مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

یوتھ ونگ ہماری پارٹی کا ہر اول دستہ ہے پاکستان کی 65 فیصد سے زائد ابادی یوتھ پر مشتمل ہے ہم ملک قمر اعوان کو ضلعی صدر یوتھ ونگ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھاول پور چوہدری نور الحسن تنویر MNA نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کے

حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکمرانوں نے مہنگائی سے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے

غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے

انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت اور لوٹ مار سے تنگ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عوامی احتجاجی تحریک عروج پر ہے

اور یہ نالائق حکومت اخری ہچکیاں لے رہی ہے اور اس کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

ان جاہل حکمرانوں سے تنگ عوام میاں محمد نواز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں

چونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف کی سچائی پر مبنی پالیسیوں میں ہے

انہوں نے کہا کہPDMکی تحریک آخری مراحل میں ہے بہت جلد اس سلیکٹڈ حکومت کا بوریا بستر گول ہوگا

جیسے جیسے 13 دسمبر قریب ارہی ہے لوگوں کو سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں کا درس دینے بہت زیادہ گھبرا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے

یہ جیلیں گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں اور نہ ہمارے عزم کو کمزور کر سکتی ہیں
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اسمبلی کی رکنیت ہمارے قائدین اور آپ کی امانت ہے میں قائدین کے حکم اور آپ ووٹرز کی مشاورت سے اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں

قائدین جب چاہیں اسپیکر کو میرا استعفیٰ پیش کر دیں
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مقامی قیادت اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی

اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری کاشف محمود ملک سجاد علوی چوہدری مشتاق احمد نمبردار چوہدری زاہد منیر ایڈووکیٹ ملک قمر اعوان

صوفی محمد یعقوب نے بھی خطاب کیا
ضلعی صدر یوتھ ونگ ملک قمر اعوان نے تشریف لائے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی میں اضافے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے

جس کی بدولت مصنوعی گرانی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔وہ آج ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے

جس میں انجمن تاجران کے نمائندوں اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے مزید کہا

انجمن تاجران ناجائز منافع خوری کے سدباب اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنا رہی ہے

اور کسی کو اشیا ضروریہ بالخصوص آٹا و دیگر اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا کرنے نہیں دی جائے گی

اور انتظامیہ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

اجلاس میں انجمن تاجران نے پرائس کنٹرول میکانزم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں

اور حکومت نے چینی کے ساتھ گندم بھی منگوائی ہے تاکہ مافیاز عوام کا استحصال نہ کرسکیں ۔

اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت و دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے آج پرائس کنٹرول کے جائزے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے مبارک گیٹ ،

قاسم روڈ اور دیگر علاقوں اور سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور فروخت کا معائنہ کیا۔سیکرٹری ندیم سرور نے ضلع بھر میں تمام دکانوں پر نرخ نامہ

آویزاں کرنے کی پابندی کے لیے مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں. انہوں نے اپنے دورے کے دوران پرائس کنٹرول اور آٹا وامپورٹڈ چینی کی

دستیابی نیز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت فروٹ و سبزی منڈیوں میں آکشن کے عمل کی نگرانی اور سپلائی چین میکانزم کی موثر مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔

سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

بعدازاں سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے بہاول نگر فلار مل کا بھی دورہ کیا

اور آٹے کی پسائی اور گندم کی سپلائی ، کوٹہ و متعلقہ امور کے جائزہ سمیت فلار مل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

%d bloggers like this: