مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الجیریا میں افریقہ کی سب سے بڑی مسجد "جامع الجزائر” کا افتتاح کردیا گیا

الجیریا کے دارالحکومت میں تعمیر کی گئی جامع الجزائر پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئی ہے

الجیریا میں افریقہ کی سب سے بڑی مسجد "جامع الجزائر” کا افتتاح کردیا گیا۔

مسجد میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

الجیریا کے دارالحکومت میں تعمیر کی گئی جامع الجزائر پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔

مسجد کا افتتاح پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے موقع پر کیا گیا ہے۔

اس مسجد کی تعمیر چینی کمپنی نے کی ہے۔ مسجد کی تعمیر 2012 میں صدر عبدالعزیز بوتفليقہ کے دور میں شروع ہوئی تھی

اور ڈیڑھ سال قبل اسے مکمل کر لیا گیا تھا۔

جامعہ مسجد تقریباً 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ جامع الجزائر کی منفرد بات یہ بھی ہے کہ

اس کا مینار 267 میٹر بلند ہے اور اسے دارالحکومت کے چاروں اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے۔

%d bloggers like this: