭٭٭
اراضیات سے 65سالہ بزرگ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اراضیات سے 65سالہ بزرگ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، پولیس نے مقتولہ کے بیٹے جمعہ خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس

ذرائع کے مطابق تھانہ درابن کے علاقہ گرہ مولاداد کی رہائشی 65سالہ بزرگ خاتون مسماہ باشو بی بی زوجہ غلام قاسم دو قبل اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر واقع گنڈی عاشق گئی ہوئی تھی اور اگلے روز گھر واپسی کیلئے

روانہ ہوئی تاہم باشو بی بی کے گھر نہ پہنچنے پر اہلخانہ نے اس کی تلاش شروع کی، گزشتہ روز پولیس کو گاﺅں گنڈی عاشق میں عبدالرزاق نامی شخص کی اراضیات سے معمر خاتون کی گلے میں پھندا لگی نعش ملی جس کے

گلے پر زخم کے نشانات تھے اور کان سے خون بھی بہہ رہا تھا ۔ اطلاع پر مقتولہ خاتون کے بیٹے نے والدہ کی شناخت کرلی۔ پولیس نے مقتولہ باشو بی بی کے بیٹے جمعہ خان کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم

ملزم کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭
ضم شدہ قبائلی تحصیل سب ڈویژن میں نوتعمیر شدہ ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان اوراسسٹنٹ کمشنر درازندہ طارق خان بیٹنی نے ضم شدہ قبائلی تحصیل سب ڈویژن میں نوتعمیر شدہ ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو

1122 ڈیرہ کے میڈیا کورآڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ فضل منان نے انکا استقبال کیا اور ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستے

نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ فضل منان اور اسٹیشن ہاو¿س انچارج لائق الرحمان نے معزز مہمانوں کو ریسکیو 1122کی کارکردگی سے آگاہ کیا ، جس پر ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے ریسکیو 1122 ڈیرہ کی خدمات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کی خدمات کو مزید بہتر اور موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف

اللہ اعوان نے سرسبز و شاداب پاکستان کے مستقبل کیلئے دعا کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے انکا شکریہ ادا کیا ۔
٭٭٭
2ہزار کلو غیر معیاری کھجور اور1ہزار کلوزائد المعیاد بناسپتی گھی برآمد،صفائی کے ناقص معیار پر کینٹین ٹھیکیدار کو جرمانہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، پہاڑ پور میں2ہزار کلو غیر معیاری کھجور اور1ہزار کلوزائد المعیاد بناسپتی گھی قبضے میں لیکر موقع پر ہی تلف کردیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال

کینٹین پر ڈاکٹروں کی شکایت پر چھاپہ، صفائی کے ناقص معیار پر کینٹین ٹھیکیدار کو جرمانہ، صفائی کی صورتحال بہتر نہ بنانے پر کینٹین سیل کرنے وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی

ڈیرہ واصف خان کی نگرانی میں حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تحصیل پہاڑ پور میں غیر معیاری کھجور اور زائد المعیاد بناسپتی گھی کی فروخت کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے 2ہزار کلو غیر معیاری کھجور اور1ہزار کلوزائد

المعیاد بناسپتی گھی قبضے میں لیکر موقع پر ہی تلف کردیااور ہزاروں روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ

اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی نگرانی میں ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال کینٹین پر چھاپہ مارا جہاں صفائی اور حفظان صحت کا معیار انتہائی ناقص تھا جس پر حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کینٹین کے ٹھیکیدار

اورہسپتال انتظامیہ کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور ٹھیکیدار کو ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال بہتر نہ بنانے پر کینٹین سیل کرنے کی وارننگ بھی جاری کی۔
٭٭٭
بجلی کے بلوں کی بوگس اقساط کرکے لوگوں سے بھاری رقوم بٹورنے والا نوسر باز ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بجلی کے بلوں کی بوگس اقساط کرکے لوگوں سے بھاری رقوم بٹورنے والا نوسر باز ملزم گرفتار، کینٹ پولیس نے ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن سجاد احمد کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار

کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے رہائشی صارف جان محمد سکنہ شیخ یوسف چوک نے اپنے بجلی کے ادا شدہ بلوں سے رقوم کی کٹوتی نہ ہونے کی واپڈا پیسکو کینٹ سب ڈویژن میں

شکایت کی جس پر ایکسین واپڈا رورل ڈویژن اسد اللہ جان معاملہ کو مشکوک جانتے ہوئے ٹی اے فاروق اور ایس ڈی او کینٹ سجاد احمد کو معاملہ کی چھان بین کی ہدایت کی جس کی پڑتال پر جمع شدہ بجلی کے بلوں پر

لگی ہوئی بینک کی سٹیمپ جعلی نکلی۔ واپڈا حکام نے متاثرہ شخص سے تحقیق کی تو شہری نے بتایا کہ اس نے رانا سیف الرحمن سکنہ توصیف آباد نامی شخص کو بلوں کی اقساط اور ادائیگی کیلئے26ہزار روپے دیئے تھے جس

پر کینٹ پولیس نے ایس ڈی او سجاد احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے واپڈا پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، واپڈا حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
٭٭٭
ترقی کے منتظر اکاﺅنٹس افسران،ٹی ایم اوز،انجینئرزکیلئے دو ماہ کی پری پروموشن ٹرینگ اختتام پذیر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)لوکل گورنمنٹ سکول خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں ترقی کے منتظر اکاﺅنٹس افسران،ٹی ایم اوز،انجینئرزکیلئے دو ماہ کی پری پروموشن ٹرینگ اختتام پذیر ہوگئی۔تربیتی ورکشاپ

میں شامل 40شرکاءکوہفتہ وار تربیتی سیشنز میں مختلف حاضر سروس اور ریٹائرڈٹرینرزنے اپنے تجربات کی روشنی میںتربیت فراہم کی۔ اختتامی تقریب میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و بلدیات عنات اللہ وسیم،

سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضر حیات خان اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکول خیبر پختونخواہ برکت اللہ نے تربیت مکمل کرنے والے اکاﺅنٹس افسران،ٹی ایم اوز،انجینئرزمیں اسناد تقسیم کیں۔ تربیتی ورکشاپ میں

بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر ٹی ایم اے ڈیرہ کے اکاﺅنٹس آفیسر محمد حنیف چوغطہ کو خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
٭٭٭
عوام الناس ، دکانداروں اور علمائے کرام میں کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے ایس او پیز سے متعلق آگاہی مہم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور میں محکمہ مال کے عملے کی جانب سے عوام الناس ، دکانداروں اور علمائے کرام میں کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے ایس او پیز سے متعلق آگاہی مہم کا

انعقاد۔ مدارس اور مساجد میں اعلانا ت کرائے۔ لوگوں میں ماسک تقسیم۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ اور اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور راﺅ محمد ہاشم کی ہدایت پر تحصیل پہاڑپور کے محکمہ مال کے عملے

نے عوام الناس ، دکانداروں اور علمائے کرام میں کورونا وائرس ایس او پیز سے متعلق آگاہی کے حوالے سے مہم کا انعقاد کیا جس کے دوران مختلف مدارس اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں میں احتیاطی

تدابیر سے متعلق آگاہی پہنچائی گئی۔اسی طرح بازاروں میں موجود مختلف دکانداروں اور لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں نے عوام میں شعور و آگاہی بیدار کرنے

کیلئے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہیے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ

نکلیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے یا ٹھہرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح ماسک کے استعمال، سینیٹائزراور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی عملدرآمد کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا نہ صرف مل کر مقابلہ

کریں بلکہ اسے شکست سے دوچار کریں۔
٭٭٭
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھنے کی رفتار برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گزشتہ ما ہ نومبرکے دوران بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھنے کی رفتار برقرار رہی اور مسلسل چھٹے مہینے ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر

سے زیادہ رہا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر بڑھ کر 2.34 ارب ڈالر ہوگئیں جو اکتوبر سے 2.4 فیصد اور گذشتہ نومبر سے 28.4 فیصد زیادہ ہے۔مالی

سال21ء کے پہلے پانچ ماہ میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 11.77 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو پچھلے برس کی اسی مدت سے 26.9 فیصد زیادہ ہے۔ اوسطاً کارکنوں کی ترسیلاتِ زر مالی سال 21ئ

کے ہر مہینے میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً نصف ارب ڈالر (499 ملین ڈالر) زیادہ رہی ہیں۔مالی سال 21ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ترسیلاتِ زرزیادہ تر سعودی عرب (3.3

ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (2.4 ارب ڈالر)، برطانیہ (1.6 ارب ڈالر) اور امریکہ (1.0 ارب ڈالر) سے آئیں۔مرکزی بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر میں مسلسل بہتری کا سبب بننے والے کچھ اہم

عوامل میں پاکستان ریمی ٹنس انی شیے ٹو (پی آر آئی ) کے تحت ترسیلاتِ زر کو باضابطہ بنانے کے لیے حکومت اور اسٹیٹ بینک کی مسلسل کوششیں، محدود سرحد پار سفر کی بنا پر ڈجیٹل چینلز کا بڑھتا ہوا استعمال ،ایکسچینج

مارکیٹ کے منظم حالات اور عالمی معاشی سرگرمی میں کسی قدر بہتری شامل ہیں۔
٭٭٭
حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی دیکھی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی دیکھی گئی ،گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 26 فیصد کمی ہوئی ، مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 8.44 کی

سطح پر آ گئی۔پاکستان شماریات بیورو کی مہنگائی بارے رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا انڈے، چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں ایک ہفتے کے

دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ انڈوں کی فی درجن قیمت 195 روپے سے زائد ہو گئی ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن، گھی،

چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا مٹن کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ریکارڈ ہوا گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ہوئی
٭٭٭
ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، قیمت میں کمی کے بعد چینی 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کی جانب سے

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی

کلو تک ہوگئی ہے، جبکہ سب سے سستی چینی سکھر میں 75 روپے فی کلو میں فروحت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 80

روپے ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی 81 روپے اور ملتان میں فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد

اور راولپنڈی میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو تک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں چینی کی قمیت 100 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ درآمدی چینی کے مارکیٹ میں آنے کے بعد حکومت کی جانب

سے قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

 

%d bloggers like this: