مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈویلپمینٹ اور پائیدار ترقی پر حکومت پنجاب کا مکمل فوکس ہے اور انفراسٹرکچر اور ترقیاتی سکیموں سے معاشی سرگرمیوں

میں اضافہ اور عوام کو سہولیات میسر آتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام گئے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمینٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا

جس میں قومی تعمیر کے محکموں کے ضلعی سربراہان اور صحت ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ اور سپورٹس سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 86 سکیموں پر ایک ارب 63کروڑ 51لاکھ روپے لاگت آئے گی جن میں سے 52 کروڑ کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں

جبکہ فیز ون میں بجلی کی 157اور فیز ٹو میں بجلی فراہمی کی 186سکیمیں شامل ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کمیونٹی ڈویلپمینٹ کی 27 سکیموں پر کام
جاری ہے

اور شوگر سیس کی دو سکیموں اور نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دو سکیموں پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ڈویلپمینٹ کے کاموں کی رفتار کار تیز کی جائے اور اعلی کوالٹی اور معیاری میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر کی سکیموں پر سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی شاندا ر کاروائی،10مقدمات میں ملوث زیبی ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل چشتیاں محمد زبیر بنگش کی زیرنگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں

ماجد اقبال کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد کامران زیب نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے 10مقدمات میں ملوث زیبی

ڈکیت گینگ کے 4خطرناک ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان میں زوہیب عارف ولد محمد عارف قوم بھٹی سکنہ مہاجر کالونی چشتیاں،

ذیشان ولد ظفر قوم راجپوت سکنہ محبوب کالونی چشتیاں،نوید اقبال ولد محمد امیر قوم بھٹی سکنہ محبوب کالونی اور ندیم شکور ولد عبدالشکور قوم رحمانی سکنہ بھٹہ کالونی

چشتیاں شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ 3عدد موبائل فونز،

گھڑی،لاکٹ و نقدی 100000/-روپے اور 4عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے گئے۔ملزمان 10مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس کی شاندار کاروائی پر شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولنگر کا کہناتھا کہ

عوام الناس کے جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

%d bloggers like this: