مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جرمن کمپنی بائیو ٹیک:موسم سرما تک دنیا بھر میں زندگی معمول پر لوٹ آئے گی

یہ بہت ضروری ہے کہ 2021 کے موسم سرما سےقبل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیشن مل جانی چاہیے۔

کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے والی جرمن کمپنی بائیو ٹیک کے

سی ای او نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس موسم سرما تک دنیا بھر میں زندگی معمول پر لوٹ آئے گی۔

اوگور شاہین کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ 2021 کے موسم سرما سے

قبل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیشن مل جانی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو رواں برس کے اختتام تک ویکسین کی

فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

ڈاکٹر شاہین کے مطابق کمپنی کا ہدف ہے کہ

آئندہ برس اپریل تک ویکسین کی 300 ملین خوراکیں فراہم کر دیں جائیں

جس سے وائرس کے خلاف مؤثر بچاؤ شروع ہو جائے گا۔

%d bloggers like this: