مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، منیزے جہانگیر

میڈیا اداروں میں خواتین صحافیوں کی تنخواہ کے حوالے سے مردوں کے مقابلے میں تفریق ختم کی جائے

خواتین صحافیوں کی خصوصی نشست

مہمان خصوصی: سینئر اینکر پرسن منیزے جہانگیر
لاہور پریس کلب کے صحافیوں کے نمائندہ پروگریسو گروپ کے زیر اہتمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی معزز خواتین صحافیوں کے

ساتھ چیئرمین پروگریسو گروپ معین اظہر کی زیرصدارت ایک خصوصی نششست منعقد کی گئی سینئر اینکرپرسن منیزے جہانگیر صاحبہ مہمان خصوصی تھیں نشست میں

مختلف میڈیا اداروں کی خواتین صحافی شریک تھیں۔ خواتین صحافیوں نے درج ذیل مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا؛
میڈیا اداروں میں خواتین صحافیوں کی تنخواہ کے حوالے سے مردوں کے مقابلے میں تفریق ختم کی جائے،

جاب سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کی جائے، خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

مہمان خصوصی منیزے جہانگیر نے خواتین صحافیوں کو ان کے اپنے نجی ادارے کی طرف ہر قسم کی لیگل ایڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا

. پروگریسو گروپ نے خواتین کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل اور تجاویز کو عملی شکل دینے کےلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی.

%d bloggers like this: