مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلوی ہائی کمیشن کے تحت نابینا خواتین کے لئے کرکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

تربیتی کیمپ دوہزار اٹھارہ میں پاکستان کی پہلی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم کے قیام کیلئے آسٹریلوی امداد کا حصہ ہے

آسٹریلوی ہائی کمیشن کے تحت نابینا خواتین کے لئے کرکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے پانچ سے دس نومبر تک پاکستان بھر سے نابینا خواتین کے لئے

پانچ روزہ کرکٹ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا۔

تربیتی کیمپ دوہزار اٹھارہ میں پاکستان کی پہلی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم کے قیام کیلئے آسٹریلوی امداد کا حصہ ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ سال اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ تقریب سے خطاب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ

دونوں ملکوں میں کرکٹ کا جنون مشترک ہے۔۔ ہمیں معذور خواتین اور لڑکیوں کو اس کھیل میں لانے کے لئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی

کوشش اور حمایت پر خوشی ہے۔ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا کہ نابینا افراد کے لئے کرکٹ انتہائی مسابقتی کھیل ہے ۔

%d bloggers like this: