مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

چیئرمین لینڈریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازیخان نے کہا ہے کہ

حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے.

انہوں نے یہ بات دریشک ہاوس پرملاقات کیلئے آنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

سردار احمد علی دریشک نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس ا ٓفیسر ڈیرہ غازیخان محمدفیصل رانانے ریجن کے چاروں اضلاع میں ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان کے تحت تھانوں کو کرپشن فری بنانے کے لئے

احکامات جاری کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس ملازم مدعی یا ملزم پارٹی سے کسی بھی عنوان سے ایک پائی بھی نہیں لے گا،اندراج مقدمہ،ملزمان کی گرفتاری،تفتیشی عمل سمیت پولیسنگ کے ہر کام کے لئے ریاست نے وافر وسائل مہیا کئے ہیں

جن کو استعمال میں لا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کی کرپشن فری پولیسنگ کی جائے گی. انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

پولیس افسران اور اہلکاروں کی اکثریت دیانتدار اور ایماندار ہے لیکن محکمہ میں کرپٹ کالی بھیڑوں سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان پر عمل در آمد سے جہاں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے

گا وہاں پر محکمہ پولیس میں ”تطہیر“ کا عمل بھی کامیابی سے مکمل ہو گا جس سے کرپٹ ملازمین کاقانون کے مطابق محکمانہ احتساب ہو گا. آر پی او نے کہا تھانوں میں عوام کی طرف سے اندراج مقدمہ کے لئے دی جانے

والی درخواستیں اگر وقوعہ کی تصدیق کے بعد قابل دست اندازی پولیس جرم بنتی ہیں تو اندراج مقدمہ میں تاخیر متاثرہ فریق کے ساتھ پولیس کی زیادتی شمار ہو گی جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،

اسی طرح وزیر اعظم پورٹل،وزیر اعلیٰ پورٹل اور8787سے آنے والی درخواستوں پر قانونی کارروائی میں تاخیر قطعی برداشت نہیں ہو گی،آر پی او نے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں کھلی کچہریوں کا تسلسل قائم کرنے کے لئے شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے

جس علاقہ میں کھلی کچہری ہو گی وہاں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کھلی کچہری کی جگہ پر پہنچنا ہر خاص و عام کی دسترس میں ہو.

انہوں نے کہا کہ ان کھلی کچہریوں کو پولیس کی تعریف و توصیف سے پاک رکھنے کے لئے بھی احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ریجن نے گزشتہ ماہ 171مقدمات درج کر کے 79افراد کو گرفتار کیا.

انہوں نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے 41مقدمات درج کر کے ایک رائفل ایم پی 5، ایک رائفل 44بور، 22پسٹل تیس بور،

سات گن بارہ بور، ایک رپیٹر، ایک پسٹل اور 58گولیاں برآمد کی گئیں. اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 365لٹر شراب، 4170گرام چرس اور 32کلو بھنگ برآمد کی گئی.

ایس ایس پی نے بتایاکہ اس دوران 533 افراد کو ہائی ویز پر حادثات میں ابتدائی طبی امداد دی گئی.

انہوں نے بتایاکہ 69غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل تھانوں میں بند کرائے گئے. انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے 350مختلف مقامات پر

روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچرز دیئے اور 9700معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر

عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے. گزشتہ روزمحکمہ صحت ڈیرہ غازیخان کے اشتراک سے قائم کورونا ٹیسٹنگ مرکز پر ڈاکٹر محمد ابراہیم،

ڈاکٹر طاہرہ بتول اور ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی کی زیر نگرانی جامعہ کے اساتذہ اور طلباؤطالبات کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے.

یہ بات یونیورسٹی کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے پنجاب ایمرجنسی سروسزکے جوانوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ جوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں اور املاک کو بچاتے ہیں. انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ریسکیورز کے چاق و چوبند دستہ نے انہیں سلامی پیش کی. ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے جوان ہر قسم کی ایمرجنسی سے

نمٹنے کے لیے تیار ہیں اوریہ عہد کرتے ہیں کہ سانحات سے پہلے تیاری کو یقینی بنائیں گے اور ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے جن کے ذریعے حادثات سے

بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ضلع کے مختلف مقامات پرعوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. انہوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر افسران کے

ہمراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفس میں کھلی کچہری لگائی گئی جہاں عوام کے مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے . اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت اوردیگر افسران موجود تھے. مشیر صحت نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کا موقع پر حل تلاش کرنا ہے.

تمام محکموں کے افسران کی ایک ہی چھت کے نیچے موجودگی سے عوامی مسائل موقع پر حل ہوں گے. انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول درخواستوں کیلئے باقاعدہ رابطہ کیا جائے گا اور درخواست گزاروں کو پیشرفت سے مطلع کیا جائے گا. مشیروزیر اعلی نے کہاکہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ ضلع کے دوسرے شہروں میں شروع کیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے موجود وسائل کا بہتر استعمال کر کے صفائی، سیوریج، صاف پانی اوردیگر عوامی مسائل حل کیے جائیں گے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا.

سٹالز کے معائنہ کے ساتھ ساتھ خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں. مشیروزیر اعلی محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں

جہاں اشیاء کے معیار کے ساتھ نرخوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سول ڈیفنس آفیسر ڈیر ہ غازیخان کے مراسلہ کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے اطلاع ملنے پر

سخی سرور چوٹی بالا روڈ تھانہ سخی سرور کی حدود میں چار ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے

ڈی فیوز کیے اور متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیئے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد آصف قریشی،

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کے معائنہ کے ساتھ ہسپتال میں فراہم نئی مشینری کا جائزہ لیا.

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال کو ماڈل بنایا جائے گا

جس کیلئے ضروری مشینری سمیت عمارتوں کی بحالی اور دیگر جدید طبی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔.

%d bloggers like this: