مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ روز فورٹ منرو، سخی سرور اور قبائلی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو چیک کیا۔

کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی آر ایچ سی ہسپتال سخی سرور کا معائنہ کیا ہے محکمہ بلڈنگ کے افسران نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو تفصیلی بریفنگ دی

جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے سخی سرور تا رونگھن روڈ کا معائنہ کیا ہے ہائے ویز کے افسران نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بریفنگ دی

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے دربار سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے مزار اقدس پر حاضری دی سخی سرور شہر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

اے سی کو فوری طور ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا حکم دیاکمشنر کی ہسپتال کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے

سخی سرور شہر کا پیدل تفصیلی وزٹ کیا۔ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ اسد خان چانڈیہ کو فوری طور ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی دربار پر حاضری مزار اقدس پر چادر چڑھائی مجاروان اور محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار سخی سرور آمد پر کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے

انکی درگاہ کی طرف سے دستاربندی بھی کی گئی۔ دربار کے ترقیاتی کاموں کا کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے معائنہ کیا۔

ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف نے کمشنر ڈیرہ کو بریف کیا۔ کمشنر ڈیرہ نے محکمہ اوقاف کے افسران کو زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سخی سرور تا رونگھن روڈ کے ترقیاتی کاموں کا بھی

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے جائزہ لیا۔ ہائی ویز کے افسران نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو روڈ کی تعمیر بارے میں بریفنگ دی۔

جبکہ جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا بھی تفصیلی وزٹ کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ فورٹ منرو کھر

بائی پاس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری،کریانہ سٹورز، ڈرنک کارنر اور دیگر فوڈ یونٹس کی چیکنگ،7 فوڈ پوائنٹس سیل،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ڈی جی خان میں نیو منیر احمد ڈرنک کارنر سٹور کو سیل اور لیہ میں وسیم حیدر کریانہ سٹور،آصف کریانہ سٹور

اور عاقب چکن شاپ کو سربمہر جبکہ راجن پورمیں لطیف اللہ جنرل سٹور،اچھا سویٹس اور اعجاز ہوٹل کو سیل کیا گیا

عرفان میمن نے مزید بتایا کہ تمام فوڈیونٹس کو لائسنس فیس کے واجبات ادا نہ کرنے پر سیل کیا گیا فوڈ لائسنس کے اجراء کا مقصد خوراک کے کاروبار سے

منسلک افراد کی اصلاح کرنا اور راہ راست پر لانا ہے پنجاب بھر میں لائسنس کا اجراء یا تجدید نہ کروانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں عمل میں لائی جاری ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سخی سرور روڈ پر مرغی فارم میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کانقصان،چارہزارچوزے جل کرمرگئے،ریسکیو نے آگ پرقابوپالیا

تفصیلات کے مطابق سخی سرورروڈ نزدپام سٹی کے قریب قائم جدید پولٹری فارم شیڈ کی چھت پر شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ لگ گئی

آگ کے شعلوں نے پورے شیڈ کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے شیڈ میں موجودلاکھوں روپے مالیت کے چار ہزار چوزے جل کر مر گئے،

آگ لگنے سے پولٹری فارم کی بلڈنگ کوبھی شدیدنقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا انسانی جانوں کانقصان نہیں ہواریسکیو فائرفائٹرز نے موقع پرپہنچا کرآگ پر

قابوپاکر علاقہ کوبڑے نقصان سے محفوظ کرلیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کرپٹ اور رشوت خور عناصر کی سر کوبی ناگزیر ہے کیو نکہ کرپشن کر نے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں

اینٹی کرپشن افسران کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہو ئے مظلوم لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں رشوت خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے اینٹی کرپشن افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال،امیر تیمور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کاشف رفیق،عمر عبد الرحمن،

آصف نور،امجد بھٹی،عثمان تجمل،زاہد مبارک،محمد ضیاء،سرکل آفیسرز اینٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں،ارشد خان رند،خالد بلال،غلام اصغر خان،عبد الشکور،محمد شمشیر گورمانی پی اے، محمد ناصر امین،محمد ناصر عرفان غنی،

محمد سعید،تیمور بابر،محمد خالد کھنڈوا اے ایس آئی،محمد عاعف ریڈر موجود تھے ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے اینٹی کرپشن افسران سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ

ملک و قوم کی بقاء کرپشن کر نے والے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ہے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہماری پالیسی میں شامل ہے

اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے کرپٹ عناصر کے خاتمہ اور کرپشن کی روک تھام میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی کسر نہ اٹھا نہ رکھی جا ئے انہوں نے مزید کہا کہ

تمام کیسز کی انکوائریاں میرٹ کے مطابق حل کر کے مظلوم اور متاثرہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا جا ئے انٹی کرپشن میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں بھی عمل میں

لاکر انہیں قانون کے شکنجہ میں لایا جا ئے اسی طرح سرکاری اراضی کو بھی لینڈ مافیا سے واگزار کرایا جا ئے ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے عملی طور پر اقدامات کر تے ہو ئے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا ئے

کیو نکہ ایسے عناصر ملک وقو م کے دشمن ہیں کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تعینات ریگولیشن برانچ کے عملہ شاہد رمضان اور حنیف میتلا نے غریب لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر انکی چیخیں نکلوادیں

ہیں بھاری رشوت منتھلی لینا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے منتھلی نہ دینے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر کے مقدمات درج کرا دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار شہریوں ڈاکٹر ندیم،راشد انصاری،

محمد ساجد،محمد زاہد،طاہر علی،طارق کے علاوہ دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلرک شاہد رمضان اور میٹ حنیف میتلا غیر قانونی طور پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تعینات ہیں

اور غریب ریڑھی والوں کو مختلف بازاروں کو تنگ کرتے ہیں اپنے گھر کے لئے پھل فروٹ بھی اٹھا کر لے جا تے ہیں اور حنیف میتلا میٹ پر ریڑھی والے سے سگریٹ کی ڈبی بھی روزانہ کی بنیاد پر لیتا ہے یادرہے کہ

میٹ حنیف میتلا کو اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر رشوت 10000روپے لیتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار کیا تھا لیکن جیل سے آنے کے بعد افسران کے

اس چہیتے کو افسران کارپوریشن نے دوبارہ اسی ریگولیشن برانچ میں تعینات کر دیا ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے ٹیکس کلرک اور میٹ حنیف میتلا نے بھاری رشوت دے کر سپیشل طور پر ریگولیشن برانچ کارپوریشن کی

اہم سیٹوں انسپکٹر انفورسمنٹ اور چیکنگ کی جگہ کا تبادلہ کرایا ہے تاکہ کھلے عام رشوت فوری کر سکیں یہ دونوں اہلکار شاہد رمضان اور حنیف میتلا اینٹی کرپشن کے لئے چیلنج بنے ہو ئے ہیں ماہانہ لاکھوں روپے

بطور کرپشن منتھلی وصول کر کے افسران تک حصہ پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے صدر بازار،لیاقت بازار،فریدی بازار،قائد اعظم روڈ ہسپتال چوک پر تجاوزات بدستور قائم ہیں جو کہ انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

انہوں نے آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،چیف سیکرٹری،ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق،کمشنر ارشاد احمد،ڈی سی طاہر فاروق سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ

ایسے کرپٹ اور رشوت خور اہلکار شاہد رمضان اور حنیف میتلا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے اور ان کو نوکری سے بر طرف کیا جا ئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

جماعت اسلامی واحد تنظیم ہے جو ملک پاکستان کو مدینہ ریاست بنائے گی کیو نکہ اس کا ہر کارکن جذبہ ایمانی سے سر شار ہے

یہ بات جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلعی امیر پروفیسر رشید اختر نے ضلعی مجلس شوریٰ اور نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف سے خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کے شیروں اور محمد ؐ کے غلاموں کا قافلہ ہے

اور جماعت اسلامی کا کارکن دعوت دین کو گلی، گلی، محلے،محلے بڑے احسن طریقے سے سر انجام د ے رہا ہے اس جماعت کا نظم و ضبط و ڈسپلن بے مثال ہے

نومنتخب عہدیداروں میں نائب امیر ضلع منیر احمد کلاچی،نعیم اللہ عاربی،قیم ضلع فیصل عبد اللہ گوراہا،ڈپٹی قیم شکیل احمد احمدانی،مولانا معین احمد کو مقرر کیا گیا

ضلعی شوریٰ میں مرکزی شوری ٰ،عاملہ کے رکن شیخ عثمان فاروق،ڈاکٹر اشرف بزدار،سجاد احمد احمدانی،سعد فاروق،حفیظ اللہ قیصرانی،

رانا انیس قمر،ڈاکٹر رفیق احمد،سیف اللہ قیصرانی،مظہر محمود ایڈووکیٹ،ایاز ملغانی شامل تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان میں انڈسٹریل سٹیٹ اور تونسہ میں آرٹیزن ولیج قائم کیاجارہاہے،

پنجاب سمال انڈسٹریز ڈی جی خان 700سے زائد افرادکو ساڑھے تین کروڑ روپے کے بلاسود قرضہ جات اور فنانشل سپورٹ پروگرام کے تحت پونے دو کروڑ روپے کے

قرضہ جات فراہم کرچکی ہے، 50ہزار سے لیکر 2لاکھ تک کے تمام قرضہ جات تونسہ،قبائلی علاقہ جات اور ڈی جی خان کی مستحق ہنرمند خواتین میں بلاتفریق تقسیم کئے گئے،

دونوں پروگرامز میں ریکوری 100%رہی۔ یہ بات ڈائریکٹر پنجاب سما ل انڈسٹریز ڈیرہ غازیخان سلیم اللہ قیصرانی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان میں دانش سکول کے ساتھ انڈسٹریل سٹیٹ قائم کیاجارہاہے

جس کیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس پنجاب بورڈ آف ریونیو کو بھیجاجاچکاہے جبکہ تونسہ میں ایک ”آرٹیزن ولیج“ قائم کیاجارہاہے

جس میں تمام ہنر مند افراد کو ایک جگہ اکٹھاکرکے انہیں کام دیاجائیگااور ان کے کئے ہوئے کام کوفروخت کرنے کیلئے انہیں ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ تک رسائی دی جائیگی،

اس منصوبہ پر 14کروڑ روپے لاگت کاتخمینہ لگایاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کے تحت دیے گئے قرضہ جات ریوالونگ فنڈز ہیں جن کی قرضہ داروں سے

واپسی کے بعد دوبارہ اسی رقم کو مزید مستحق افراد میں بطور قرض تقسیم کردیے جاتے ہیں، محکمہ سے قرض لینے کیلئے افراد کا ہنر مند ہونا ضروری ہے

جس میں دستکاری،سلائی کڑھائی،جوتے بنانا،بیوٹیشن،بوتیک،بیوٹی پارلروغیرہ کوترجیح دیاجاتی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

عوام کے اتارے گئے الیکٹرومکینیکل میٹروں میں بجلی چوری کیلئے خود سے پیدا کردہ فالٹ پر جرمانہ عائید کیاجارہاہے،

اتارے گئے میٹروں کی جگہ ڈیجیٹل میٹرز لگائے جارہے ہیں،پہلے فیز میں 4000میٹرز تبدیل کئے جارہے ہیں،یہ بات ایکسین فسٹ میپکو ڈی جی خان ممتاز احمد سولنگی نے دفتر ایس ڈی او فسٹ کے آفس میں اتارے گئے

میٹروں کی چیکنگ کے موقع پر کیاان کے ہمراہ ایس ڈی او سیکنڈ کامحمدکامران بھی موجود تھے، میٹر چیکنگ کیلئے M&Tکے نمائندے محمدخالد اور سب ڈویڑن فسٹ کے میٹر انسپکٹر حیات اللہ موجود تھے،

چیکنگ کے دوران کئی میٹر فالٹ نکل آئے جن میں بجلی چوری کیلئے لوپ اور ریڈنگ پیچھے کرنے کیلئے سوراخ کئے گئے تھے،

ایکسین ممتازاحمد سولنگی نے بتایاکہ فالٹ میٹروں پر جرمانہ عائید کرکے میپکوکانقصان پورا کیاجائیگا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وسائل قوم کی امانت ہیں ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کررہا ہوں حلقہ پی پی 289کو مثالی حلقہ بنا کر دکھاؤں گا

میری تمام تر توجہ اپنے حلقے کے عوام کی خوشحالی و ترقی پرلگی ہوئی ہے۔ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے

کام کروں گا فنڈز عوام کی امانت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود سہولتوں کی فراہمی پر استعمال کئے جائیں گےان خیالات کا اظہارمشیرصحت وزیراعلی پنجاب حنیف خان پتافی نے

اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنے فنڈز سے شہزادخان کھوسہ کی تجویز پر یونین کونسل نمبر (15)گدائی میں کرائے گئے

ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح کیا۔جسمیں گدائی کی مصروف ترین شاہراہ بنک والی گلی کا سیورج سسٹم شامل تھا

علاقہ مکینوں نے آئے روز کے مسائل سے چھٹکارا اور ٹف ٹائل لگوا کر دینے پر مشیرصحت وزیراعلی پنجاب حنیف خان پتافی کا شکریہ ادا کیا

اور حنیف پتافی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

%d bloggers like this: